پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج پرکئے گئے تشدد کو ایک سال ہونے پر 26 نومبر کو کسی بڑے احتجاج کے بجائے یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو ریجن کی سطح پر احتجاج کی ہدایت کردی ہے۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ریجنل تنظیمیں اضلاع کی سطح پر احتجاج کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی احتجاج کے دوران جاں بحق کارکنوں کی رہائش گاہ میں جائیں اور لواحقین سے اظہار یک جہتی کریں۔ جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے حیات آباد پشاور میں قرآن خوانی کی جائے گی اور احتجاج بھی کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے کارکنوں کو کسی بڑے احتجاج کے بجائے اضلاع کی سطح پر احتجاج کی ہدایت کردی ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پاکستان تحریک انصاف

پڑھیں:

تحریک تحفظ آئین پاکستان کایوم سیاہ پر احتجاجی مظاہرہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ آئین کو توڑا گیا، حلیہ بگاڑا گیا، عوام پاکستان کے آئین کو بچائیں، آئی ایم ایف نے اعلان کیا ہے کہ یہ چوروں کی حکومت ہے، اس حکومت نے 5 ہزار ارب روپے کی کرپشن کی ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں جمعہ کو فیصل مسجد کے سامنے شاہرائے فیصل پر یوم سیاہ کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماعلامہ راجاناصر عباس،پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا،مصطفی نواز کھوکھر سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاکہ آئی ایم ایف نے اعلان کیا ہے کہ یہ چوروں کی حکومت ہے، آئی ایم ایف نے بتایا ہے کہ اس حکومت نے 5 ہزار ارب روپے کی کرپشن کی ہے، ججوں کے ساتھ ملا کر اس حکومت نے اقتدار حاصل کیا،اللہ کا حکم ہے کہ جابر حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کرو،ہم اپنا کام کر رہے ہیں،انشا اللہ ہماری جیت جلد ہوگی۔ ایم ڈیلیوایم کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس نے کہاکہ میڈیا پر پیکا ایکٹ کے ذریعے ظلم ہوا، پارلیمنٹ سے ایم این ایز کو اٹھایا گیا، اس وقت ایسے لوگ بٹھائے ہوئے ہیں جو صاف وشفاف الیکشن نہیںکروا سکتے، ہرطرف ظلم کا ماحول ہے، اللہ نے کہا ہے کہ ظلم کے آگے کبھی سر نہیں جھکانا، اگر آپ سر جھکائیں گے تو آپ پراور ظلم بڑھائیں گے، ظالم کا مقابلہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، عوامی طاقت اور پر امن جدوجہد کے ذریعے ان کو روکنا ہے، عوام کو ڈرانا بھی ظلم ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہاکہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اس نظام سے تنگ ہیں، ظلم ختم ہونے کو ہے ،اللہ تعالی نے عوام کو شعور دے دیا ہے، عوام اب باہر نکلیں گے، عوام کا ووٹ چوری کیا گیا،ہم اپنا پیغام لے کر عوامی عدالت میں جاتے رہیں گے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماسابق سینیٹرمصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ ہمیں یہ آئین اور دستور قبول نہیں ہے، ہمارے کندھوں پر ذمہ داری ہے کہ باہر نکلیں اور اسے رد کریں، ملک بھر میں اس وقت ریلیاں ہو رہی ہیں ،لوگ احتجاج کر رہے ہیں، اس ملک میں جبر کے ماحول کو ہم رد کرتے ہیں، عوامی پٹیشن کے ذریعے ہم اس کو رد کریں گے، تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، عدلیہ اور میڈیا کو بحال کیا جائے۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ ہمیں جبر قبول نہیں، 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم ملک پر بوجھ ہے، اب چیزیں ناقابل برداشت ہوچکی ہیں،یہ احتجاج صرف ابتدا ہے۔ ہمارا احتجاج پر امن ہے ہم پر امن رہیں گے، یہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں ہے، اس حکومت کو مزید اقتدار میں رہنے کا حق نہیں ہے، ہم عوامی تحریک شروع کر رہے ہیں،عدلیہ اور صحافت کو آزاد کیا جائے،بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • حافظ نعیم الرحمن نے’’بدل دو نظام‘‘ تحریک کا اعلان کر دیا
  • پی ٹی آئی کا 26 نومبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
  • 26 نومبر، پی ٹی آئی کا یوم سیاہ کا اعلان، ریجنل تنظیمیں احتجاج کرینگی، جنید اکبر
  • بدل دو نظام: جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • پورا پاکستان آئین پر حملے کیخلاف باہر نکلیں،اپوزیشن اتحاد کا یوم سیاہ پر احتجاج
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کایوم سیاہ پر احتجاجی مظاہرہ
  • یوم سیاہ، سکردو میں ایم ڈبلیو ایم اور تحریک انصاف کی ریلی و احتجاجی مظاہرے کی ویڈیو رپورٹ
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر ملتان میں بھی یوم سیاہ، نماز جمعہ کے بعد سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج
  • آئینی ترامیم کیخلاف یوم سیاہ، سکردو میں احتجاجی ریلی اور مظاہرہ