ٹرانسفر ججز کیس: آئینی عدالت میں اپیل مقرر کرنے کیخلاف ججز کا نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
ٹرانسفر ججز کیس میں وفاقی آئینی عدالت میں اپیل مقرر کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اپیل سپریم کورٹ واپس بھیجی جائے، ہائی کورٹ کے 5 ججز وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کریں گے۔
وفاقی آئینی عدالت میں دائر کرنے کے لیے متفرق درخواست تیار کی گئی ہے۔
وفاقی آئینی عدالت میں 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیل پر 6 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
متفرق درخواست کے متن کے مطابق یہ درخواست وفاقی آئینی عدالت میں ٹرانسفر نہیں ہو سکتی تھی، ٹرانسفر ججز اپیل واپس سپریم کورٹ بھیجی جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی جانب سے آج درخواست دائر ہو گی۔
واضح رہے کہ ٹرانسفر ججز کیس کی اپیل 24 نومبر کو وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر ججز کی
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔