Jasarat News:
2025-12-01@22:09:48 GMT

بیلاروس کا مقامی سطح پر مسافر طیارے تیار کرنے کا منصوبہ

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

منسک (انٹرنیشنل ڈیسک) بیلاروس نے 2030ء تک مکمل طور پر مقامی سطح پر مسافر طیاروں کی تیاری کا اعلان کردیا۔ یہ بات بیلاروس کے صدر کے انتظامی سربراہ دمتری کروتوی نے روس کے علاقوں روستوف اوبلاست اور ستاوروپول ٹیریٹری کے دورے کے بعد بیلاروس ون ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہی۔ دمتری کروتوی کے مطابق طیارہ سازی بیلاروس اور روس کے درمیان تعاون کا سب سے تیزی سے ابھرتا ہوا شعبہ ہے اور دونوں ممالک اس صنعت کو تقریباً شروع سے سہارا دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ترقی کی رفتار 30 فیصد سے لے کر 3گنا تک بڑھ رہی ہے جبکہ روس کے تمام بڑے ائرکرافٹ پلانٹس اور بیلاروس کے بارانووِچی میں واقع پلانٹ نمبر 558، منسک سول ایوی ایشن پلانٹ اور اورشا ایئر کرافٹ ریپئر پلانٹ کے درمیان مضبوط روابط قائم ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ موجودہ پیداواری تنصیبات کو مسلسل مصروف رکھنے کے لیے ابھی تک مکمل منصوبہ تیار نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پینٹنگ سے لے کر پیچیدہ اور بڑے طیاروں کے پرزوں کی تیاری تک کئی نئی ورکشاپس بنا رہے ہیں لیکن چونکہ یہ آرڈرز مستقل نوعیت کے نہیں، اس لیے باقاعدہ نظام کاری ابھی قائم نہیں ہو سکی۔صنعتوں کو مرمتی کام سے نکل کر اصل ٹیکنیکل مینوفیکچرنگ کی طرف لانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم بارانووِچی میں تین یا چار نئی ورکشاپس بنا بھی لیں لیکن یہ نہ جان سکیں کہ انہیں مستقل مصروف کیسے رکھا جائے، تو ایسی سرمایہ کاری بے کار ہو گی۔ دمتری کروتوی نے زور دیا کہ بیلاروس میں ایوی ایشن کے شعبے کے لیے نئی مہارتیں اور نئی تکنیکی صلاحیتیں پیدا کرنا قومی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بڑے پیمانے پر کام شروع ہو چکا ہے اور تیزی سے جاری ہے ، اس پورے پروگرام کی کامیابی ایک مکمل سول ایئرکرافٹ کا تیار ہونا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

پاکستان غزہ امن فورس کے لیے فوجی بھجوانے کو تیار، حماس کو غیر مسلح کرنے کے عمل میں شامل نہیں ہو گا: اسحاق ڈار

پاکستان غزہ امن فورس کے لیے فوجی بھجوانے کو تیار، حماس کو غیر مسلح کرنے کے عمل میں شامل نہیں ہو گا: اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) نقیب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ میں قیامِ امن کے لیے مجوزہ انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس (آئی ایس ایف) میں شرکت کے لیے پاکستان اپنے فوجی بھجوانے کے لیے تیار ہے لیکن حماس کو غیر مسلح کرنے کے کام میں شامل نہیں ہو گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان واضح کر چکا ہے کہ غزہ میں امن فوج کی تعیناتی کے منصوبے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری حاصل ہونی چاہیے۔

غزہ میں حماس کو غیر مسلح کرنے کے حوالے سے آئی ایس ایف کے کردار کے بارے میں انھوں نے واضح کیا کہ دیگر اہم ممالک کی طرح پاکستان بھی اس کے لیے تیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فلسطینی قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا ملائیشیا کو بھی آئی ایس ایف کے حماس کو غیر مسلح کرنے کے مجوزہ کردار پر اعتراض ہے۔

وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان غزہ امن فورس میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہے تاہم اس سے پہلے اس کے ٹی او آرز، مینڈیٹ اور کردار کا واضح طور پر فیصلہ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ان عوامل کے بارے میں طے نہیں کر لیا جاتا پاکستان اس متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں لے سکتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرججوں کو فیصلے قانون کے مطابق کرنے چاہیے نہ کہ ذاتی مفادات کو دیکھتے ہوئے، جسٹس جمال مندوخیل اگلی خبرسری لنکا میں تباہی پھیلانے کے بعد سمندری طوفان بھارت کی طرف بڑھنے لگا سری لنکا میں تباہی پھیلانے کے بعد سمندری طوفان بھارت کی طرف بڑھنے لگا ججوں کو فیصلے قانون کے مطابق کرنے چاہیے نہ کہ ذاتی مفادات کو دیکھتے ہوئے، جسٹس جمال مندوخیل متنازع ٹوئٹ کیس ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے ہادی علی چٹھہ کی بریت کی درخواست خارج کر دی شہباز شریف کا عمران خان پر 10ارب روپے ہرجانے کا کیس، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اہم بیان ریکارڈ کرا دیا شہری پراپرٹی پر قبضے سے متعلق ڈی سی آفس میں درخواست دیں،دنوں میں فیصلہ ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھارت کی عالمی سطح پر ایک اور ناکامی، آئی ایم ایف نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارتی معیشت کو سی گریڈ دیدیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • 21 لاکھ گھروں کی فراہمی کا منصوبہ ‘ملکیت خواتین کو دی گئی ،سعدیہ جاوید
  • فوج غزہ بھیجنے کیلئے تیار، حماس کو کمزور کرنے کا حصہ نہیں بنیں گے: اسحاق ڈار
  • پاکستان غزہ امن فورس کے لیے فوجی بھجوانے کو تیار، حماس کو غیر مسلح کرنے کے عمل میں شامل نہیں ہو گا: اسحاق ڈار
  • سفارتی روابط کمزور پڑ جائیں تو کشیدگی بڑھتی ہے، حنا ربانی کھر
  • یورپی کمپنی کے مسافر طیاروں میں سافٹ ویئر خرابی، کئی پروازیں متاثر
  • پاکستان معدنی وسائل، مقامی مواد اور نوجوانوں کے جوہر میں دنیا سے کم نہیں: ڈاکٹر طاہر عرفان
  • پاکستان معدنی وسائل، مقامی مٹیریل اور نوجوان افرادی قوت کےاعتبار سےدنیا سے کم نہیں، ڈاکٹر طاہر عرفان
  • ایئربس کمپنی کا اے 320 طیاروں کا سافٹ ویئر فوری تبدیل کرنیکا فیصلہ
  • پنجاب کے ہر مسافر کے لیے آرام دہ بس شیلٹرز قائم کرنے فیصلہ