کراچی میں بچھڑے کا گوشت دنبے، بکرے کے نام پر فروخت
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
تھانہ غربی پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ،منظم گروہ گرفتار،7 ذبح شدہ بچھڑے برآمد
ملزمان مختلف مشہور ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو سپلائی کر رہے تھے، ابتدائی تفتیش میں انکشاف
تھانہ غربی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچھڑے کا گوشت “چھوٹے گوشت” یعنی دبنے بکرے کے نام پر فروخت کرنے والے منظم گروہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی اور اس دوران 7 ذبح شدہ بچھڑے برآمد ہوئے اور ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان طویل عرصے سے شہریوں کو دھوکا دے رہے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان بڑے جانور کا گوشت بطور چھوٹا گوشت مختلف مشہور ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو سپلائی کر رہے تھے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث دیگر افراد اور ہوٹل مالکان کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔کینٹ پولیس کے مطابق ملزم پشاور کے معروف ہوٹلوں کو چھوٹے گوشت کے نام پر گوشت فروخت کرتا تھا تاھم ضلعی انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔
یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔