ایئر کرافٹ انجینئرز، پی آئی اے تنازع، شام 5 بجے تک 9 پروازیں منسوخ، 18 تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
قومی ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کے تنازع کے باعث آج شام 5 بجے تک قومی ایئر لائن کی 9 پروازیں منسوخ اور 18 تاخیر کا شکار ہوئیں۔
قومی ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کےتنازع کے چھٹے روز شام 5 بجے تک قومی ایئر لائن کی 9 پروازیں منسوخ اور 18 تاخیر کا شکار ہوئیں۔
انجینئرز ذرائع کے مطابق منسوخی اور تاخیر طیاروں میں فنی خرابی اور پرزہ جات کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہوئی، آج ابوظہبی سے پشاور، دبئی سے کراچی اور فیصل آباد سے دبئی کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق رجسٹریشن نمبر اے پی بی او این کا حامل ایئر بس طیارے کی غلط رن وے پر لینڈنگ کا واقعہ 17 جنوری 2025 کو پیش آیا،
دبئی سے فیصل آباد، اور پشاور دبئی کی پروازیں بھی منسوخ ہوئی، اندرون ملک منسوخ پروازوں میں گلگت اسلام آباد، اسلام سے گلگت پروازیں شامل ہیں۔
اسکردو اسلام آباد اور اسلام آباد اسکردو پرواز بھی منسوخ ہوئی، اسلام آباد سے العین کی پرواز پی کے 143 تقریباً 10 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔
قومی ایئر لائن کی ملکی اور بین الاقوامی 18 پروازیں 3 سے 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قومی ایئر لائن کی پروازیں منسوخ تاخیر کا شکار
پڑھیں:
تکنیکی وجوہات، پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر ، متعدد پروازیں منسوخ، کئی تاخیر کا شکار
احسن عباسی: تکنیکی وجو ہات پر آج بھی پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر رہا ، کئی پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہوئیں۔
منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 213 ،کراچی سے ملتان کی پی کے 330 ،پشاور سے شارجہ کی پرواز پی کے 257 شامل ہیں۔ تاخیر کا شکار ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 آدھا گھنٹہ ،کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302 تاخیر سے روانہ ہوئی۔
ڈالر کی قیمت میں کمی
کراچی سے کوئٹہ دوپہر ایک بجے کی پی کے 310 ساڑھے چار گھنٹے کی تاخیر یعنی شام 5:30بجے ،کراچی سے لاہور کی دوپہر 2 بجے کی پرواز پی کے 304 چار گھنٹے تاخیر سے شام 6 بجے روانہ ہوگی۔
دوسری طرف کراچی سے مدینہ کی پرواز پی کے 743 دو گھنٹے تاخیر سے رات 10 بجے شیڈول کردی گئی ہے۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کوئٹہ پرواز پی کے 325 ساڑھے چار گھنٹے تاخیر سے دوپہر 12:30 بجے روانہ ہوگی۔
روزِ اول سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کیلئے اقدامات کو اولین ترجیح دی؛ وزیراعظم
اسلام آباد سے العین کی پرواز پی کے 143 تین گھنٹے تاخیر سے رات ساڑھے 12 بجے شیڈول کی گئی ہے۔ لاہور سے کراچی کی پرواز پی کے 303 دو گھنٹے تاخیر سے دوپہر ایک بجے روانہ ہوئی ۔
لاہور سے کراچی کی شام 5 بجے کی پرواز پی کے 305 ایک گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی۔ پشاور سے ابو ظہبی کی صبح 11 بجے کی پرواز پی کے 217 ساڑھے سات گھنٹے تاخیر سے شام ساڑھے 6 بجے شیڈو ل ہے۔
رکشہ ڈرائیور کو بچانے والا پولیس کانسٹیبل چل بسا