سردیوں میں کن سبزیوں کا استعمال صحت کیلئے مفید ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
موسمی سبزیاں سردی کے موسم میں صحت مند غذا کا ایک اہم حصہ بنتی ہیں کیونکہ یہ ایسے غذائی اجزا فراہم کرتی ہیں جو قوت مدافعت کو بڑھاتی ہیں اور صحت مند رہنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
یہاں ایک نظر ان موسمی سبزیوں پر ڈال لیتے ہیں جن کا موسم سرما کے دوران استعمال کرنا صحت کے لیے مفید ہے۔
پالک
سردی کے موسم میں آئرن سے بھرپور پالک کا استعمال نمایاں ہے، آئرن قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور موسم سرما میں بیماریوں کا شکار ہونے کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ اس میں مضبوط اینٹی آکسیڈنٹس بھی ہوتے ہیں جو خلیوں کو نقصان پہنچنے سے بچاتے ہیں اور سوزش کو کم کرتے ہیں۔
بٹرنٹ اسکواش
بٹرنٹ اسکواش وٹامن اے اور فائبر فراہم کرتا ہے، یہ دونوں ہی ہاضمے کو بہتر بنانے کے لیے مفید ہیں اور قوت مدافعت کو تقویت دیتے ہیں۔
اس سبزی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس خلیات کی حفاظت کرتے ہیں اور سوزش کو کم کرتے ہیں، یہ سبزی سردیوں میں سوپ اور سٹو بنانے کے لیے موزوں ہے۔
گاجر
گاجر میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جو آنکھوں کی صحت اور قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔
اس کے علاوہ، گاجر میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو نزلہ زکام اور فلو کے خلاف مزاحمت میں مدد دیتے ہیں، اسی لیے سردیوں میں اس سبزی کے استعمال کو ضروری سمجھا جاتا ہے۔
پتہ گوبھی
پتہ گوبھی جسے انگریزی میں’Kale‘ کہا جاتا ہے، یہ وٹامن اے، سی اور کے سے بھرپور ہوتی ہے، یہ تینوں وٹامن مدافعتی نظام اور ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
اس میں مضبوط اینٹی آکسیڈنٹس بھی ہوتے ہیں جو خلیوں کو نقصان سے بچاتے ہیں اور سوزش کو کم کرتے ہیں اور اسی لیے سردیوں میں اس سبزی کو استعمال کیا جاتا ہے۔
شکر قندی
شکر قندی وٹامن اے اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے، یہ ہاضمے کو بہتر بنانے اور قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔
اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ مواد جسم کو سوزش اور خلیوں کو پہنچنے والے نقصان سے بچاتا ہے۔
برسلز اسپراؤٹ (چھوٹی بند گوبھی)
برسلز اسپراؤٹ (چھوٹی بند گوبھی) میں وٹامن سی اور فائبر موجود ہوتا ہے جو کہ مدافعتی نظام اور ہاضمے کے لیے مفید ہیں۔ ان میں اینٹی آکسیڈینٹس بھی ہوتے ہیں جو خلیوں کی حفاظت کرتے ہیں اور سوزش کو کم کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہیں اور سوزش کو کم کرتے ہیں اینٹی آکسیڈنٹس قوت مدافعت کو سردیوں میں جاتا ہے ہیں جو کے لیے
پڑھیں:
ملک میں گاڑیوں کے پارٹس کی درآمدات میں123فیصد اضافہ
ملک میں گاڑیوں کے پارٹس کی درآمدات میں123فیصد اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک میں گاڑیوں کی اسمبلی کٹس کی درآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 123فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے مقامی آٹو مارکیٹ میں سرگرمی میں نمایاں تیزی آئی ہے۔پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں کے آٹو پارٹس کی درآمدات میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ صارفین دونوں اقسام یعنی استعمال شدہ اور مقامی گاڑیوں میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔
مقامی کار ساز کمپنیوں کی جانب سے ایس کے ڈی اور سی کے ڈی اسمبلی کٹس کی درآمدات چار ماہ کے دوران 62 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ اسی طرح مکمل تیار شدہ یعنی سی بی یو نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات بھی 31 فیصد بڑھ کر 11 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہو گئیں، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ حجم 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا۔پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز نے پاکستان آٹو پارٹس شو 2025 میں ایک بڑی میڈیا مہم کے ذریعے خبردار کیا کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات میں اضافے سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، 1200 فیکٹریاں اور 25 لاکھ ملازمتیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔
ایسوسی ایشن کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد ایک طرح سے غیر قانونی ذرائع کو فروغ دیتی ہے، کیونکہ اس میں حوالہ، ہنڈی اور غیر ظاہر شدہ رقوم استعمال ہوتی ہیں، جو ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔مقامی کار ساز اداروں نے بھی اسی موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ استعمال شدہ گاڑیوں کا مارکیٹ شیئر 25 سے 30 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جبکہ چند سال پہلے یہ 10 فیصد سے بھی کم تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردفتر خارجہ میں مینا بازار کا افتتاح ، مختلف ممالک کے ثقافتی رنگ نمایاں ہو گئے دفتر خارجہ میں مینا بازار کا افتتاح ، مختلف ممالک کے ثقافتی رنگ نمایاں ہو گئے ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکی زمینوں سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں، ٹرمپ پارٹی انفارمیشن ونگ کا پی ٹی آئی آفیشل ایکس اکاونٹ سے کوئی تعلق نہیں،سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم مانچسٹر: پاکستانی کمیونٹی کے لیے خوشخبری، نادرا اور پی آئی اے میں سہولیات میں اضافہ ہم غزہ منصوبے کو نہیں مانتے، پاکستان آزاد خارجہ پالیسی اپنائے، حافظ نعیم الرحمان طور خم سرحد کی بندش سے افغانستان کوایک ماہ میں 45ملین ڈالر کا نقصانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم