2025-08-08@07:58:02 GMT
تلاش کی گنتی: 602
«کی کتابوں»:
کراچی: شہر قائد میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد خواتین و مرد ملازمین کے خطرناک طریقے سے نکلنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی، تاہم فوری طور پر ملازمین کو نکالنے کے لیے کوئی خاطر خواہ نکلنے کے راستے یا انتظامات نظر نہیں آئے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں، جب کہ آگ لگنے کے دوران فیکٹری سے مرد و خواتین ملازمین کو کنسٹرکشن لفٹ سے لٹک کر باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین و مرد ملازمین فیکٹری کی کنسٹرکشن لفٹ سے لٹک کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔...
بھارت میں بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی فوجی اصلاحات کی آڑ میں ہندوتوا بیانیے کے فروغ دینے کی ریاستی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ مودی سرکار بھارتی فوج کو سیاسی غلامی میں دھکیل کر پیشہ ورانہ غیر جانبداری کے قتل میں مصروف ہے۔ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی کتاب ریسرجنٹ انڈیا کی ملٹری میں بھارتی فوجی نظریات کا پول کھل گیا۔ جنرل انیل چوہان کی کتاب میں فوج میں سیاسی نظریے کی کھلی حمایت نظر آتی ہے۔ بھارتی صحافی نے دی وائر میں کتاب کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کتاب میں واضح ہے کہ فوجی اداروں میں ہندوتوا نظریے کو سرایت دی جا رہی ہے۔ جنرل چوہان نے...
میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ اسکالرز اور نامور مورخین کی کتابوں پر پابندی عائد کرنے سے تاریخی حقائق اور کشمیر کے لوگوں کی زندہ یادوں کے ذخیرے کو نہیں مٹایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لیفٹیننٹ گونر انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز کشمیر بھر میں پچیس کتابوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کتابوں سے متعلق حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کتابیں علیحدگی پسندانہ سوچ کو فروغ دے رہی ہیں۔ اس فیصلے کے بعد محکمہ داخلہ کی ہدایات پر آج پولیس نے وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں متزکرہ لٹریچر کو ضبط کرنے کے حوالے سے جاری کردہ حالیہ ہدایت کی تعمیل کرتے ہوئے متعدد بک شاپس پر مربوط اور قانونی طور پر...
اسلام آباد: معرکہ حق اور بنیان مرصوص سے جڑے حقائق اور مستند تفصیلات پر مبنی کتاب دی وار دیٹ چینجڈ ایوری تھنگ (The war that changed everything) کی رونمائی کی 11 اگست کو ہوگی جس کی تفصیلات منظرِ عام پر آگئی ہیں۔ بھارت کے خلاف پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے حقائق پر مبنی کتاب دی وار دیٹ چینجڈ ایوری تھنگ کی رونمائی 11 اگست کو ہو گی، اس کتاب کو نامور صحافی مرتضیٰ سولنگی اور بین الاقوامی اسکالر احمد حسن العربی نے تحریر کیا ہے۔ کتاب میں حالیہ پاک-بھارت کشیدگی سے متعلق تہلکہ خیزانکشافات شامل ہیں، کتاب میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو تاریخی پس منظر کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ دی وار دیٹ چینجڈ ایوری...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ دہشت گروں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر ہونے والی کارروائی کسی کا باپ نہیں روک سکتا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں زائرین سے بات چیت کے لئے کراچی جارہا ہوں، کچھ نکات پر ہم قریب آئے ہیں، حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ اس سفر کو ممکن اور آسان بنایا جائے، فلائٹس بڑھائی ہیں، غیر ملکی ایئرلائنز کو اجازت بھی ہے، کوشش کریں گے کہ اس مسئلے کو حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جرات ہی نہیں کہ اسمبلی کا استحقاق مجروع کریں، دفعہ 144 تھی ، یوم استحصال کا دن منایا جارہا تھا، اسی دوران احتجاج کی...
ڈنمارک کی ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنے والے بچوں اور نوجوانوں میں دل کی بیماریوں اور میٹابولک مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ہر اضافی گھنٹہ خطرے کی شدت میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رائیونڈ: موبائل فون نہ ملنے پر 12 سالہ بچے نے خود کشی کرلی جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، وہ بچے اور نوجوان جو روزانہ کئی گھنٹے اسکرین (فون یا ٹی وی) کے سامنے گزارتے ہیں، ان میں بلند فشار خون، کولیسٹرول کی زیادتی اور انسولین مزاحمت جیسے کارڈیو میٹابولک خطرات زیادہ پائے جاتے ہیں۔ تحقیق میں ایک ہزار سے زیادہ بچوں اور نوجوانوں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ روس سے تیل خریدنے پر چین پر بھی مزید سخت ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہاکہ بھارت پر پہلے ہی 50 فیصد ٹیرف نافذ کیا جا چکا ہے اور اسی طرز پر چین کے خلاف بھی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف: چین کا امریکا کے خوشامدی ممالک کو سزا دینے کا اعلان ان کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے روسی تیل کی درآمد پر انہیں تشویش ہے اور اس بنا پر چین پر اضافی تجارتی پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں، جبکہ روس پر کس نوعیت کا ٹیرف عائد کرنا ہے، اس کا فیصلہ بعد میں کیا...
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پی کے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز کامیاب اور پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا، پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، پی ٹی آئی قیادت اور عوام اب بانی پی ٹی آئی کی دوسری کال کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل ملک بھر میں عوام کے سمندر کو سڑکوں پر دیکھ کر حکومت کی کانپیں ٹانگ گئی، عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کامیابی کے ساتھ مارچ کی قیادت کی،...
مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ پنجاب میں گرفتاریوں کے باوجود عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، لاہوریوں نے شریف خاندان کو ان کا اصل چہرہ دکھا دیا، شریف خاندان کا سیاسی مستقبل صرف فارم 47 سے جڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا۔ ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ تمام ترفسطائیت کے باوجود پی ٹی آئی نے کامیاب اور پُرامن احتجاج ریکارڈ کرایا، کل عوام کا سمندر سڑکوں پر دیکھ کرجعلی حکومت کے کانپیں ٹانگ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گرفتاریوں کے باوجود عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، لاہوریوں...
برطانوی حکومت کی جانب سے “Chevening South Asia Journalism Fellowship (SAJP) 2025” کے لیے درخواستوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ ایک مکمل فنڈڈ فیلوشپ ہے جو لندن کی معروف University of Westminster میں منعقد کی جاتی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے مڈ کیریئر صحافیوں کو عالمی معیار کی صحافتی تربیت اور عملی تجربہ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ممالک میں مثبت تبدیلی لا سکیں۔ کن ممالک کے صحافی اہل ہیں؟ یہ فیلوشپ خصوصی طور پر جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے مختص ہے، جن میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور مالدیپ شامل ہیں۔ ان ممالک کے شہری جو صحافت میں سرگرم اور تجربہ کار ہیں، اس موقع سے فائدہ...
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز کامیاب اور پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں عوام سڑکوں پر نکلے اور احتجاج نے حکومت کی بنیادیں ہلا دیں ان کے مطابق عمران خان کی رہائی اب محض وقت کی بات ہے اور عوام ان کی دوسری کال کے شدت سے منتظر ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے احتجاجی مارچ کی کامیابی سے قیادت کی اور عوام نے...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز کامیاب اور پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا، پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، پی ٹی آئی قیادت اور عوام اب بانی پی ٹی آئی کی دوسری کال کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل ملک بھر میں عوام کے سمندر کو سڑکوں پر دیکھ کر حکومت کی کانپیں ٹانگ گئی، عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے...
پاکستان کے معروف پراپرٹی ٹائیکون اور بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان بھر میں بحریہ ٹاؤن کی تمام سرگرمیاں مکمل طور پر بند کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ملک ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اور ریاستی اداروں کو سنجیدہ مکالمے اور باوقار حل کی طرف واپسی کا موقع دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی بھی ثالثی میں شریک ہونے اور اس کے فیصلے پر 100 فیصد عملدرآمد کا یقین دلاتے ہیں۔ اگر ثالثی میں فیصلہ ہماری جانب سے رقوم کی ادائیگی کا ہوگا تو ہم اس کی ادائیگی یقینی بنائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: مالی طور پر مفلوج ہوچکے، بحریہ ٹاؤن کی...
امریکی کوسٹ گارڈ کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2023 میں ٹائٹینک کے ملبے کی طرف جانے والی نجی آبدوز ’ٹائٹن‘ کی تباہی ایک روکا جا سکنے والا سانحہ تھا۔ 335 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں اووشن گیٹ کمپنی کو حفاظتی اصولوں، جانچ اور دیکھ بھال کے طے شدہ انجینئرنگ ضوابط پر عمل نہ کرنے کا براہِ راست ذمہ دار قرار دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق آبدوز کا کاربن فائبر ہُل ساختی لحاظ سے کمزور تھا اور کمپنی نے بارہا پیش آنے والے تکنیکی مسائل کے باوجود آبدوز کو استعمال میں رکھا۔ حادثے میں پانچوں افراد موقع پر ہلاک ہو گئے تھے۔ یاد رہے کہ حادثے کے وقت آبدوز میں اووشن گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن...
اسپین کی حکومت نے غیر ملکی فری لانسرز اور ریموٹ ورک کرنے والوں کے لیے ڈیجیٹل نومیڈ ویزا جاری کرنا شروع کردیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر سے ہنر مند آن لائن پروفیشنلز کو قانونی طور پر اسپین میں رہائش اور کام کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریموٹ ورکرز کے لیے ڈیجیٹل نومیڈ ویزے پر سلوینیا جانے کا نادر موقع ڈیجیٹل نومیڈ ویزا بالخصوص ان افراد کے لیے موزوں ہے جو کسی ہسپانوی (اسپینش) کمپنی کے ملازم نہیں بلکہ بیرون ملک سے آن لائن کام کر رہے ہیں۔ اس اقدام سے پاکستانی شہریوں کو یورپ میں بغیر روایتی ورک پرمٹ کے رہنے اور اپنا ریموٹ کام جاری رکھنے کا نادر موقع میسر آیا ہے۔ اس ویزے کے...
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن کو دعوت دی ہے کہ آئیں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے مل بیٹھیں،ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں،اسی سے مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔منگل کو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کس مصلحت کے تحت پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کو توڑ دیا گیا تھا28 اپریل سے تین مئی 2023 تک بتایا گیا کہ ایک وقت میں پورے ملک میں انتخابات ہو سکیں،اس کے بعد ایک سیاسی کمیٹی بنائی گئی،بجٹ منظوری کے بعد سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کو بھی تحلیل ہونا تھا،جب کمیٹی نے سب کچھ طے کر دیا تھا تو...
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول آج اپنی 51ویں سالگرہ منارہی ہیں، جس پر خاندان اور دوستوں کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان میں سب سے دلچسپ پیغام ان کے شوہر، اداکار اجے دیوگن کی جانب سے آیا ہے۔ اجے دیوگن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کاجول کے لیے ایک مختصر اور دل کو چھو جانے والا سالگرہ کا پیغام شیئر کیا، جس میں ان دونوں کے درمیان ہنسی مذاق کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’بہت کچھ کہہ سکتا ہوں، لیکن تم پھر آنکھیں گھماؤ گی۔ تو میری پسندیدہ کو سالگرہ مبارک ہو‘۔ View this post on Instagram A post shared by Ajay...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 26 ویں ترمیم پر بہتری کے لیے اپوزیشن کو مذاکرات کے لیے دعوت دے دی۔ قومی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 26 ویں ترمیم جس شکل میں ہوئی، کیا گناہ کیا ہے؟ ایوان نے دو تہائی اکثریت سے منظور کی ہے لیکن آپ سمجھتے ہیں کہ اس میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے تو آئیں بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں ججز کی تعیناتی اس طرح ہوتی ہے، دس دس سال فوجداری مقدمات کے فیصلے نہیں ہوتے۔ وزیر قانون نے کہا کہ 108 ترامیم کا مسودہ قانون و انصاف کی کمیٹی میں پڑا ہوا ہے، آئیں اس کا جائزہ لیں،...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )ماہرین کے مطابق پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے بڑھتا ہوا زور اس کی تنگی سے دوچار معیشت کے لیے ایک اہم موڑ بن سکتا ہے اگر اسے مستقل پالیسیوں اور طویل مدتی سرمایہ کاری سے تعاون حاصل ہو ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو وسعت دینے، سمارٹ گورننس سسٹم متعارف کرانے اور نجی شعبے کی شراکت کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت کی حالیہ کوششوں کو عالمی معیشت میں پاکستان کو ایک مسابقتی ملک کے طور پر تبدیل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے نوٹ کیا کہ ملک کا ڈیجیٹل ایجنڈا اقتصادی ترقی کو تیز کرنے،...
ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برگر، پیزا جیسی غذائیں کینسر کی خطرناک قسم کا سبب بن سکتی ہیں۔ جرنل تھوریکس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق پریزرویٹوز، ایڈیٹیوز اور ذائقہ بڑھانے والے کیمیکلز رکھنے والی الٹرا پروسیسڈ غذائیں پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرات میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔ ورلڈ کینسر ریسرچ فنڈ کے مطابق اب ایک نئی تحقیق میں ان غذاؤں کا پھیپھڑوں کے سرطان کے ساتھ تعلق سامنے آیا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ 2020 میں عالمی سطح پر اندازاً 22 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اس بیماری سے 18 لاکھ افراد کی موت واقع ہوئی۔ محققین نے مزید کہا کہ الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کی کھپت کو محدود کر کے...
ترکیہ نے دنیا کو اس وقت حیران کر دیا جب اس نے ایک ایسا جدید ترین خودکار جنگی روبوٹ متعارف کرایا جو لیزر گائیڈڈ میزائلوں سے لیس ہے اور خطرناک علاقوں میں کارروائی کے لیے نہایت مؤثر سمجھا جا رہا ہے۔ یہ جدید روبوٹ، جسے کوز” (Koz) کا نام دیا گیا ہے، ترک دفاعی ادارے روکیٹسان (Roketsan) نے تیار کیا ہے۔ یہ دنیا کا پہلا روبوٹک کتا ہے جو گائیڈڈ میزائل لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے حال ہی میں استنبول میں منعقدہ بین الاقوامی دفاعی نمائش میں پہلی بار پیش کیا گیا۔ خودکار کنٹرول اور ہتھیاروں سے لیس کوز نہ صرف ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلایا جا سکتا ہے بلکہ یہ **مکمل خودمختاری سے بھی کام...
ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے کہا کہ روس یوکرین تنازع کی بنیادی وجہ حالیہ برسوں میں نیٹو کی مسلسل مشرق کی جانب توسیع، یوکرین کی نیٹو اور یورپی یونین میں شمولیت کی تیاری ہے، جس کی وجہ سے روس اور نیٹو کے درمیان استحکامی قوت اور علاقائی سلامتی کا توازن ٹوٹ گیا ہے۔ تمام فریقوں کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا تب ہی اس تنازع کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ اوربان نے کہا کہ روس یوکرین تنازع بنیادی طور پر ایک پراکسی جنگ ہے، نیٹو اور مغربی ممالک کے موقف کے مطابق، روس کو شکست دینے کے لیے یوکرین کو مسلسل فنڈز اور ہتھیار فراہم کیے جاتے رہیں گے۔ یہ تنازع مزید پھیل سکتا ہے، اور ہنگری...
برطانوی شاہی خاندان ایک بار پھر تنازعات کی زد میں آ گیا ہے، ایک نئی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری نے اہلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ کی ادائیگی پر پرنس اینڈریو کو اتنی زور سے مکا مارا کہ اُن کی ناک سے خون بہنے لگا۔ تاہم، شہزادہ ہیری نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔ مؤرخ اینڈریو لاؤنی کی تازہ کتاب ”Entitled: The Rise and Fall of the House of York“ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب پرنس اینڈریو نے میگھن مارکل کو ”موقع پرست عورت“ قرار دیا۔ کتاب میں شامل تفصیلات کے مطابق یہ خبر ایک قابلِ اعتماد ذریعے نے دی تھی، جو پرنس اینڈریو کے قریبی...
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہر سال ہزاروں بچے ایسے وائرس کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جو ہیپاٹائٹس سی کا سبب بنتا ہے اور ان بچوں کی بڑی تعداد پانچ برس کی عمر تک اس انفیکشن سے متاثر رہ سکتے ہیں۔ یونیورسٹی آف برسٹل میں محققین کی جانب سے کی جانے والی عالمی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہر سال تقریباً 74 ہزار بچے ہیپاٹائٹس سی کا سبب بننے والے وائرس کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور ان میں 23 ہزار سے زیادہ میں پانچ برس کی عمر تک یہ انفیکشن ہو سکتا ہے۔ یہ وائرس دورانِ حمل یا بچے کی پیدائش کے وقت ماں سے بچے میں منتقل ہو سکتا ہے لیکن متعدد خواتین خود...
ماہرین کی ایک ٹیم نے لاطینی امریکی ملک کیوبا کے قریب سمندر میں 2000 ہزار فِٹ گہرائی میں پوشیدہ 6000 ہزار برس سے زیادہ عرصہ پُرانے شہر کو دریافت کرلیا۔ سامنے آنے والی باقیات پہلی بار 2001 میں سامنے آئیں لیکن ماہرین نے 25 برس تک اس کا مطالعہ نہیں کیا۔ 2001 میں مرین انجینئر پولینا زیلٹسکی اور ان کے شوہر پال وینزویگ (جن کا تعلق ایڈوانسڈ ڈیجیٹل کمیونیکیشن سے ہے) نے انکشاف کیا کہ زیر آب اس مقام پر وہ کچھ پتھر کے ڈھانچوں سے ٹکرائے تھے۔ اب اس علاقے کے کیے گئے سونر اسکینز میں اہرام اور دائرے جیسے متعدد ڈھانچے اور دیگر عمارتیں سامنے آئیں جن کا تعلق کیریبیئن میں گمشدہ شہر ہو سکتا ہے۔ پولینا زیلٹسکی...
ایس یو سی پاکستان کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ حکومت جان لے ملت جعفریہ سے مذہبی آزادی کو چھینا نہیں جا سکتا، زیارات مقدسہ کے راستوں کو کوئی بند نہیں کر سکتا، پابندی مذہبی آزادی پر حملہ ہے اسے کسی طور بھی قبول نہیں کریں گے، زیارات کے زمینی راستے کو بند کرنے کا اعلان خاص سازش کے تحت کیا گیا، زیارات کے زمینی راستوں کو فی الفور کھولا جائے اور زائرین کو تحفظ فراہم کیا جائے، علامہ ساجد نقوی اعلان کر چکے کہ ہم تفتان کے زمینی راستے کو نہیں چھوڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ زائرین کے زمینی راستے کو بند...

تائیوان کی علیحدگی پر مبنی نصابی کتابوں کو آبنائے کے دونوں اطراف کے چینیوں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کا دفتر
تائیوان کی علیحدگی پر مبنی نصابی کتابوں کو آبنائے کے دونوں اطراف کے چینیوں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کا دفتر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام نے ستمبر کے نئے سمسٹر سے “چین کے خطرے کو سمجھنا’’ کے عنوان سے 13 ضمنی نصابی کتب متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تائیوان کے علاقے کی رائے عامہ نے اس اقدام کو ’’تائیوان کی علیحدگی‘‘ کی ایک منظم برین واشنگ مہم کے طور پر تنقید...
کراچی: ماہرین نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا تو پوائنٹس گرین شرٹس کو مل جائیں گے۔ ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ پر بھارت میں شورشرابا جاری ہے، بھارت نے اپنی حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ایشیا کپ میں شرکت اور پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بعد ایشیائی شوپیس ایونٹ کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا گیا۔ ایونٹ یواے ای میں 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا، اس میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، گروپ اے میں شامل پاکستان اور بھارت کا کم سے کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 3 مرتبہ سامنا ہوسکتا ہے۔ بھارت میں کچھ...
بیجنگ:شی جن پھنگ کی دی گورننس آف چائنا‘‘ کی پانچویں جلد کو حال ہی میں چینی اور انگریزی میں چائنا فارن لینگویجز پریس نےملکی اور بین الاقوامی سطح پر تقسیم کرنے کیلئے شائع کیا ۔ اس کتاب میں 27 مئی 2022 سے 20 دسمبر 2024 تک سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی 91 رپورٹیں، تقاریر، مذاکرے، لیکچرز، پیغامات، مضامین اور ہدایات شامل ہیں، جنہیں 18 موضوعات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ پہلی بار عوامی طور پر شائع کیا گیا ہے۔ کتاب میں اس عرصے کے دوران شی جن پھنگ کی 41 تصاویر بھی شامل ہیں۔دی گورننس آف چائنا”جلد 5، ایک مستند کام ہے جو نئے دور میں چینی خصوصیات کے...
کراچی:ماہرین نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا تو پوائنٹس گرین شرٹس کو مل جائیں گے۔ ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ پر بھارت میں شورشرابا جاری ہے، بھارت نے اپنی حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ایشیا کپ میں شرکت اور پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بعد ایشیائی شوپیس ایونٹ کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا گیا۔ ایونٹ یواے ای میں 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا، اس میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، گروپ اے میں شامل پاکستان اور بھارت کا کم سے کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 3 مرتبہ سامنا ہوسکتا ہے۔ بھارت میں کچھ حلقے بدستور...
بحرین نے غیر ملکیوں کے لیے ایک نئی ’گولڈن ریزیڈنسی ویزا‘ اسکیم متعارف کرادی جو 10 سال کی طویل مدتی رہائش فراہم کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیریبین جزائر: سرمایہ کاری کے بدلے شہریت، پاسپورٹ اور ویزا فری دنیا اس اسکیم کا مقصد سرمایہ کاروں، باصلاحیت افراد، ریٹائرڈ شہریوں اور ان غیر ملکیوں کو فائدہ دینا ہے جو طویل عرصے سے بحرین میں مقیم ہیں۔ ویزا حاصل کرنے والوں کو بحرین میں بغیر کسی کفیل کے رہنے، کام کرنے، کاروبار کرنے اور اپنے اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت حاصل ہوگی۔ مزید پڑھیے: ’سوشل میڈیا پوسٹس نوجوانوں کے مستقبل کی دشمن، ویزا اور نوکری کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے‘ پاکستانی شہری بھی اس گولڈن ویزے کے لیے اہل...

ترک صدر رجب طیب ایردوان مسلم دنیا کے مضبوط، بااصول اور جرأت مند رہنما ہیں ، انہوں نے ہر فورم پر فلسطینیوں اور امت مسلمہ کے حقوق کیلئے آواز بلند کی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا ڈاکٹر فرقان حمید کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ رجب طیب ایردوان مسلم دنیا کے مضبوط، بااصول اور جرأتمند رہنما ہیں جنہوں نے نہ صرف ترکیہ کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا بلکہ امت مسلمہ کی آواز کو ہر عالمی فورم پر موثر انداز میں بلند کیا، ان کے دور قیادت میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔ غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کی آواز ہر فورم میں اٹھانے پر رجب طیب ایردوان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وہ پیر کے روز ادارہ فروغ قومی زبان میں معروف محقق، سینئر صحافی اور ترکیہ ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن( ٹی...
یہ ایک دلچسپ اور سائنسی طور پر سنجیدہ خیال ہے کہ زمین پر زندگی کی شروعات کا راز مریخ پر چھپا ہو سکتا ہے۔ اگرچہ یہ اب تک مکمل طور پر ثابت نہیں ہوا، مگر مختلف سائنسی مشاہدات، تجربات اور نظریات اس خیال کو تقویت دیتے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق، زمین پر زندگی تقریباً 3.5 سے 4 ارب سال پہلے شروع ہوئی، جب زمین پر ماحول انتہائی گرم، آتش فشانی اور کیمیکل سے بھرپور تھا۔ زمین پر کیمیکل (میتھین، امونیا، پانی، ہائیڈروجن) کے امتزاج سے زندگی کی بنیادی اکائیاں (amino acids) بنیں۔ گہرے سمندری وینٹس سے نکلنے والی توانائی اور معدنیات نے زندگی کی ابتدا میں کردار ادا کیا اور زندگی کے خلیات زمین پر کسی بیرونی ذریعے سے آئے، جیسے شہاب ثاقب...
جرمنی دنیا کے ان چند یورپی ممالک میں شامل ہے جو بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد کو بڑی تعداد میں خوش آمدید کہتا ہے۔ اس کے علاوہ فری لانسنگ کے شعبے میں کام کرنے والے افراد کے لیے قانونی مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔ حال ہی میں جرمنی کا فری لانس ویزا (Freelance Visa) خاص طور پر اُن افراد کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو کسی کمپنی یا ادارے میں ملازمت کے بجائے آزادانہ طور پر مختلف کلائنٹس کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس ویزے کے تحت فری لانسرز کو جرمنی میں رہنے، کام کرنے اور اپنے شعبے میں قانونی طور پر خدمات فراہم کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کا دورہ امریکا اور اراکین کانگریس سے ملاقاتیں، ان کے والد کی رہائی کے حوالے سے زیادہ سود مند ہونے کا امکان نہیں۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی مخصوص نوعیت ہے اور ایسا ممکن نہیں کہ امریکا اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لے کر آئے۔ صدر ٹرمپ کے ٹرمپ کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد گو کہ اُن کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل عمران خان کی رہائی کے لیے ٹوئٹس کرتے رہے، اسی طرح اراکینِ کانگریس بریڈ شرمین اور جو ولسن بھی اس سلسلے میں متحرک رہے اور خطوط بھی لکھے گئے لیکن امریکا کی بطور ریاست حکمت عملی کا اظہار اس امر سے ہوتا ہے...
حالیہ سائنسی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ دیرپا کیمیکل (پرفلوروالکائل اور پولی فلوروالکائل سبسٹینسز)، جنہیں ’فورایور کیمیکلز‘ کہا جاتا ہے، کے زیادہ استعمال سے ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کیمیکل جسم کے میٹابولزم کو متاثر کرتے ہیں اور بلڈ شوگر ریگولیشن میں خلل ڈال سکتے ہیں۔ فورایور کیمیکلز کو روزمرہ کی اشیا جیسے نان اسٹک کوک ویئر، فوڈ پیکجنگ اور کپڑوں کو داغ سے محفوظ کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 26 منرل واٹر برانڈز انسانی صحت کے لیے غیرمحفوظ قرار اس تحقیق کے دوران ماہرین نے حال ہی میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے شکار 180 افراد کے خون کے نمونوں کا موازنہ 180...

ضم شدہ اضلاع میں روزگار اور تعلیم کی فراہمی اور غربت کے خاتمے تک امن قائم نہیں ہوسکتا، چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جب تک ضم شدہ اضلاع میں روزگار اور تعلیم فراہم نہیں کی جائے گی، غربت ختم نہیں ہوگی، امن قائم نہیں ہوسکتا۔ چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ضم شدہ اضلاع کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سویت یونین نے افغانستان پر حملہ کیا تو ہم نے کہا کہ اس کے خلاف جدوجہد جہاد ہے۔ اس وقت 35 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے۔ پاکستان میں مقیم مہاجرین کی تعداد بھی 35 لاکھ ہے۔ دنیا افغان مہاجرین کو بھول چکی ہے حالانکہ وہ انہیں اپنے ممالک میں بسانے کے وعدے کرتے تھے۔ہماری قربانیاں بھی ان کو یاد نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ...

زیر التوا اپیل، نظرثانی یا آئینی درخواست کی بنا پر فیصلے پر عملدرآمد روکا نہیں جا سکتا، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم عدالتی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر کسی عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل، نظرثانی یا آئینی درخواست زیر التوا ہو تو اس بنیاد پر اُس فیصلے پر عملدرآمد نہیں روکا جا سکتا۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے تحریر کیا ہے، جسے 3 رکنی بینچ نے سنایا۔ بینچ میں شریک دیگر ججز میں جسٹس شکیل احمد اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل تھے۔ 4 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے معاملے کی سماعت کے بعد 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں عملدرآمد میں تاخیر کو عدالتی حکم عدولی کے مترادف قرار دیا...
سٹی 42 : سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے پاس ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کیلئے وافر وسائل موجود ہیں۔تھر کا کوئلہ کئی دہائیوں تک پاکستان کی بجلی کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔ شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے سندھ کے توانائی کے شعبے کی ترقی متاثر ہو رہی ہے، صوبے کو اختیار اور سہولیات فراہم کی جائیں تو توانائی کے شعبے میں انقلاب لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز صوبے کے وسیع توانائی ذخائر اور پائیدار توانائی کے حل پر بات کریں، 6 برسوں کے دوران 30 ملین ٹن کوئلہ مختلف آزاد پاور پروڈیوسرز کو فراہم کیا گیا،...
ویب ڈیسک:وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا تاہم بھارت کا انکار ان کی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم شہداء کشمیر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا 13 جولائی 1931 کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اذان کے احترام میں گولیوں کا سامنا کرنے والے 22 کشمیری شہداء کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی ان کا کہنا تھا 13 جولائی 1931 مظلوم کی زبان بند کرنے والے نظام کے خلاف حریتِ ضمیر کی پہلی گھنٹی تھی، ڈوگرہ راج کی بندوقیں...
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اذان کے احترام میں گولیوں کا سامنا کرنیوالے 22 کشمیری شہداء کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 13 جولائی1931 مظلوم کی زبان بند کرنیوالے نظام کیخلاف حریتِ ضمیر کی پہلی گھنٹی تھی، ڈوگرہ راج کی بندوقیں اور بھارت کا تشدد دونوں ایک ہی ظلم کی مختلف شکلیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا، تاہم بھارت کا انکار ان کی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم شہداء کشمیر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ 13 جولائی 1931 کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنیوالے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کو واضح پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو دوبارہ نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ قطر میں العدید ائر بیس پر ہونے والا حملہ کوئی معمولی واقعہ نہیں بلکہ ایک بڑی کامیابی تھی، اور ایسا دوبارہ بھی ہو سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران خطے میں امریکی اڈوں تک باآسانی پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور اگر واشنگٹن نے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی نہ کی تو مزید کارروائیاں بھی کی جا سکتی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے باسیوں کے لیے موسم کے حوالے سے خوشخبری اور احتیاط دونوں سے م تعلق محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 دنوں کے دوران ہلکی بوندا باندی اور مرطوب موسم کی پیشگوئی جاری کی ہے۔پیشگوئی کے مطابق شہر قائد میں جزوی طور پر ابر آلود فضا، رات اور صبح کے وقت ہلکی بوندا باندی کے امکانات جب کہ ہوا میں نمی کا غیرمعمولی تناسب شہریوں کے معمولات پر اثر ڈال سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے جب کہ شہر کے ساحلی علاقوں میں جنوب مغربی سمت سے چلنے والی سمندری ہوائیں مرطوب فضا کو مزید تقویت دے رہی ہیں۔ہوا کا...

انسانی حقوق کی آڑ میں دہشت گردوں کے بیانیے کو فروغ نہیں دیا جا سکتا، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم اداروں کو بلوچستان کی درست تاریخ، زمینی حقائق اور موجودہ حالات کا غیر جانبدارانہ ادراک حاصل کرنا ہوگا کیونکہ صوبے کے بارے میں جو بیانیہ جان بوجھ کر عالمی اور قومی سطح پر پھیلایا گیا ہے وہ اکثر حقائق کے برعکس ہوتا ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان یعنی ایچ آر سی پی کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مؤقف تھا کہ صوبے سے متعلق روایتی بیانیے کی اصلاح ضروری ہے تاکہ ایک متوازن اور سچ پر مبنی نقطہ نظر فروغ پا سکے. ایچ آر سی پی کے وفد سے چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ہونیوالی اس ملاقات میں...
قانون کی حکمرانی تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، شاہد خاقان عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز) سابق وزیر اعظم پاکستان و مرکزی کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان ملک کا مستقبل روشن کرے گی۔ملک کو کونے کونے سے لوگ پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ہم مایوس نوجوانوں کے لئے امید کی کرن ثابت ہوں گے۔آج ملک کا ہر ادارہ بدعنوانی کا شکار ہے،عوام اور ملک حکمرانوں کی ترجیح نہیں رہے۔حکمرانوں کی کارکردگی کی وجہ سے آج سیاست نفرت کا نام بن چکا ہے۔آئین کی بالادستی کے بنا ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔ انھوں نے یہ بات عوام پاکستان پارٹی کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر کہی۔ان کے ہمراہ...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ آبادی کی روز بروز بڑھتی شرح بہت سے معاشی اور سماجی وسائل کی جڑ بن چکی ہے۔ آبادی کا بوجھ ملکی وسائل کے لئے بہت بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پاپولیشن کے عالمی یوم آبادی پر اپنے پیغام میں کہا کہ غربت، چائلڈ لیبر، صحت، تعلیم کی عدم دستیابی اور غذائی قلت کی بنیادی وجہ آبادی کا بے ہنگم پھیلاؤ ہے۔ خدشہ ہے کہ چند دہائیوں تک میسر وسائل ملکی ضروریات کوپ ورا کرنے سے قاصر ہوں گے۔ موسیماتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی کا سدباب کرکے پاکستان ترقی کی رفتار کو تیز تر کر سکتا ہے۔ صحت اور تعلیم کی سہولتوں کے لئے آبادی اور وسائل...
میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ اگر ماضی کی روایات کے مطابق اجازت ملی تو وہ نماز ظہر کے بعد مزار شہداء واقع نقشبند صاحب سرینگر جائیں گے اور ان قابل احترام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے اپنے ایک بیان میں 13 جولائی 1931ء کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان شہداء کی قربانیاں اور ان کے بعد جتنے بھی شہداء ہیں وہ کشمیریوں کی اجتماعی یادداشت اور دل و دماغ میں نقش ہیں۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ اسے پابندیوں اور بندشوں سے مٹایا نہیں جا سکتا، کوئی بھی زندہ قوم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتی۔ انہوں نے...
پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، مودی سرکار نے جھوٹ پر مبنی کتاب شائع کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مودی سرکار کا آپریشن سندور میں ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے جھوٹا پروپیگنڈا جاری ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت نے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس)کے ذریعے آپریشن سندور کے عنوان سے کتاب شائع کی ہے۔کتاب کو 20 بھارتی تجزیہ کاروں اور کالم نگاروں سے منسوب کیا گیا ہے جن کو را سے منسلک کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ یہ کتاب117 صفحات پر مشتمل ہے جس کی ترتیب تک درست نہیں۔ اس مضحکہ خیز کتاب کا مقصد بھارتی عوام اور عالمی برادری کو گمراہ کرکے جھوٹ کو پروان چڑھانا ہے۔یہ کتاب بھارتی اسٹریٹجک سوچ کی...
دبئی میں جلد ہی ایک انوکھا ریسٹوران کھلنے جا رہا ہے جہاں کھانوں کی تیاری میں انسانی شیفس کی جگہ ایک مصنوعی ذہانت سے تیار شیف خدمات انجام دے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ’ووہو‘ نامی یہ ریسٹوران رواں برس ستمبر میں برج خلیفہ میں کھولا جائے گا، جو دنیا کی بلند ترین عمارت ہے۔ ریستوران کے ابتدائی مرحلے میں اگرچہ کھانے انسان تیار کریں گے، مگر پورے نظام کی نگرانی ایک اے آئی شیف ’ایمن‘ کے سپرد ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: پلک جھپکتے ہی روبک کیوب حل کرنیوالے روبوٹ نے عالمی ریکارڈ بنا دیا ’ووہو‘ کے بانیوں کے مطابق ’ایمن‘ ایک جدید اے آئی ماڈل ہے جسے فوڈ سائنس میں کئی دہائیوں کی تحقیق، مالیکیولر کمپوزیشن کے ڈیٹا اور...
بھارت میں مودی سرکار نے جھوٹ پر مبنی کتاب شائع کردی جب کہ پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا دنیا بھر میں بے نقاب ہوچکا ہے۔ مودی سرکار کا آپریشن سندور میں ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے ’’آپریشن سندور‘‘کے عنوان سے کتاب شائع کردی ہے، جسے 20 بھارتی تجزیہ کاروں اور کالم نگاروں سے منسوب کیا گیا ہے ، جنہیں ’’را‘‘سے منسلک کیا گیا ۔ 117 صفحات پر مشتمل اس بے ترتیب اور مضحکہ خیز کتاب کا مقصد بھارتی عوام اور عالمی برادری کو گمراہ کرکے جھوٹ کو پروان چڑھانا ہے۔ یہ کتاب بھارتی اسٹریٹیجک سوچ کی کمزوری کو بے نقاب کرتی ہے، جس میں کسی تحقیق...
اے سی سے نکلنے والا پانی، جسے اکثر لوگ فضول سمجھ کر ضائع کر دیتے ہیں، درحقیقت بہت قیمتی ہو سکتا ہے، خاص طور پر پانی کی قلت کے شکار علاقوں میں۔ جب اے سی گرم اور مرطوب ہوا کو ٹھنڈا کرتا ہے تو ہوا میں موجود نمی کنڈینس ہو کر پانی کی شکل میں آپ کو اے سی کے پائپ سے نکلتا ہوا نظر آتا ہے۔ یہ پانی قیمتی کیسے ہے؟ یہ پانی کیمیکل سے پاک ہوتا ہے۔ یہ پودوں کو دینے کے لیے بہترین ہے۔ خاص طور پر انڈور اور باغبانی کے لیے کارآمد ہے۔ علاوہ ازیں اے سی کا پانی فرش، گاڑی، کھڑکیاں اور باتھ روم وغیرہ دھونے کے لیے صاف اور گرد و غبار...
امریکی چینل نیوز میکس کو دیے گئے انٹرویو میں اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے امید ظاہر کی ہے کہ حماس کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ چند دنوں میں مکمل ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:حماس نے 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر آمادگی ظاہر کر دی انہوں نے کہا کہ ممکنہ معاہدے کے تحت 60 دن کی جنگ بندی ہوگی، جس کے دوران پہلے مرحلے میں کچھ یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا، اور اس وقفے کو جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں استعمال کیا جائے گا۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اگرحماس ہتھیار ڈال دے تو جنگ فوراً ختم ہو سکتی ہے۔تاہم انہوں نے واضح کیا کہ جنگ کا خاتمہ صرف اسرائیلی شرائط...
کتنی ہی’’مشقیں‘‘ کی جائیں، “تائیوان کی علیحدگی” ناکام ہوگی، چینی ریاستی کونسل WhatsAppFacebookTwitter 0 10 July, 2025 سب نیوز بیجنگ:چین کے تائیوان خطے کی فوج نے ’’ہان گوانگ 41 مشق‘‘ کا آغاز کیا اور پہلی بار ، نام نہاد “تائیوان پر مین لینڈ کی جانب سے2027 حملہ” کو فوجی مشق کے موضوع کے طور پر لیا گیا ۔ جمعرات کے روز چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن حوا نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کی ڈی پی پی انتظامیہ’’تائیوان کی علیحدگی پسند ‘‘موقف پر بضد رہ کر آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان تصادم کو ہوا دیتے ہوئے کشیدگی میں مسلسل اضافہ کررہی ہے۔ “فوجی طاقت کے ذریعے...
بھارت نے دہشتگردی کو پاکستان کیخلاف بطور پالیسی اپنایا ہوا ہے،پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ اجیت دوول ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر فتنہ الہندوستان بلوچستان میں ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سرگرم ہیں، اسرائیلی جارحیت پر ایران کیلئے سفارتی حمایت کا اعادہ کیا، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا انٹرویو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے، کوئی بھی ہمارے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کر سکتا، پاکستان ایک ذمہ دار اور ڈکلیٔرڈ ایٹمی طاقت ہے، پاکستان کی جوہری صلاحیت ناقابل تسخیر ہے اور یہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور موجودہ...
لاہور میں نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے والدین پر مالی دباؤ اور غیر ضروری فیسوں کے مطالبات پر قابو پانے کے لیے ڈسٹرکٹ اسکول ایجوکیشن اتھارٹی نے سخت گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں، جن کے تحت کسی بھی اسکول کو مقررہ فیس سے زائد رقم وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گائیڈ لائن کے مطابق کوئی بھی نجی اسکول ٹیوشن فیس سالانہ صرف 5 فیصد تک بڑھا سکتا ہے، اس سے زائد اضافہ غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کسی بھی سرگرمی یا سمر کیمپ کی مد میں اضافی فیس وصول نہیں کرے گی، اور نہ ہی طلبہ کو مخصوص دکانوں سے کتابیں یا کاپیاں خریدنے پر مجبور کیا جائے گا۔ والدین کو درپیش ایک...
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف ومڈل ایسٹ میاں منیر ہانس نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اس ملک کے منتخب صدر ہیں قیاس آرائیاں کرنے والے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں آصف علی زرداری کی صدارت کو کوئی خطرہ نہیں پیپلزپارٹی کے بغیر یہ نظام نہیں چل سکتا ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور صدر آصف علی زرداری نے ثابت کیا ہے کہ ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے تاریخ گواہ ہے کہ صدر آصف زرداری نے آمریت اور قید کا سامنا کیا لیکن پیچھے نہیں ہٹے صدر آصف علی زرداری وہ واحد سیاستدان...
الجزیرہ کیساتھ انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ موجودہ فتنہ الخوارج درحقیقت اسی گمراہ عقیدے کا تسلسل ہے، جو صدیوں سے مسلمانوں کو اپنے نظریاتی انحراف کی بنیاد پر قتل کرتا چلا آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے معروف بین الاقوامی نشریاتی ادارے الجزیرہ ٹی وی کو ایک خصوصی انٹرویو میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی، فتنہ الخوارج، اور پاکستان کی ایٹمی صلاحیت سے متعلق پاکستان کا دوٹوک مؤقف پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو بھارت نے ایک پالیسی کے طور پر پاکستان کے خلاف اپنایا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے یہ مذموم عزائم پاکستان...
—فائل فوٹو پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کرسکتا، پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے۔غیرملکی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت ناقابل تسخیر ہے، یہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور موجودہ علاقائی توازن پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اسلامی ریاست کے خلاف کسی بھی جارحیت کو علاقائی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے، بھارتی سیاسی قیادت متعدد مواقع پر پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کا اعتراف...
نوبیل امن انعام دنیا کا سب سے معزز عالمی اعزاز ہے جو ہر سال ایسے افراد یا اداروں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے دنیا میں امن، بھائی چارے اور قوموں کے درمیان دوستی کے فروغ کے لیے نمایاں کام کیا ہو۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا سال 2024 کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نامزد کیا ہے۔ اگر ٹرمپ یہ انعام جیت لیتے ہیں تو وہ امریکا کے پانچویں صدر ہوں گے جنہیں نوبیل امن انعام دیا گیا، ان سے پہلے تھیوڈور روزویلٹ، ووڈرو ولسن، جمی کارٹر اور باراک اوباما اس فہرست میں شامل ہو چکے...
مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما نے کہا کہ اسمبلی اختلاف یا اتفاق کیلئے بنی ہے، مار دھاڑ یا گالی گلوچ کیلئے نہیں، تاہم ان کا مؤقف ہے کہ اس معاملے کو اسمبلی کے اندر گفت و شنید کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آج اس عمل کو جائز قرار دیدیا گیا تو آئندہ ہر اسمبلی میں یہی فارمولا استعمال ہوگا، اور کل کو مسلم لیگ ن سمیت تمام جماعتوں کو اسی بہانے سے نکالا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اپڈیٹ: تھائی لینڈ کی حکومت نے شدید نظر انداز کیے گئے ایک آٹھ سالہ بچے کو ایک خستہ حال گھر سے بازیاب کرلیا جو مبینہ طور پر صرف بھونکنے کے ذریعے بات چیت کرتا تھا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق تھائی لینڈ کے شمالی صوبے اُتراڈٹ (Uttaradit) کے ضلع لاپ لائے (Lap Lae) میں فلاحی اداروں اور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایسے بچے کو بازیاب کرایا جو ایک منشیات کے اڈے نما مکان میں چھ کتوں کے ساتھ رہتا تھا اور انسانی زبان کی بجائے صرف بھونکنے جیسی آوازیں نکالتا تھا۔بچے کے ساتھ اس کی 46 سالہ ماں اور 23 سالہ بھائی بھی موجود تھے، دونوں کا منشیات کا ٹیسٹ مثبت آیا، یہ مکان منشیات کی سرگرمیوں...
بھارت کے ٹیسٹ کرکٹ کپتان شبمن گل کے ایک عمل نے بھارتی کرکٹ بورڈ یعنی بی سی سی آئی کو بڑی مشکل میں ڈال دیا ہے، جو ممکنہ طور پر ایڈیڈاس کے ساتھ ان کے کروڑوں روپے کے معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ ایجبسٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں جب بھارتی ٹیم 427 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر تھی اور اسے 607 رنز کی سبقت حاصل تھی، تو شبمن گل نے اننگز ڈکلیئر کر دی۔ اسی دوران شائقین نے یہ نوٹ کیا کہ وہ ایڈیڈاس کی بجائے نائیکی کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھے، حالانکہ ایڈیڈاس بھارتی ٹیم کا آفیشل کِٹ اسپانسر ہے اور یہ معاہدہ 2028 تک جاری ہے۔ معاہدے کے مطابق،...
وی نیوز کے قارئین کے ساتھ پچھلی نشست میں بات ہوئی تھی کہ بچوں کو کتابیں کیسے پڑھائی جائیں اور کتابوں کی زندگی میں کیا اہمیت ہے؟ بچوں کے لیے ادب لکھے جانے اور لائبریریاں بنانے کی اہمیت کا تذکرہ بھی ہوا۔ ایک سوال جو مجھے، آپ کو، ہم سب کو درپیش ہے کہ مطالعہ کی عادت کیسے ڈالی جائے؟ یہ اب صرف بچوں کا معاملہ نہیں بلکہ بڑوں کا بھی مسئلہ بن چکا ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ دائیں بائیں کے بہت سے لوگ جو مطالعہ کے شائق تھے، باقاعدگی سے کتابیں پڑھا کرتے تھے، اب وہ شکوہ کرتے ہیں کہ کئی کئی ماہ کتاب کو ہاتھ نہیں لگا پارہے۔ ہمارے عزیزوں میں سے بھی وہ خواتین جو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اے سی میں ایک آپشن موجود ہوتا ہے جو ڈرائی موڈ “Dry Mode” کہلاتا ہے اور بہت کم لوگ جانتے ہونگے کہ یہ آپشن آپ کے بجلی کے بلوں میں کمی کرسکتا ہے۔ ڈرائی موڈ کا مقصد ہوا سے نمی (humidity) کو کم کرنا ہوتا ہے نہ کہ کمرے کو مکمل طور پر ٹھنڈا کرنا۔ یہ موڈ خاص طور پر ان علاقوں یا موسموں میں کارآمد ہوتا ہے جہاں زیادہ نمی ہوتی ہے. مگر درجہ حرارت بہت زیادہ نہیں ہوتا. اس ڈرائی موڈ میں اے سی کمپریسر تھوڑے تھوڑے وقفے سے چلتا ہے اور پنکھا کم رفتار سے چلتا ہے۔ ایئر کنڈیشنر کمرے کی نمی جذب کرتا ہے اور اسے پانی میں تبدیل کرکے باہر نکالتا ہے۔ اس...
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓکی قربانی چراغ ہدایت ہے۔ کربلا کے بعد دو ہی فرقے بچے ہیں ایک حسینی اور دوسرا یزیدی۔ ہمیں فخر ہونا چاہیے کہ ہم سب حسینی ہیں۔ حضرت امام حسین ؓنے حق کیلئے جان دی ہمیں اپنے ملک کو فرقہ واریت کی آگ سے نکالنا ہوگا، تمام علماء کرام کو چاہئے کہ وہ امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اہلبیت ؓکی عظیم قربانی کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ حضرت امام حسین ؓکا پیغام کسی ایک مسلک یا گروہ کیلئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے ہے۔ یہ بات...
شی جن پھنگ کی ماحولیاتی تہذیب پر منتخب تحریریں نامی کتاب کی پہلی جلد کی اشاعت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : “شی جن پھنگ کی ماحولیاتی تہذیب کی منتخب تحریریں” نامی کتاب کی پہلی جلد حال ہی میں شائع ہوئی اور اسے ملک بھر میں تقسیم کیا گیا ۔ شائع ہونے والی کتاب میں دسمبر 2012 سے اپریل 2025 تک ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کے حوالے سے شی جن پھنگ کے اہم بیانات اور مضامین شامل ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے شی جن پھنگ کی قیادت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے ماحولیاتی تہذیب کے حوالے سے نئے خیالات اور نئی حکمت عملیوں کا ایک سلسلہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ حق کا راستہ کٹھن مگر دائمی فلاح کا ذریعہ بنتا ہے، اگر ہم کربلا کی روشنی میں اپنا راستہ طے کریں تو پاکستان فلاحی اور خوددار ریاست بن سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یوم عاشور پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوم عاشور ہمیں صبر، قربانی اور اصولوں پر ڈٹے رہنے کی عظیم مثال عطا کرتا ہے، میدانِ کربلا کا معرکہ کوئی عام معرکہ نہیں بلکہ رہتی دنیا تک ایک دائمی پیغام ہے۔ ملک کو چیلنجز درپیش، بطور قوم حسینی کردار کی ضرورت ہے: صدر مملکت انہوں نے کہا...
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پر انتخابات میں تحریک انصاف کو نقصان کا امکان ہے اور انہیں 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 7جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ ، علماء کی نشستوں پرپولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی بلڈنگ میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے 2 اپریل 2024 کو مخصوص نشستوں پرمنتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے سینیٹ انتخابات ملتوی کیے تھے۔ اب تحریک انصاف کو بھاری نقصان کا امکان ہے اور انہیں 3 کنفرم نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ 145 رکنی ایوان میں تحریک انصاف کے 92 ایم پی ایز ہیں اور اپوزیشن کی تعداد...
کے پی اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پرانتخابات میں پی ٹی آئی کو 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے kpk assembly WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )خیبرپختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پر انتخابات میں تحریک انصاف کو نقصان کا امکان ہے اور انہیں 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 7جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ ، علما کی نشستوں پرپولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی بلڈنگ میں ہوگی۔الیکشن کمیشن نے 2 اپریل 2024 کو مخصوص نشستوں پرمنتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے سینیٹ انتخابات ملتوی کیے تھے۔ اب تحریک انصاف کو...
برسلز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2025 )چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار کو بتایا ہے کہ بیجنگ روس کی یوکرین کے خلاف جنگ میں شکست کو قبول نہیں کر سکتا کیوں کہ اس سے امریکا کو چین پر پوری توجہ مرکوز کرنے کا موقع مل جائے گا امریکی نشریاتی ادارے ”سی این این“ کے مطابق یہ بات ایک ایسے عہدیدار نے بتائی جسے ان مذاکرات پر بریفنگ دی گئی تھی اور یہ بیجنگ کے اس دعوے کے برعکس ہے کہ وہ اس تنازع میں غیر جانبدار ہے.(جاری ہے) عہدیدار کا کہنا ہے کہ برسلز میں یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کالاس کے ساتھ 4 گھنٹے طویل ملاقات سخت مگر...
اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ سرکاری دستاویزات میں لوگوں کے ناموں اور پتوں میں غلطیاں ہوتی رہتی ہیں جس کے بعد عام آدمی کو ان کی اصلاح کے لیے پریشان ہونا پڑتا ہے اور بار بار سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کے بعد بھی شہریوں کی درخواست کو نہیں سنا جاتا جس کےلیے وہ پریشان ہوتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ مغربی بنگال کے ضلع بانکوڑہ سے سامنے آیا ہے، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ ایک شخص جس کا نام شریکانتی دتا ہے راشن کارڈ پر اس کے نام میں ’دتا‘ کی جگہ شریکانتی ’کتا‘ لکھ دیا گیا اور بار بار کوششوں کے باوجود جب اصلاح نہ ہوئی تو اس نے انوکھا قدم اٹھایا۔ شریکانتی...
گزشتہ روز ایک صاحب کا مجھے واٹس ایپ میسج آیا۔ ان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، مگر فیس بک اور واٹس ایپ کا رابطہ چلا آرہا ہے۔ انہوں نے پہلے میسج کیا کہ آپ کی مدد درکار ہے۔ پھر ایک طویل ٹیکسٹ میسج آیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی ہیں جبکہ کمپیوٹرانجینئرنگ، میتھ اور الیکٹریکل انجینئرنگ میں تین ماسٹرز بھی کرر کھے ہیں۔ پاکستان میں اور پاکستان سے باہر مختلف یونیورسٹیوں میں پڑھاتے رہے ہیں۔ آج کل شاید پاکستان سے باہر ہیں، مگر انہوں نے اپنے ملک کے لیے کچھ نہ کچھ کنٹری بیوٹ کرنے کا عہد کر رکھا ہے۔ انہوں نے سوچا کہ بچوں کو کتابیں پڑھانی چاہییں کیونکہ بے شمار...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے باجوڑ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شہید اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل سلطان، تحصیلدار عبدالوکیل، کانسٹیبل رشید اور نور حکیم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے کہا ہے کہ الحمد للہ پنجاب روز بروز پلاسٹک فری ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ پلاسٹک بیگز کی جگہ ماحول دوست کپڑے اور کاغذ کی تھیلیوں کے استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی نے پلاسٹک بیگ فری ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ پلاسٹک بیگز روزمرہ زندگی میں تھوڑی سی آسانی لاتے ہیں مگر صدیوں تک ماحول میں رہ...
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سانحہ سوات کے معاملے پر انکوئری ہو رہی ہے، جس کی بھی کوتاہی ہوگی اسے سزا دی جائے گی، کوئی طاقت ور نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر کے پی کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتا اور ہماری حکومت ختم کرنے کی بات کر رہا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سانحہ سوات کے معاملے پر انکوئری ہو رہی ہے، جس کی بھی کوتاہی ہوگی اسے سزا دی جائے گی، کوئی طاقت ور نہیں ہے، تجاوزات جس کی بھی ہوں گی انہیں ختم کیا جائے گا، صوبے میں جہاں پر بھی تجاوزات ہیں ان کے خلاف آپریشن شروع کر رہے...
جاپان میں ریو ٹٹسوکی نامی ایک خاتون زلزلوں اور سونامی سے متعلق اپنی حیرت انگیز پیش گوئیوں کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ اپنی کتاب The Future as I Saw میں اس نے مستقبل مین آنے والی آفات سے متعلق پیش گوئیاں کی ہیں، یہ کتاب انہوں نے 1999 میں لکھی تھی اور 2011 میں میں جاپان میں آنے والے زلزلے اور سونامی کے متعلق ان کے پیروکاروں کا خیال ہے کہ اس کی انہوں نے اپنی کتاب میں پیش گوئی کی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: جاپانی جزائر میں 2 ہفتوں میں 900 زلزلے، خوف نے جاپانیوں کی نیند اڑا دی ریو نے 2015 میں اس کتاب میں اضافے کیے اور 5 جولائی 2025 کو ایک اور...
پشاور: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر کے پی کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتا اور ہماری حکومت ختم کرنے کی بات کر رہا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سانحہ سوات کے معاملے پر انکوئری ہو رہی ہے، جس کی بھی کوتاہی ہوگی اسے سزا دی جائے گی، کوئی طاقت ور نہیں ہے، تجاوزات جس کی بھی ہوں گی انہیں ختم کیا جائے گا، صوبے میں جہاں پر بھی تجاوزات ہیں ان کے خلاف آپریشن شروع کر رہے ہیں۔ سیاسی معاملات پر ان کا کہنا تھا کہ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتا اور ہماری حکومت ختم کرنے کی بات کر رہا ہے، پہلے اس کا نام ویلا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کے لیے امریکا نے جس طرح بنکر بسٹر بم کا استعمال کیا اس نے ہندوستانی دفاعی حکمت عملیوں کو ایک نئی تحریک دی ہے حالانکہ ہندوستان پہلے سے ہی بنکر بسٹر بم پر کام کر رہا تھا لیکن اب اس کی رفتار بڑھ گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دو بڑے پڑوسی چین اور پاکستان ہمیشہ خطرہ پیدا کرتے ہیں، اس لیے بھارت اس محاذ پر کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتا،اس نے اپنا بنکر بسٹر بم بھی تقریباً تیار کر لیا ہے، اسے حتمی شکل دی جا رہی ہے۔امریکا نے بنکر بسٹر بم کو لے جانے کے لیے B2 اسٹیلتھ بم کا استعمال کیا، لیکن بھارت ایسا...
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کونسلر کی سیٹ تک نہیں جیت سکتا ہماری حکومت کیسے گرائے گا۔ پشاور ہائیکورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سوات میں تجاوزات کے خلاف کارروائی بلاامتیاز ہوگی، چاہے کوئی کتنا بھی طاقتور ہو اگر اس نے تجاوزات قائم کی ہو تو کارروائی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات پر پابندی کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف سوات میں ہی نہیں بلکہ جہاں جہاں دریا بہتا ہے وہاں کارروائی ہوگی۔ دوسری طرف پشاور...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے خیبر پختونخوا میں موجودہ حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔ امیر مقام نےنجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں موجودہ حکومتی صورتحال میں تبدیلی خارج ازامکان نہیں، صوبے میں کچھ بھی کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو ہر وقت کہتے ہیں اپوزیشن سے مذاکرات ہونے چاہئیں، پی ٹی آئی کو یہ ادراک ہو کہ پارلیمان میں گالیاں نہیں کردار ادا کرنا ہے تو بات ہو سکتی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کے خط کو متعلقہ لوگ دیکھیں گے کہ کیا ہو سکتا ہے۔ (ن) لیگی رہنما نے کہا کہ 2018 میں نواز...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ معروف ٹیکنالوجی سرمایہ کار اور ارب پتی ایلون مسک کو امریکہ سے ملک بدر کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے ایلون مسک نے ٹرمپ کے حمایت یافتہ مالیاتی بل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مسک نے اسے "پاگل پن والا بل" قرار دیا اور نئی سیاسی جماعت بنانے کی دھمکی دی تھی۔ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا: "پتا نہیں، ہمیں دیکھنا ہوگا... کیا ہم ایلون مسک کو ملک بدر کر سکتے ہیں؟" انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ محکمہ حکومتی کارکردگی (DOGE)، جس کی قیادت ماضی میں ایلون مسک کر...

بھارت کو عالمی عدالت میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا، سندھ طاس معاہدے سے نکل نہیں سکتا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو عالمی عدالت میں واضح سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے، اور وہ سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہ علیحدہ ہو سکتا ہے، نہ ہی اسے معطل کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارت کے رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ دشمن ملک پانی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جسے پاکستان کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے حوالے سے ثالثی عدالت کی جانب سے دیے گئے حالیہ فیصلے کا خیر مقدم کرتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے آغاز سے قبل ہی ایک غیر معمولی ریکارڈ کی پیش گوئی سامنے آ گئی ہے۔تاہم یہ ریکارڈ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے نہیں بلکہ شدید گرمی کے موسم سے متعلق ہے، جو ٹورنامنٹ میں شریک ایتھلیٹس کے لیے ایک چیلنج بن گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، ومبلڈن کا آغاز سال کے گرم ترین دن سے ہو رہا ہے، اور درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جو ٹورنامنٹ کی تاریخ کا گرم ترین افتتاحی دن ہو سکتا ہے۔ٹینس ایونٹ کے لیے انگلینڈ پہنچنے والے بین الاقوامی کھلاڑی شدید گرمی اور پسینے سے پریشان نظر آ رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ومبلڈن کے دوران درجہ حرارت 35.7 ڈگری سینٹی گریڈ...
چینی محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے انسٹنٹ کافی اور دھندلی نظر کا سبب بننے والی آنکھ کی ایک بیماری کے درمیان تعلق دریافت کیا ہے۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جو انسٹنٹ کافی کو فوقیت دیتے تھے ان کے اس بیماری سے متاثر ہونے کے امکانات دیگر قسم کی کافی پینے والوں کے مقابلے میں سات گُنا زیادہ تھے۔ عمر سے تعلق رکھنے والی بیماری میکیولر ڈی جنریشن (اے ایم ڈی) میں پردہ بصارت کے ایک حصے میکیولا کو نقصان پہنچتا ہے جس سے لوگوں کے پڑھنے، گاڑی چلانے، چہروں کو پہچاننے کی صلاحیت متاثر ہوجاتی ہے۔ محققین کا ماننا ہے کہ ایسا انسٹنٹ کافی کو تیار کرنے کے طریقے کی وجہ سے ہو سکتا ہے...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیرِ ریلوے حنیف عباسی راولپنڈی سے بذریعہ ٹرین لاہور کے لیے روانہ ہوئے۔حنیف عباسی ٹکٹ خرید کر لاہور جانے والی ٹرین پر سوار ہوئے۔ حنیف عباسی نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر جدید ٹک شاپس کے کام کا بھی معائنہ کیا اور کام کو جلد ختم کرنے کی ہدایت ہدایت کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جب تک خود ٹرین میں سفر نہیں کروں گا، مسافروں کی مشکلات نہیں سمجھ سکتا۔ وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ راولپنڈی سے لاہور سفر کے دوران مسافروں کے تاثرات سنوں گا۔ان کا کہنا ہے کہ محکمۂ ریلوےکو کرپشن سے پاک اور کارکردگی کا مثالی ادارہ بنائیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویانا: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافیل گروسی نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں کے باوجود ایران چند ماہ کے اندر اندر یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ ایران محض چند مہینوں میں یا اس سے بھی کم وقت میں، سینٹری فیوجز کی چند قطاریں چلا کر افزودہ یورینیم کی پیداوار شروع کر سکتا ہے، امریکی حملوں سے ’’شدید نقصان تو ضرور ہوا ہے، لیکن مکمل تباہی نہیں ہوئی، ان کے مطابق ایران کے پاس اب بھی صنعتی اور تکنیکی صلاحیت موجود ہے، جو اگر استعمال کی گئی تو افزودگی کا عمل دوبارہ ممکن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میٹا (Meta) گزشتہ کئی برسوں سے اپنی آرٹیفشل انٹیلیجنس (AI) پروگرامز کی تربیت کے لیے فیس بک اور انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی اربوں پبلک تصاویر سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ تاہم اب کمپنی ایسی تصاویر تک بھی رسائی حاصل کرنا چاہتی ہے جو صارفین نے سرور پر اپ لوڈ ہی نہیں کیں۔حالیہ رپورٹس کے مطابق، متعدد صارفین کو فیس بک اسٹوریز پوسٹ کرنے کی کوشش کے دوران ایک پاپ اپ میسج دکھائی دیا جس میں ان سے “کلاؤڈ پروسیسنگ” کی اجازت طلب کی گئی۔ اس اجازت کے نتیجے میں فیس بک کو صارفین کے فونز میں موجود کیمرا رول یعنی ایسی تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے جو ابھی تک کسی سوشل میڈیا...
پنجاب ایجوکیشن کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا) کی جانب سے فرسٹ ایئر کی کیمسٹری کی نصابی کتاب میں ایک حیران کن غلطی سامنے آ گئی۔ ماحولیات کے باب میں سموگ کے اثرات بیان کرتے ہوئے شاہی قلعہ لاہور کی جگہ دہلی کے مشہور لال قلعہ کی تصویر شائع کر دی گئی۔ یہ تصویر کیمسٹری کی اس کتاب میں شامل ہے جسے سرکاری سطح پر تعلیمی اداروں میں پڑھایا جا رہا ہے۔ تصویر کے نیچے دہلی کے لال قلعہ کو شاہی قلعہ لاہور ہی لکھا گیا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے بارے میں مضمون میں مقامی سیاق و سباق کے بجائے بھارتی تاریخی ورثے کی تصویر شائع کرنے پر تعلیمی حلقوں اور ماہرین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا...