Express News:
2025-11-24@09:46:11 GMT

وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT

وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، تاہم ارجنٹ کیسز کی سماعت چھٹیوں کے دوران بھی ہوگی۔

آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا. آئینی عدالت 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک تعطیلات ہوگی۔

آئینی عدالت 5 جنوری 2026 کو دوبارہ اوپن ہوگی.تعطیلات کے دوران آئینی عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے.

آئینی عدالت تعطیلات کے دوران ارجنٹ و دیگر فکس مقدمات کی سماعت کرے گی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئینی عدالت

پڑھیں:

نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس: وفاقی آئینی  عدالت کی واپڈا اور کنٹریکٹر کو مل کر حل نکالنے کی ہدایت

وفاقی آئینی  عدالت میں نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس، عدالت نے واپڈا اور کنٹریکٹر کو مل بیٹھ کر حل نکالنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی آئینی عدالت نے سماعت کی.عدالت نے واپڈا اور کنٹریکٹر کو مل بیٹھ کر حل نکالنے کی ہدایت کردی۔

دوران سماعت واپڈا کی طرف سے سلمان منصور آئینی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ کنٹریکٹر معاہدے پر عمل درآمد نہیں کر رہا،تاخیر کے باعث منصوبے کی لاگت بھی بڑھ رہی ہے۔

جسٹس ارشد حسین نے کہا دونوں فریقین بیٹھ کر حل نکالیں.جسٹس امین الدین خان نے کہا ہم تین ہفتوں کیلئے سماعت ملتوی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فریقین سے اگر بات چیت کےزریعے معاملہ حل نہ ہوا تو ہم فیصلہ کریں گے، کیس کی سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • سردیوں کی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن بھی جاری
  • نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس: وفاقی آئینی  عدالت کی واپڈا اور کنٹریکٹر کو مل کر حل نکالنے کی ہدایت
  • نئی گج ڈیم کیس: آئینی عدالت کی واپڈا اور کنٹریکٹر کو مذاکرات کی ہدایت
  • وفاقی آئینی عدالت نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا
  • وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
  • وفاقی آئینی عدالت کب تک بند رہے گی؟ سردیوں کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا
  • 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیل کی وفاقی آئینی عدالت میں سماعت آج ہوگی
  • پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کا وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کا اعلان
  • ججز ٹرانسفر کیس: ہائیکورٹ ججز نے وفاقی آئینی عدالت میں سماعت چیلنج کردی