اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کچھ سیاسی دھڑے قانونی کمیونٹی میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ عناصر بیانات جاری کرتے ہیں جو جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کی غرض سے ہوتے ہیں، غیر منتخب افراد کے بیانات کی سختی سے مذمت کی جاتی ہے۔ 

مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار قومی مسائل پر اداروں کی جانب سے بیانات جاری کرنے کے لیے ہیں، انفرادی یا اقلیتی بیانات پورے قانونی برادری کی نمائندگی نہیں کرتے، اس ترمیم کے تحت صوبوں کی مساوی نمائندگی، آئینی اور سیاسی معاملات کی سماعت ممکن ہوگی۔

ٹیم کی جیت اور ٹریوس ہیڈ کی سنچری سے کرکٹ آسٹریلیا افسردہ کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

اعلامیہ میں کہا گیا کہ عوامی مقدمات بروقت سپریم کورٹ میں مقرر اور فیصلہ کیے جا سکیں گے، ججز کی تقرری سمیت تمام عمل کو بغور دیکھ رہے ہیں، ضرورت پڑنے پر اپنے تحفظات اور شکایات جنرل ہاؤسز کے فیصلوں اور قراردادوں کے ذریعے ظاہر کی جائیں گی۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی، قانون کی بالادستی، آئین کی پاسداری کے لیے کھڑے رہے ہیں۔
 

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اور سپریم کورٹ بار پاکستان بار

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت