غزہ پر اسرائیلی حملے: پاکستان کی شدید مذمت، عالمی برادری سے فوری اقدام کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم فلسطینیوں پر اندھا دھند بمباری نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ علاقائی امن کی کوششوں کو بھی شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جو بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی سراسر خلاف ورزی ہے، اسرائیل حالیہ امن معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے اور اس کے مسلسل حملے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا رہے ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ غزہ پر یہ حملے شرم الشیخ میں طے پانے والے امن معاہدے کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اسرائیل مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لے اور متاثرہ فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
دفتر خارجہ کے مطابق عالمی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے فوری مداخلت ضروری ہے، فلسطین کو آزاد سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد، خودمختار اور قابلِ عمل ریاست کا درجہ دیا جانا چاہیے۔
خیال رہےکہ حماس کی جانب سے تو جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے لیکن اسرائیل نے اپنی دوغلی پالیسی اپناتے ہوئے 22 سال سے قید فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کو رہا کرنے سے انکاری ظاہر کی ہے اور اسرائیل کے متعدد وزیر اپنی انتہا پسندانہ سوچ کے سبب صبح و شام فلسطینی عوام کو دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔