سابق اسپیکر قومی اسمبلی و پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ عوام نے شہباز شریف کو مسترد کیا تھا، مگر انہیں وزیراعظم بنا دیا گیا۔

پشاور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدلیہ کو مفلوج کیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی آئین و قانون کی بالادستی کے لیے کھڑی ہے۔

اسد قیصر نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی عوام سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا ہے اور طاقتور حلقوں نے فیصلہ کیا کہ عوام کے پاس ووٹ کا حق نہیں ہوگا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغان بارڈر کو جلد از جلد کھولا جائے۔

تقریب کے دوران کارکنوں کی جانب سے ڈی چوک، ڈی چوک کے نعرے بھی لگائے گئے، جس پر اسد قیصر نے کہا کہ ڈی چوک کی خواہش جلد پوری ہو جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کامیاب جلسے پر ضلع پشاور کے ارکان و رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہاکہ خیبرپختونخوا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مضبوط قلعہ ہے۔

اسد قیصر نے زور دیتے ہوئے کہاکہ دھمکی سے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کے ساتھی نہیں جھکیں گے۔

واضح رہے کہ پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ جاری ہے، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر سیاسی رہنما شریک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان تحریک انصاف پشاور جلسہ پی ٹی آئی ڈی چوک وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف پشاور جلسہ پی ٹی ا ئی ڈی چوک وی نیوز پی ٹی آئی ڈی چوک

پڑھیں:

تحریک انصاف کا پشاور میں سیاسی پاور شو جاری

پشاور:

پاکستان تحریک انصاف کا حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ جاری ہے جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

جلسے سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما خطاب کریں گے۔ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے فٹبال گراؤنڈ میں جلسے کے لیے پنڈال سج چکا ہے۔

جلسے سے تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، جنید اکبر اور دیگر اہم رہنما بھی شرکت کریں گے۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ردعمل دیں گے۔

ٹریفک پولیس نے جلسے کے لیے روٹ پلان جاری کیا ہے اور حیات آباد جانے والے راستوں پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مختلف اضلاع سے کارکنوں کی آمد جاری ہے اور جلسے میں جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ تاریخی تھا، اسد قیصر
  • پشاور رنگ روڈ پرپی ٹی آئی کارکنان کی گاڑی کو حادثہ؛ ایک جاں بحق، 3زخمی ہوگئے
  • مائنس ون نہیں تو پوری پی ٹی آئی ختم، فیصل واوڈا نے سخت پیغام دے دیا
  • عمران خان ٹھیک بندہ نہیں تھا تو وزیراعظم کیوں بنایا؟ محمود اچکزئی کا پشاور جلسے میں سوال
  • تحریک انصاف کا پشاور میں سیاسی پاور شو جاری
  • پی ٹی آئی پشاور جلسہ: کارکنان کی بڑی تعداد جمع، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی بھی شریک
  • کراچی کی سیاست میں بڑی تبدیلی، جے یو آئی نے شہر میں متحرک سیاسی انٹری دے دی
  • پی ٹی آئی اور وفاق میں اختلافات شدید، اتوار کو پشاور میں سہیل آفریدی کا پہلا جلسہ، آگے کیا ہوگا؟
  • وزیراعظم، مریم نواز کا آج دورہ، گوجرانوالہ متوقع میگا پراجیکٹس کا اعلان ہوگا