data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  مخصوص پارلیمانی اراکین نے اعتراف کیا ہےکہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس  پر فوجی قیادت کے خلاف بار بار تضحیک آمیز اور توہین آمیز زبان استعمال کرنے نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے آنے والے سخت ردعمل میں اہم کردار ادا کیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت میں اس معاملے پر بحث ہوئی، جہاں کچھ سینئر رہنماؤں نے تسلیم کیا کہ عمران خان نے گزشتہ دو سال کے دوران تقریباً 100 بار فوجی قیادت کے خلاف سخت زبان استعمال کی۔

 ایک رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جب ہم مسلسل اور بار بار یہ سب کریں گے تو دوسری طرف سے کیا توقع رکھیں گے؟

پی ٹی آئی کے اندرونی مسائل میں یہ بھی شامل ہے کہ پارٹی کے کئی رہنما بانی چیئرمین سے اختلاف رکھتے ہیں، خاص طور پر فوجی قیادت پر ان کے مسلسل ذاتی حملوں کے معاملے پر لیکن عملی طور پر یہ اختلافات پارٹی کے فیصلوں یا بیانیے پر اثر انداز نہیں ہوتے، پارٹی کا موجودہ بیانیہ اب بھی اڈیالہ جیل سے طے ہونے والے انداز کو ہی منعکس کرتا ہے، چاہے اندرونی حلقوں میں کتنی ہی تحفظات کیوں نہ ہوں۔

خیال رہےکہ  گزشتہ جمعے کو آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس بریفنگ میں عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے  انہیں ذہنی مریض اور  سنگین قومی سلامتی کا خطرہ  قرار دیا،  اگرچہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے عمران خان کا نام نہیں لیا لیکن ان کے بیان کا واضح ہدف جیل میں موجود رہنما اور پارٹی تھی۔

فوج کے ترجمان کے مطابق عمران خان اور پی ٹی آئی کا بیانیہ ریاست مخالف اور قومی یکجہتی کے لیے نقصان دہ بنتا جا رہا ہے اور اس کی عالمی سطح پر پذیرائی ایسے ممالک میں ہو رہی ہے جن کی افواج ماضی میں پاک فوج کے ہاتھوں شکست کھا چکی ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی فوج کے

پڑھیں:

عمر ایوب‘ زرتاج گل کو اشتہاری قرار‘جائیداد ضبطی سے متعلق سماعت 20 دسمبر کو ہوگی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دینے اور جائیدادیں بھی
ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے جانے کے بعد کی صورتحال پرسماعت 20 دسمبر کو ہوگی۔ اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا سماعت کریں گے وہ پہلے ہی پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم جاری کر چکے ہیں۔ عدالت نے زین قریشی، علی بخاری، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • عمر ایوب‘ زرتاج گل کو اشتہاری قرار‘جائیداد ضبطی سے متعلق سماعت 20 دسمبر کو ہوگی
  • وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: عمران خان اور پی ٹی آئی کی قیادت پر سخت تنقید
  • حکومت عدلیہ پر دباؤ ڈال کر سیاسی انجینیئرنگ کو آگے بڑھانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کا حنیف عباسی کے بیان پر ردعمل
  • اسلام آباد میں بائنینس کی اعلیٰ قیادت کی اہم حکومتی رہنماؤں سے ملاقاتیں
  • سخت ردعمل کیوں آیا؟‘ پی ٹی آئی رہنماؤں کا عمران خان کے بیانیے پر چونکا دینے والا اعتراف
  • یہ سب عمران کا کیا دھرا ہے، پی ٹی آئی کے اندر سے اعتراف
  • عمران، شاہ محمود سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل 
  • چیئرمین بلاول بھٹو کی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی الگ الگ ملاقاتیں
  • اداروں اور سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہنا افسوسناک ہے، بیرسٹر گوہر کا ردعمل