آئینی عدالت: ججوں کی تعداد 13 کرنے کے اقدامات زیر غور
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تعداد بڑھا کر 13 کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان اسلام آباد ہائیکورٹ کے روم نمبر ایک میں بیٹھیں گے، جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کورٹ روم نمبر 2 میں منتقل ہو جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ جسٹس مسرت ہلالی نے صحت کے مسائل کے باعث آئینی عدالت میں جج بننے سے معذرت کر لی ہے۔ 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت وفاقی آئینی عدالت قائم کی گئی تھی اور آج اس عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے صدر آصف زرداری سے اپنے عہدے کا حلف لیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آئینی عدالت
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی