شکر کریں فوج پریس کانفرنس کر کے جواب دے رہی ہے، ورنہ مائیں بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہوتیں، مصطفیٰ کمال
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ شکر کریں کہ فوج پریس کانفرنس کرکے آپ کے کرتوتوں کو بتا رہی ہے، اتنے ناپاک الزامات کے باوجود فوج صرف بات کر رہی ہے، کراچی والوں سے پوچھیں جنہوں نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے در در کی ٹھوکریں کھائیں، آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ سے اب بھی صرف بات چیت کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ شکر کریں کہ فوج صرف پریس کانفرنس کرکے جواب دے رہی ہے، ورنہ اس سے بہت کم گناہ کرنے پر مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں، ہم کراچی کے رہنے والے ہیں، 40 سالوں میں سب بھگتا ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوستوں سے گزارش ہے اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کریں، اگر فوجی جرنیل ان کی مرضی و منشا سے کام کریں تو ٹھیک ورنہ غلط ہیں، یہ رویہ افسوسناک ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ شکر کریں کہ فوج پریس کانفرنس کرکے آپ کے کرتوتوں کو بتا رہی ہے، اتنے ناپاک الزامات کے باوجود فوج صرف بات کر رہی ہے، کراچی والوں سے پوچھیں جنہوں نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے در در کی ٹھوکریں کھائیں، آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ سے اب بھی صرف بات چیت کی جا رہی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے کبھی پاکستان کی سالمیت، اس کے ادارے، فوج کے سربراہ کو ملامت نہیں کی، یہ ممکن نہیں کہ جب آپ وزیر اعظم ہوں جبھی ملک آگے بڑھے، یہ معاملہ ٹھیک نہیں۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پاکستان کی عزت کے بڑھنے میں اللّٰہ نے فوج سے کام لیا ہے، پی ٹی آئی اور اس کے سربراہ قومی فوج اور اس کی لیڈر شپ کو پوری دنیا میں بدنام کر رہے ہیں، فوج کے حوصلے کو پست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اس بیانیے کے خلاف ہے کہ فوج اور عوام میں کوئی خلیج موجود ہے، اللّٰہ نہ کرے جو ہمارے ساتھ ہوا وہ آپ کے ساتھ نہ ہو، ہم بھی بند کمروں میں گلہ کرتے ہیں، لیکن ہم نے کبھی ملک کی سالمیت کے خلاف کچھ نہیں کیا، ہم ہر صیحح بات کی تائید کریں گے اور غلط بات کی تردید کریں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فوج نے اپنی سے بڑی ہندوستان کی فوج کے عزائم کو خاک میں ملایا، ہم اس بیانیے کے خلاف ہیں کہ پاکستان اور فوج کے درمیان کوئی فاصلہ ہے، ہمیں اس فوج اور اس کے سربراہ پر فخر ہے اور احترام ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ فوج کسی بھی ایک جماعت کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے، یہ فوج ہی تھی جو خود سے 8 گنا بڑی طاقت کے سامنے سینہ سپر ہوئی، خطے میں بھارت کی بالادستی کے خواب کو چکنا چور کر دیا، اس فوج نے اس قوم کے سر کو فخر سے بلند کر دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پریس کانفرنس کر نے کہا کہ صرف بات رہی ہے ہیں کہ فوج کے کہ فوج
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
: ڈی جی آئی ایس پی آر، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سہ پہر 3بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر اہم سیکیورٹی معاملات پر بات کریں گے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میڈیا کو ملکی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ بھی دیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میڈیا کو بریفنگ کے بعد صحافیوں کے سوالات کا جوابات بھی دیں گے۔