عمران خان ٹھیک بندہ نہیں تھا تو وزیراعظم کیوں بنایا؟ محمود اچکزئی کا پشاور جلسے میں سوال
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ آج حق و باطل کی جنگ فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہے، سیاست عقل و شعور کا کام ہے۔ عمران خان ٹھیک بندہ نہیں تھا تو وزیراعظم کیوں بنایا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ جاری، اسد قیصر نے افغان بارڈر کھولنے کا مطالبہ کردیا
پشاور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمہوری قوت بانی پی ٹی آئی عمران خان ہی ہے، اور مخالفین کے اوسان خطا ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ لوگ آئین کو نہیں مانتے، کہتے ہیں کہ ہم نے ہندوستان اور افغانستان کے ساتھ جنگ کرنی ہے۔
انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ٹھیک بندہ نہیں تھا تو کیوں وزیراعظم بنایا، آج وہ تمہارے جبر کے سامنے کھڑا ہوا تو زبردستی اس کو پیچھے کررہے ہو۔
محمود اچکزئی نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے میرے مائنز پر قبضہ کیا ہوا ہے، آج روزگار نہ ہونے کی وجہ سے 80 لاکھ پاکستانی بیرون ملک مزدوری کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کو ایسے ملک بنانا چاہتے جہاں قانون کی بالادستی ہو، جہاں عوام طاقت کا سرچشمہ ہو۔
مزید پڑھیں: پشاور جلسہ: اسد قیصر کے خطاب کے دوران کارکنان کے ’ڈی چوک ڈی چوک‘ کے نعرے
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پشاور میں جلسہ عام منعقد کیا جس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت اپوزیشن رہنماؤں نے شرکت کی اور حکومت کے خلاف تقاریر کیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پی ٹی آئی تحریک تحفظ آئین سہیل آفریدی سیاست عمران خان عمران خان رہائی محمود اچکزئی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی تحریک تحفظ ا ئین سہیل ا فریدی سیاست عمران خان رہائی محمود اچکزئی وی نیوز محمود اچکزئی انہوں نے
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی، اب جیل کے باہر مجمع لگانے کی اجازت نہیں دی جائےگی، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والے باہر آکر ریاست مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں، اس لیے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جبکہ اب جیل کے باہر مجمع لگانے کی اجازت بھی نہیں دی جائےگی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملاقاتوں کا مطلب حال احوال پوچھنا اور کیسز کے حوالے سے قانونی معاملات ڈسکس کرنا ہوتا ہے، جو یہ نہیں کرتے۔
انہوں نے کہاکہ اب جو بھی جیل کے باہر مجمع لگانے آئے گا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں بالکل درست باتیں کیں، ہم ان کی توثیق کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اگر اڈیالہ جیل آئے تو ان کو پہلے ناکے سے ہی واپس جانے کا کہا جائےگا، وہ ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا، اگر وقت کے ساتھ پی ٹی آئی کے رویے میں بہتری آئی تو عمران خان سے ملاقاتیں ہو سکتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جب تک پی ٹی آئی اپنا ریاست مخالف بیانیہ ترک نہیں کرتی تب تک ان سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کل پی ٹی آئی کے دو رہنماؤں نے بیرون ملک جانے کی کوشش کی، جن کے نام نو فلائی لسٹ میں تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ایس پی آر ریاست مخالف بیانیہ عطااللہ تارڑ عظمیٰ خان عمران خان ملاقات وفاقی وزیر اطلاعات وی نیوز