محنت کشوں کے مسائل پر ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ کی قیادت میں اینگرو فرٹیلائزر کنٹریکٹر ورکرز یونین CBAکے صدر اور NLF ڈہرکی زون کے صدر عبد الفتاح ملک ، جنرل سیکرٹری رمضان سمیجو، پی ایم انڈس ون اینگرو فرٹیلائزر ورکرز یونین CBAکے صدر امید علی بھگیو جنرل سیکرٹری مرتضیٰ ملک، پی ایم انڈس ٹو اینگرو فرٹیلائزر ورکرز یونین CBA کے صدر عالم سمیجو جنرل سیکرٹری نیاز احمد اور دیگر عہدیداران نے ڈائریکٹر لیبر جنرل سندھ نظیر احمد سومرو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر شکیل احمد شیخ نے اینگرو فرٹیلائزر کمپنی کی انتظامیہ کی مزدور دشمن رویہ سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اس وقت ڈہرکی سندھ کا دوسرا بڑا صنعتی زون ہے۔ اس میں اہم صنعتی ادارے موجود ہیں لیکن محنت کشوں کو جائز اور قانونی مراعات دینے کے بجائے انہیں ٹھیکہ داری سسٹم کے ذریعے دبایا جا رہا ہے جس سے ڈھرکی کے صنعتی امن میں بار بار روکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔ یہ ہی صورتحال اینگرو فرٹیلائز کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ کم از کم اجرت کے قوانین پر عمل درآمد کرنے کے بجائے حیلے بہانے بنا کر محنت کشوں کو مشتعل کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ڈہرکی کے تمام محنت کشوں نے مشترکہ طور پر احتجاج کرتے ہوئے اینگرو انتظامیہ کی مزدور دشمن رویہ سے مجبور ہو کر احتجاج کا راستہ اختیار کیا۔ اس دوران جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر سکھر نے بھی کوئی اہم کردار ادا کرنے کے بجائے ان حساس معاملات پر کوئی سخت رد عمل ظاہر نہیں کیا جس کی وجہ سے انتظامیہ کا مزید حوصلہ پیدا ہو گیا۔ اس کی وجہ سے محنت کشوں کو انتہائی پر امن احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔ ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ نظیر احمد سومرو نے تمام صورتحال کو تسلی بخش طریقے سے سنا اور انتظامیہ کو بھی تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ لیبر قوانین کے مطابق محنت کشوں کو مراعات دی جائیں۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ نے ڈائریکٹر جنرل کو ڈہرکی کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ میں خود ڈہرکی کا دورہ کروں گا اور محنت کشوں اور انتظامیہ کے امور کا جائزہ لوں گا چونکہ میں نے ابھی چارج سنبھالا ہے۔ آئندہ کچھ دنوں میں انشاء اﷲ بہتر اقدامات نظر آئیں گے جو کہ محنت کشوں کے جائز حقوق اور انتظامیہ کو پابند کرنے کے لیے کہ وہ لیبر قوانین پر بھر پور عمل درآمد کروانے کے لیے میں اپنی جانب سے بھر پور اقدامات کروں گا۔ میٹنگ میں اینگرو فرٹیلائزر کنٹریکٹر ورکرز یونینCBA کے صدر، جنرل سیکرٹری اور دیگر دو یونینوں کے صدر، جنرل سیکرٹری نے بھی ڈائریکٹر جنرل کا شکریہ ادا کیا اور ان سے درخواست کی کہ سکھر ریجن کو بہتر طریقے سے فعال کیا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اینگرو فرٹیلائزر ڈائریکٹر جنرل جنرل سیکرٹری محنت کشوں کو کے صدر
پڑھیں:
سندھ بلڈنگ، اسکیم 33میں بینک کی تعمیر، رہائشی پلاٹ کا تجارتی استعمال
المسلم سوسائٹی سیکٹر 34اے پلاٹ نمبر 09پر تعمیراتی لاقانونیت کی کھلی چھٹی مل گئی
ڈائریکٹر شاہد خشک کی چشم پوشی ، رہائشیوں کی تحریری شکایات مگر کارروائی سے گریز
ضلع شرقی کے علاقے اسکیم 33میں واقع آل مسلم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،سیکٹر 34/A پلاٹ نمبر 09 پر تعمیر کردہ بینک کی عمارت کے خلاف ضابطہ تعمیر پر ملی بھگت کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی رہائشیوں کا دعویٰ ہے کہ متعلقہ محکمے کے ڈائریکٹر شاہد خشک نے مبینہ طور پر اس غیر قانونی تعمیر پر چشم پوشی برتتے ہوئے تعمیراتی مافیا کو کھلی چھٹی دے دی ہے۔ رہائشیوں کی متعدد تحریری شکایات کے باوجود محکمے کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔مقامی پلاننگ کے قواعد و ضوابط کے مطابق، سوسائٹی کے رہائشی پلاٹوں پر تجارتی تعمیرات کی اجازت نہیں ہے اور اس تعمیر میں ضروری نوٹس، نقشوں کی منظوری اور این او سی جاری کرنے کے عمل کو یکسر نظرانداز کیا گیا ہے ۔ رہائشیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمارت میں پارکنگ کا انتظام مقررہ حدود سے تجاوز کرتا ہے ۔سماجی کارکنوں اور علاقے کے نمائندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈائریکٹر شاہد خشک سمیت تمام متعلقہ افسران کے خلاف فوری تحقیقات کی جائیں اور غیر قانونی تعمیر کو گرانے کے ساتھ ساتھ مجرمانہ غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر افسران کی ملی بھگت سے تعمیراتی مافیا کو روکنے کے بجائے سپورٹ کیا جاتا رہا، تو شہریوں کا بنیادی حقِ رہائش خطرے میں پڑ جائے گا۔