قصور، ناخلف بیٹے نے دوسری شادی کرنے پر ماں کو کلہاڑی کے وار سے موت کے گھاٹ اُتار دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
قصور کے علاقے میں ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں بیٹے نے اپنی والدہ کو صرف اس وجہ سے قتل کر دیا کہ اس نے دوسری شادی کر لی تھی۔
پولیس کے مطابق صوبیہ بی بی نے حال ہی میں دوسری شادی کی تھی جس کا اس کا بیٹا ذیشان کو سخت رنج تھا۔
اس رنجش اور غصے نے ذیشان کو اس قدر مشتعل کر دیا کہ اس نے اپنی ماں کی زندگی چھین لی۔
صوبیہ بی بی کی دوسری شادی کے بعد ذیشان کو غصہ آیا اور اس نے اپنی ماں کا قتل کرنے کا ارادہ کر لیا۔
گزشتہ روز ملزم ذیشان نے اپنی والدہ کو کیلوں کی فصل میں بلا کر کلہاڑی کے وار کر کے اس کی جان لے لی۔ یہ واقعہ قصور کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ذیشان نے اپنی والدہ صوبیہ بی بی کی بے دردی سے جان لی۔
پولیس تھانہ صدر قصور نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ملزم ذیشان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف قتل کے مقدمے کی تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وفاقی شرعی عدالت نے وفاقی آئینی عدالت کو اپنی عمارت فراہم کرنے سے صاف انکار کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی شرعی عدالت نے نئی قائم ہونے والی وفاقی آئینی عدالت کو اپنی عمارت فراہم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے بعد وجود میں آنے والی آئینی عدالت کے ججوں کو عارضی طور پر وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں بٹھانے پر غور کیا جارہا تھا، مگر شرعی عدالت نے یہ انتظام ماننے سے منع کر دیا۔
اس انکار کے بعد صورتحال یہ بنی کہ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان فی الحال اسلام آباد ہائیکورٹ کے روم نمبر 1 میں بیٹھیں گے، جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو کورٹ روم نمبر 2 میں منتقل ہونا پڑے گا۔
کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی زیرصدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس، اہم فیصلے
یاد رہے کہ گزشتہ روز صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر جسٹس امین الدین خان کی بطور پہلے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تقرری کی منظوری دی تھی، جس کے بعد آج انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ آئینی عدالت کے مزید تین جج صاحبان نے بھی اپنے عہدوں کا حلف لیا۔
مزید :