وزیراعظم کی قومی ایئر لائن کی نجکاری کے مراحل شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
فوٹو: پی آئی ڈی
قومی ایئرلائن کی نجکاری کے حوالے سے 4 پارٹیز کو پری کوالیفائی کیا گیا ہے، جلد ہی قومی ایئر لائن کی نجکاری کے حوالے سے بڈنگ ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی ایئر لائن سے متعلق اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ قومی ایئرلائن کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری ہو گی، نجکاری کی شرط ہے کہ قومی ایئرلائن کا نام اور اس کی تھیم نہیں بدلی جائے گی۔
اجلاس کو قومی ایئرلائن کی نجکاری اور اس حوالے سے بزنس پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ بزنس پلان کے تحت 2029 میں فلیٹ میں قابل پرواز طیاروں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 38 کی جائے گی، اس وقت قومی ایئر لائن کی 30 سے زائد شہروں میں سروس مہیا کی جا رہی ہے، بزنس پلان کے تحت 2029 تک قومی ایئرلائن کی سروسز 40 سے زائد شہروں تک بڑھائی جائے گی۔
وزیراعظم نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کے تمام مراحل تیز اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قومی ایئر لائن کے فلیٹ میں قابل پرواز طیاروں کی تعداد بڑھانے کا لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے قومی ایئرلائن کی پروازوں کی بروقت روانگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لائن کی نجکاری کے قومی ایئرلائن کی قومی ایئر لائن
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ