انتخابی دھاندلی کیس: آئینی عدالت کا 5 رکنی لارجر بینچ 25 نومبر کو سماعت کریگا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
وفاقی آئینی عدالت نے تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے الزامات پر ٹریبونل کے قیام سے متعلق دائر درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
چیف جسٹس امین الدین نے معاملے پر 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیتے ہوئے کیس کی سماعت 25 نومبر کو مقرر کی ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت میں سائلین کے لیے انفارمیشن اور آئینی ڈیسک قائم، ویب سائٹ کا بھی اجرا
عدالتی اعلامیے کے مطابق جسٹس عامر فاروق لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے، جبکہ دیگر ججز کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تحریک انصاف نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے انکوائری ٹریبونل بنانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔ درخواست گزار سلمان اکرم راجا کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ شفاف انتخابات کے لیے آزاد اور بااختیار ٹریبونل کی تشکیل ناگزیر ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت: خیبر پختونخوا ملازمین برطرفی کیس کی سماعت، حکومت کو نوٹس جاری
بعد ازاں آئین میں 27ویں ترمیم کے نفاذ کے بعد انتخابی تنازعات سے متعلق درخواستوں کو آئینی عدالت منتقل کرنے کا طریقہ کار نافذ ہوا، جس کے تحت تحریک انصاف کی درخواست بھی آئینی عدالت میں ٹرانسفر کر دی گئی۔ آئینی عدالت 25 نومبر کو معاملے کی پہلی باقاعدہ سماعت کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انتخابی دھاندلی کیس تحریک انصاف جسٹس عامر فاروق چیف جسٹس امین الدین سپریم کورٹ سلمان اکرم راجا وفاقی آئینی عدالت.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انتخابی دھاندلی کیس تحریک انصاف جسٹس عامر فاروق چیف جسٹس امین الدین سپریم کورٹ سلمان اکرم راجا وفاقی آئینی عدالت وفاقی آئینی عدالت انتخابی دھاندلی تحریک انصاف کے لیے
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی