شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک بند ہے۔،حدنگاہ کم ہونے سے اہم شاہراہوں پرٹریفک کی روانی متاثررہی ۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں فضا بھی انتہائی آلودہ ہے۔ عالمی ماحولیات ویب سائٹ کے مطابق کچھ دیر پہلے لاہور 212 ایئر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے زخمیوں کی جلد ازجلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی بدولت بڑے نقصان سے بچ گئے۔ پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔

پشاور، دہشتگردوں کا ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید

سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق صدر روڈ کو ٹریفک کیلیے بند کردیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ واقعے کے ذمہ داران کی جلد از جلد شناخت کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشتگرد حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے 3 ایف سی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

محسن نقوی نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہید جوان ہمارے ہیرو ہیں، ان کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔

وزیرِاعلیٰ نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں نے بہادری سے بڑی تباہی کو ٹالا، یہ حملہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹرز پر فتنہ الخوارج کے حملہ کو ناکام بنادیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی کے 3 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • شدید دھند ، موٹروے ایم ون کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا
  • دھند کے باعث ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک بند
  • لاہور،موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی شدید دھند نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے
  • شدید دھند کے باعث موٹر وے کے دو سیکشنز ٹریفک کے لیے بند
  • شدید دھند کی وجہ سے اسلام آباد ایکسپریس وے بند، شہریوں سے احتیاط کی اپیل
  • سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی شدید مذمت
  • وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
  • دھند اور حد نگاہ میں کمی، موٹر وے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک بند
  • موٹروے ایم ون بند