Nawaiwaqt:
2026-06-03@05:45:33 GMT
آپ چیئرمین نہ 7 سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت تسلیم: الیکشن کمشن، گوہر کو خط
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو لکھا خط منظر عام پر آ گیا۔ خیبر پی کے سے منتخب 7 سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت مسترد کر دی گئی۔ الیکشن کمشن کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ کمشن میں زیرالتواء ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن پر لاہور ہائیکورٹ کے سٹے آرڈر برقرار ہے۔ الیکشن کمشن نے بیرسٹر گوہر کو خط میں کہا کہ آپ کو چیئرمین تسلیم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، آپ کا کوئی قانونی استحقاق نہیں بنتا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: الیکشن کمشن پی ٹی آئی
پڑھیں:
ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں اور انتخابی دستاویزات کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست میاں آصف محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں ثاقب چدھڑ کے کاغذاتِ نامزدگی اور اثاثوں کی تصدیق شدہ نقول فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ثاقب چدھڑ کے خلاف سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس نااہلی کی درخواست پہلے ہی دائر کی جا چکی ہے لہٰذا ان کی رکنیت برقرار رہنے یا نہ رہنے کے معاملے کی جانچ پڑتال کے لئے انتخابی ریکارڈ کا معائنہ ناگزیر ہے۔درخواست گزار کے مطابق رکن اسمبلی پر ایک خاتون کو مہنگی گاڑیاں، قیمتی تحائف اور جائیداد بطور تحفہ دینے کے الزامات سامنے آئے ہیں، جن کی روشنی میں ان کی مالی حیثیت اور آمدن کے ذرائع کا قانونی جائزہ لینا عوامی اہمیت کا معاملہ بن چکا ہے۔(جاری ہے)
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ منتخب نمائندے قانون کے تحت اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہیں، اس لئے ثاقب چدھڑ، ان کی اہلیہ اور زیر کفالت افراد کے تمام موجودہ اور سابقہ اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ شفافیت اور احتساب کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے متعلقہ انتخابی اور مالی ریکارڈ تک رسائی ضروری ہے، تاکہ حقائق کی بنیاد پر معاملے کا جائزہ لیا جا سکے۔