نوجوان کی گمشدگی‘ جیوفینسنگ اور سی ڈی آر رپورٹ پیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے22سالہ نوجوان کی گمشدگی کیخلاف درخواست پر جیوفینسنگ اور سی ڈی آر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔سندھ ہائیکورٹ میں 22 سالہ نوجوان کی گمشدگی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ محمد رحیم کی بازیابی کی کوشش کررہے ہیں۔ بازیابی کیلئے جے آئی ٹی بنادی ہے۔ رپورٹ پر عدالت نے شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ کو تفتیش کے ایس اوپیز کا علم ہے۔ نہ آپ نے چشم دید گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے نہ جوفینسنگ۔ بس فائل اٹھائی اور عدالت آگئے، جے آئی ٹی کیا کرے گی۔ درخواست گزار کے وکیل عظیم خواجہ ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ محمد رحیم کو اپریل میں مواچھ گوٹھ سے اٹھایا گیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لے گیا۔
پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب مقبوضہ بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔