فوج کیخلاف مہم ناقابل برداشت ،ملکی سالمیت سے کھیلنے والا ذہنی مریض ہی ہو سکتا ہے، حنیف عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف مہم کسی بھی پاکستانی کیلئے ناقابل برداشت ہے، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانیں گے، بانی سے ملاقات کا اب کوئی جواز نہیں رہا ان کا بیانیہ ریاست پر حملہ کرنے کا ہے، خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگنا ہے یا نہیں فیصلہ بعد میں ہوگا۔

راولپنڈی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج منظم سازش کے ساتھ ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، وہی آلہ کار ہیں جو پہلے بھی الہ کار رہے، ہندوستان اور افغانستان پاکستان دشمنی میں بہت آگے چلے گئے ہیں، افغانستان پہلے خفیہ طریقے سے اب کھلے عام مختلف تنظیموں کو سپورٹ کر رہا ہے، بانی کی بہنیں اور بچے ہندوستان کے میڈیا پر بیٹھے، کہتے ہیں بانی کو ذہنی مریض کیوں قرار دیا گیا ہم کہتے ہیں درست قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کا بیانیہ ایک شخص کے خلاف نہیں ملک اور اداروں کے خلاف ہے ایک شخص کے خلاف ہوتے تو شہدا کے جنازے پڑھتے، این یو ڈی میں جانے والوں کو غدار نہ کہتا وہ تو اپنے لوگوں کو میر جعفر میر صادق کہہ رہا ہے، علیمہ اور نورین نے کہہ دیا پورا ہندوستان عمران کیلئے رو رہا ہے آپ کے خلاف سپریم کورٹ کیس لے کر گیا اگر سن لیتے میری بات تو یہ ناسور ختم ہو جاتا آپ کے والد نے کیا کیا سب کو معلوم ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت سے کھیلنے والا ذہنی مریض ہی ہو سکتا ہے، ہم فوج، ائیر فورس، نیوی کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان ہمیشہ تابندہ رہے گا، آپکا لیڈر آف اپوزیشن نہیں نہ پارلیمانی لیڈر اور نہ نظریہ رہا۔انہوں نے کہا کہ نو مئی مقدمات پر بھی فیصلہ جلد ہونے والا ہے، کے پی میں منشیات اسمگلنگ ہے، وزیراعلی اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھا ہے آپ خوارج کی حمایت کریں، خوارج کو کہا گیا صرف فوج، ایف سی پر حملہ کریں لوکل پر حملہ نہیں کریں کے پی کیوں پولیس کی صلاحیت کو نہیں بڑھ رہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتحریک انصاف کا پشاور میں سیاسی پاور شو، آئندہ اتوار کوہاٹ میں جلسے کا اعلان تحریک انصاف کا پشاور میں سیاسی پاور شو، آئندہ اتوار کوہاٹ میں جلسے کا اعلان سیاسی مفاد کیلئے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، احسن اقبال ڈاکٹر مختار کو جی سیون تھری سے اسلام آباد آزاد گروپ کی طرف سے چیئرمین یونین کونسل نامزد کر دیا گیا پاکستانی علما نے فتنہ پروری پر مبنی سیاسی بیانیہ قوم پر مسلط کرنیوالے عناصر کو مسترد کر دیا مہلت دے رہے ہیں، گاڑی بند رکھیں گے تو ہم سڑک پر بھی نہیں آنے دیں گے، آئی جی پنجاب کی وارننگ پنجاب بھر میں بھاری جرمانوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت

دنیا بھر میں لاکھوں افراد بے خوابی اور نیند کی مختلف خرابیوں کا شکار ہیں، تاہم چینی سائنسدانوں نے ایک ایسے قدرتی مالیکیول کی نشاندہی کی ہے جو دماغ میں نیند کی خواہش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں بے خوابی اور دیگر نیند کے مسائل کے لیے نئی، محفوظ اور مؤثر ادویات کی تیاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

چینی اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق معروف سائنسی جریدےنیچر نیورو سائنس (Nature Neuroscience) میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ٹرپٹامین (Tryptamine یا TrpA) نامی قدرتی مالیکیول دماغ کو یہ اشارہ دیتا ہے کہ جسم کو آرام اور نیند کی ضرورت ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ مناسب نیند انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اسی دوران دماغ یادداشت کو منظم کرتا، نئی معلومات محفوظ بناتا اور روزمرہ سرگرمیوں کے دوران جمع ہونے والے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس کے باوجود دنیا بھر میں بے خوابی، ذہنی دباؤ، ڈپریشن، بے چینی اور جسمانی گھڑی (سرکیڈین ردھم) کی خرابی کے باعث لاکھوں افراد مناسب نیند سے محروم رہتے ہیں۔

تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے رات کو متحرک رہنے والے چوہوں اور دن میں سرگرم رہنے والے سوروں پر تجربات کیے۔ خصوصی فلوروسینٹ سینسر کی مدد سے جانوروں کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار مختلف اوقات میں ریکارڈ کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جتنا زیادہ وقت جانور جاگتے رہے، ان کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار بھی اتنی ہی بڑھتی گئی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ یہ مالیکیول جسم میں بڑھنے والے سلیپ پریشر یعنی نیند کی قدرتی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید تحقیق سے پتا چلا کہ جاگنے کے دوران متحرک مخصوص اعصابی خلیے ٹرپٹامین خارج کرتے ہیں، جو بعد ازاں GPR139  نامی ریسیپٹر سے جڑ کر دماغ کے اس حصے کو متحرک کرتا ہے جو نیند کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایسے مرکبات بھی استعمال کیے جو GPR139 ریسیپٹر کو متحرک کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق ان مرکبات سے نہ صرف نیند کا دورانیہ بڑھا بلکہ اس کے معیار میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل کی تحقیقات میں یہی حیاتیاتی نظام انسانوں میں بھی ثابت ہو جاتا ہے تو بے خوابی اور دیگر نیند کی خرابیوں کے علاج کے لیے ایسی نئی ادویات تیار کی جا سکیں گی جو موجودہ ادویات کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، مؤثر اور کم مضر اثرات کی حامل ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • 20 سال تک بیوی سے بات نہ کرنے والا شوہر، وجہ آپ کو حیران کر دے گی
  • وزارتِ خارجہ کی اپوسٹل سروسز کے ٹھیکوں پر سوالات، آڈٹ میں قواعد کی مبینہ خلاف ورزیوں کی نشاندہی
  • قانون میں کم عمری کی شادی کیخلاف سزا کا ذکر ہے نکاح منسوخی کا نہیں، جج آئینی عدالت
  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار