data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے معروف تجارتی علاقے طارق روڈ پر کسٹمز حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ کپڑوں اور دیگر غیر قانونی اشیاء کی بھاری مقدار برآمد کرلی۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس میں بتایا گیا تھا کہ طارق روڈ کی ایک معروف مارکیٹ میں غیر قانونی طور پر درآمد شدہ کپڑے اور سامان بڑی مقدار میں ذخیرہ کیا گیا ہے۔

چھاپے کے دوران کسٹمز حکام نے متعدد دکانوں اور گوداموں سے غیر ملکی کپڑا، کاسمیٹکس اور دیگر قیمتی اشیاء قبضے میں لے لیں۔ کارروائی کے دوران صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب دکانداروں نے چھاپے کے خلاف شدید احتجاج شروع کر دیا۔ مشتعل مظاہرین نے ایک منی ٹرک کو آگ لگا دی، جس پر پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کسٹمز حکام طارق روڈ کے مختلف شاپنگ مالز سے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر چکے ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: طارق روڈ

پڑھیں:

کراچی: نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک روڈ 10 نومبر سے 30 دسمبر تک بند رہے گا

فوٹو: اسکرین گریب 

کراچی میں نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک روڈ 10 نومبر سے 30 دسمبر تک بند رہے گا۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروگرام (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) حکام کا کہنا ہے کہ روڈ بندش کی وجہ کے فور منصوبے کے تحت پانی کی لائن بچھانا ہے۔

کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر 2  اعشاریہ 7 کلو میٹر پانی کی لائن ڈالی جا رہی ہے، آگمینٹیشن پلان کے پہلے مرحلے میں نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک لائن بچھانے کا کام ہوگا۔

دوسرے مرحلے میں حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی تک کام کیا جائے گا،  کے فور فراہمی آب منصوبے کے ترقیاتی کام کے دوران 96 انچ اور72 انچ کی لائن ڈالی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی لائنیں بچھانے کے لیے 30 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے، ترقیاتی کام کے دوران ٹریفک کو نیپا چورنگی سے الہ دین پارک کی طرف بھیجا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کسٹمز کا چھاپہ، اسمگل شدہ کپڑا اور دیگر اشیاء برآمد
  • کراچی، طارق روڈ کے شاپنگ پلازہ پر کسٹم حکام کا چھاپہ، دکانداروں کی ہوائی فائرنگ
  • کراچی: بچھڑے کا گوشت دنبے‘ بکرے کے نام پر فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار
  • کراچی کے علاقے کمہارواڑہ میں اینٹوں کے بھٹے کی چمنی سے خطرناک دھواں اٹھ رہاہے جومتعلقہ حکام کی جانب سے کسی بھی قسم کی نگرانی کے بغیر شدید ماحولیاتی آلودگی کاسبب بن رہاہے
  • کراچی: نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک روڈ 10 نومبر سے 30 دسمبر تک بند رہے گا
  • موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی شہری صدر میں پتھاروں سے گرم کپڑے خرید رہے ہیں
  • اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں میں 32 لاکھ روپے سے زائد منشیات اسمگلنگ ناکام بنا دی
  • کراچی: پاکستان کسٹمز نے 42 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا
  • کراچی میں کسٹمز کی کارروائی، 42 ہزار لیٹر سے زائد اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد