21 لاکھ گھروں کی فراہمی کا منصوبہ ‘ملکیت خواتین کو دی گئی ،سعدیہ جاوید
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی رہنما سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ قدرتی آفات کی اہم وجہ دریاؤں کے راستوں پر قائم کی جانے والی ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہیں، جس سے ماحولیاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ وہ کراچی میں ویمن میڈیا سینٹر کے تربیتی پروگرام میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہی تھیں۔سعدیہ جاوید نے بتایا کہ 21 لاکھ گھروں کی فراہمی کا منصوبہ جاری ہے اور ان گھروں کی ملکیت خواتین کو دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کو مختلف اسکلز سکھائے جا رہے ہیں تاکہ انہیں معاشی طور پر مضبوط بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کی بدولت ملک میں پہلا ویمن بینک اور ویمن پولیس اسٹیشن قائم ہوا۔انہوں نے کہا ہے کہ معاشرے سے اس فرسودہ مائنڈسیٹ کا خاتمہ ضروری ہے۔ویمن میڈیا سینٹر کی جانب سے 26 نومبر کو شروع ہونے والی پانچ روزہ ورکشاپ ”اے آئی کے دور میں میڈیا اور سیاست پر اثر” میں شہر کی بڑی جامعات کی طالبات نے شرکت کی۔سعدیہ جاوید نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سعدیہ جاوید
پڑھیں:
نارووال: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال معذور افراد میں وہیل چیئر تقسیم کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251201-08-30