ویڈنگ ٹرینڈز 2025: ماضی کی جھلک، نئے زمانے کا رنگ
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
2025 کے ویڈنگ سیزن میں فیشن انڈسٹری ایک بار پھر ونٹیج گلیمر کی طرف لوٹ آئی ہے۔ اور ماضی کی یاد تازہ کررہی ہے۔ 1970 کی دہائی کے اسٹائلز جن میں نفاست، نسوانیت اور روایتی خوبصورتی نمایاں تھی، اب جدید ٹچ کے ساتھ واپس آ رہے ہیں۔
اس سال دلہنوں کے لیے لانگ شرٹ کے ساتھ لہنگا سب سے نمایاں رجحان بن چکا ہے۔ لمبی قمیضوں پر نفیس ہینڈ ایمبریڈری، گوٹا، دَبکہ اور زری کا کام کیا جا رہا ہے، جو پرانے زمانے کی شاندار جھلک کو دوبارہ زندہ کررہا ہے۔ لہنگے کے کپڑوں میں ریشم، آرگنزا اور خام کرنڈی، سلک، ویلوٹ کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ لباس میں نرمی اور بہاؤ برقرار رہے۔
رنگوں کے انتخاب میں رسٹ، کاپر، برنٹ اورنج، ہاٹ پنک اور ڈسٹ گولڈ خاص طور پر مقبول ہیں۔ یہ رنگ نہ صرف خزاں کے موسمی ٹونز کی نمائندگی کرتے ہیں بلکہ تصویروں میں بھی ایک گرم اور کلاسک ایفیکٹ دیتے ہیں۔
جیولری کے رجحانات میں بھی ’ریٹرو ری وائیول‘ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بھاری چوکرز اور موٹی موتیوں والی مالائیں واپس فیشن میں آ گئی ہیں۔ میک اپ اسٹائل میں گلوز، نیوڈ بیس اور روسی گالوں کے ساتھ ایک نیچرل مگر شاہانہ لک کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
فیشن ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ 2025 کا ویڈنگ فیشن ’ریٹرو چارم ود ماڈرن گریس‘ کی عکاسی کرے گا۔ جہاں پرانی روایات کو جدید ذوق کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔ مزید جانیے زنیرہ رفیع کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جیولری دلہن ماضی کی جھلک وی نیوز ویڈنگ ٹرینڈز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جیولری دلہن ماضی کی جھلک وی نیوز ویڈنگ ٹرینڈز کے ساتھ
پڑھیں:
مودی طالبان گٹھ جوڑ، پاکستان کو دو اطراف سے حملوں کا خطرہ
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت پاکستان حملوں کا خطرہ مودی طالبان گٹھ جوڑ وی نیوز