زلمی ویمن کرکٹ لیگ میں ڈرامائی صورتحال، ڈی آئی خان کے آخری گیند پر 9 رنز، دلچسپ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام خیبر پختونخوا حکومت اور یو این ویمن کے تعاون سے منعقد ہونے والی زلمی ویمن کرکٹ لیگ سیزن ٹو کے دلچسپ مقابلے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ہیں۔
لیگ کے ایک میچ میں دلچسپ اور ڈرامائی صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب ڈی آئی خان کی ٹیم نے آخری گیند پر ناممکن سمجھے جانے والے 9 رنز بنا کر فتح اپنے نام کر لی۔ پشاور کی باؤلر کی جانب سے کرائی گئی آخری اوور کی پہلی گیند نو بال قرار پائی جس پر چوکا لگا، اگلی گیند وائیڈ ہوئی، جبکہ آخری گیند پر ڈی آئی خان کی بیٹرز نے تیزی سے 3 رنز لے کر میچ کا پاسا پلٹ دیا۔
9 required off 1 ball in Zalmi women’s league game & you should definitely see what happens ???? pic.
— Taimoor Zaman (@taimoor_ze) December 1, 2025
صارفین اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کرتے نظرا ٓئے، کسی نے کہا کہ ’یہ کرکٹ نہیں ہو سکتی‘، تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ باقی سب تو ٹھیک ہے لیکن آخری گیند پر کیا ہوا تھا۔ نادیہ نامی صارف نے کہا کہ ایسا تو ہم صرف خواب میں مینز کرکٹ کے فائنل مقابلوں کے لیے دیکھتے ہیں۔
خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے منعقدہ اس ایونٹ میں صوبے بھر کی ٹیمیں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شریک ہیں، جبکہ فائنل میچ کل منعقد ہوگا۔
لیگ منتظمین کے مطابق یہ ایونٹ مستقبل کی پروفیشنل ویمن کرکٹرز تیار کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس میں نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گیند پر
پڑھیں:
فوجی سفاکیت کی انتہا؛ 2نہتے فلسطینیوں کو بھون ڈالا؛ ویڈیو وائرل
مغربی کنارہ (ویب ڈیسک) اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں دو نہتے فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ کے بعد اسرائیلی فوج نے اب مغربی کنارے کو بھی اپنی سفاکیت، جارحیت اور مشقِ جنگ کا نیا مرکز بنالیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تمام حدیں پار کرلیں۔
اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار سرچ آپریشن کے لیے ایک عمارت پر پہنچے تھے جس کے گیراج سے دو فلسطینی نوجوان ہاتھ اُٹھائے باہر آتے ہیں اور دونوں کے پاس اسلحہ بھی نہیں ہوتا۔
صیہونی سیکیورٹی فورسز کے جارح مزاج اہلکاروں نے دونوں نوجوانوں کو زمین پر بٹھایا اور پوچھ گچھ کے بعد دوبارہ گیراج میں جانے کی ہدایت کی۔ جیسے ہی نوجوان اندر جانے کے لیے مڑے۔ گولیوں کی ترتراہٹ سے فضا گونج اُٹھی۔
جس کے دوران دونوں فلسطینی نوجوان گولیاں لگنے سے موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ سامنے کی عمارت سے کسی نے اس دردناک لمحے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دیا اور اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کا چہرہ بے نقاب کردیا۔
ویڈیو وائرل نہ ہوتی تو یہ سفاکانہ عمل بھی ایسے ہزاروں قتل کے ساتھ ہمیشہ کے لیے دب جاتا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ جس پر چار و ناچار اسرائیلی اسٹیٹ اٹارنی نے گولی مارنے والے اہلکار خلاف فوجداری تحقیقات شروع کر دیں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ نے مشترکہ بیان میں اسرائیل سے مغربی کنارے میں پرتشدد اقدامات روکنے، بستیوں کی توسیع واپس لینے اور فلسطینی اتھارٹی کے روکے گئے ٹیکس فنڈز بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق شہید ہونے والوں کی شناخت 26 سالہ محمود قاسم عبداللہ اور 37 سالہ یوسف عساسہ کے نام سے ہوئی۔
اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ دونوں مشتبہ افراد دھماکوں اور فائرنگ کے حملوں میں ملوث تھے اور جنین کی اسلامک جہاد سے منسلک ہیں جس کی تصدیق اسلامک جہاد نے کی۔
اقوامِ متحدہ نے اور فلسطینی اتھارٹی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار دیا اور عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے ملوث اہلکاروں کی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ دہشتگردوں کو مار دینا چاہیے۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 میں حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے مغربی کنارے میں بھی فوجی کارروائیوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی ان کارروائیوں میں اب تک ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
جس پر اسرائیل کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں مسلح افراد یا مظاہرین سے جھڑپوں کے دوران ہوئے ہیں۔