گووندا کی طبیعت کیسی ہے؟ اہلیہ سنیتا کا اہم پیغام جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
رواں ہفتہ بولی وڈ انڈسٹری کے سینئر اداکاروں کے لیے کافی بھاری ثابت ہوا۔ 89 سالہ دھرمیندر کو سانس لینے میں مشکل، 90 سالہ پریم چوپڑا کو قلبی مسئلے اور پھیپھڑوں کے انفیکشن جبکہ 61 سالہ گووندا کو بے ہوش ہوجانے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔
گووندا کی اہلیہ سنیتا اہوجا نے اپنے تازہ ترین وی لاگ میں مداحوں کو گووندا کی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔
ایک مداح کو جواب دیتے ہوئے سنیتا نے بتایا کہ گووندا اپنی نئی فلم کے لیے ورزش کر رہے تھے، جس کی وجہ سے وہ فٹیگ ہوگئے۔ وہ فٹ ہیں ایک دم ٹنشن مت کیجئے۔
دھرمندر سے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ وہ ان کے بچپن کا کرش ہیں۔ ان کے ساتھ ایک شو میں انہوں نے ڈانس کیا تھا۔ جب انہیں دبئی میں دھرمیندر کے آئی سی یو میں داخل ہونے سے متعلق علم ہوا تو بہت روئیں کہ ان کی حالت خراب ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ دھرم جی پنجابی ہیں، کبھی ہار نہیں مانیں گے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
جامعات میں طالبات کو صنفی تشدد وہراسانی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں، شاہینہ شیر علی نے انچارج وومین کمپلین سیل جامشورو سیدہ قرت العین شاھ کو ہدایت دی کہ محکمہ ترقی نسواں سندھ کی جانب سے صوبہ بھر کی جامعات کے ساتھ Memoranda of Understanding (MoUs) طئے کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعات میں زیر تعلیم طالبات کو صنفی تشدد، ہراسانی اور دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔ان خیات کا اظہار انہوں نے محکمہ ترقی نسواں کے زیر اہتمام منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا، جس میں انچارج وومین کمپلین سیل سیدہ قرت العین شاھ اور پرسنل سیکرٹری اکبر جوکھیو بھی موجود تھے۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 25 نومبر سے 9 دسمبر تک چلنے والے ”عزم کے 16 دن” کے موقع پرسندھ کی تمام جامعات میں آگاہی سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔ ان سیشنز کی سربراہی محکمہ ترقی نسواں کی سینئر ماہر نفسیات اور انچارج وومین کمپلینٹ سیل جامشورو، سیدہ قرت العین شاہ کریں گی. انہوں نے کہا کہ جامعات کے ساتھ یادداشتوں پر دستخط کے بعد ان سیشنز کے انعقاد کے لیے پلان تشکیل دیا جائے. صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے پہل کی ہے۔ انہوں نے کہا، ”محکمہ ترقی نسواں کی یہ کوشش ہے کہ جامعات میں طالبات کسی بھی قسم کے مسائل کا شکار ہوں، خواہ وہ گھریلو معاملات ہوں، نفسیاتی مسائل ہوں یا سماجی و معاشی مشکلات، انہیں محکمے کے ذریعے حل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایک خاندان کی طرح کام کرتا ہے جہاں مسائل کو احسن طریقے سے حل کیا جائے جاتا ہے۔انہوں نے جامشورو میں وومین کمپلینٹ سیل کی انچارج سیدہ قرت العین شاہ کے کام کو سراہا اور انہیں ہدایت کی کہ جامشورو تعلیم کا ایک اہم مرکز ہے جہاں سندھ بھر سے طالبات تعلیم حاصل کرنے آتی ہیں۔ ان کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔