جج میڈیا پر بات نہیں کرسکتا، ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم کی تفصیلات سامنے آ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں ہونے والی ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں بھی اہم ترمیم کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم کے اعلامیہ کے مطابق ججز میڈیا پر بات نہیں کرسکیں گے، قاضی فائز عیسی دور میں ترمیم سے ججز کو الزامات کا جواب دینے کی اجازت دی گئی تھی۔اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ جج میڈیا پرایسے سوال کا جواب نہیں دے گا جس سے تنازع کھڑا ہو، سوال میں بے شک قانونی نکتہ شامل ہو، جواب نہیں دے گا، جج کو ہر معاملے میں مکمل غیر جانب داری اختیار کرنی چاہیے۔

کوڈ آف کنڈکٹ بارے اعلامیہ میں کہا گیا کہ جج کسی ایسے مقدمے کی سماعت نہ کرے جس میں ذاتی مفاد یا تعلق ہو، کسی قسم کے کاروباری یا مالی تعلقات سے اجتناب کرے، سیاسی یا عوامی تنازع میں شامل ہونا جج کے لئے منع ہے۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ جج کو اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے سے اجتناب کرنا ہوگا، اور کسی بھی غیر معمولی مالی فائدے یا تحفے کو قبول نہیں کرے گا، عدالتی کام میں تیزی اور فیصلوں میں تاخیر سے گریز کا پابند بنایا گیا۔اِسی طرح جج آئینی حلف کی خلاف ورزی کرنے والے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گا اورغیر ضروری سماجی، ثقافتی یا سیاسی تقریبات میں شرکت نہیں کرے گاجب کہ جج غیر ملکی اداروں سے ذاتی دعوت قبول نہیں کرے گا۔کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم کے اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ جج کسی وکیل یا فرد کی طرف سے ذاتی عشائیہ یا تقریب میں شرکت نہیں کرے گا،ججز کو صرف میرٹ کی بنیاد پر فیصلے کرنے کی ہدایت کی گئی اور ہر قسم کے اندرونی یا بیرونی دباو سے آزاد رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیصل مسجد میں نامناسب لباس میں داخلے، ویڈیوز بنانے پر پابندی کیلئے درخواست دائر فیصل مسجد میں نامناسب لباس میں داخلے، ویڈیوز بنانے پر پابندی کیلئے درخواست دائر پنجاب،پرتشدد احتجاج میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 5600سے زائد ہوگئی احتجاج کیس میں علیمہ خان کو ضمانت منسوخی کیلئے نوٹس جاری پاک افغان کشیدگی میں دونوں ممالک کا جانی و مالی نقصان ہورہا ہے، بیرسٹر سیف افغان حکومت بھارت سے خوشگوار تعلقات رکھے لیکن پاکستان کی سلامتی کی قیمت پر نہیں، خواجہ سعد رفیق پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پنجاب حکومت کے رویئے پر تحفظات کا اظہار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں میڈیا پر

پڑھیں:

بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر تانیا نئے اسکینڈل میں پھنس گئیں

سوشل میڈیا پر جھوٹا لگژری لائف اسٹائل دکھانے پر بگ باس میں کام کرنیوالی بھارتی اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے معروف ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے 19واں سیزن کی امیدوار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر تانیا مِتّل ایک نئے اسکینڈل میں پھنس گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ممبئی کے انفلوئنسر فیضان انصاری نے تانیا کے خلاف گوالیار ایس ایس پی آفس میں شکایت درج کرواتے ہوئے الزام لگایا کہ اداکارہ نے اپنی پرتعیش زندگی کے بارے میں جھوٹے اور گمراہ کن دعوے کیے۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ تانیا نے خود کو ایک ایسے گھر کی مالک ظاہر کیا جو ’’فائیو اسٹار ہوٹل سے زیادہ خوبصورت‘‘ ہے اور وہ اکثر بکلاوا، دال اور کافی کے لیے بیرون ملک سفر کرتی ہیں۔

فیضان انصاری نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ دعوے نوجوانوں کے لیے غلط پیغام دیتے ہیں اور سوشل میڈیا پر غلط طرزِ زندگی کی تشہیر کرتے ہیں۔

مزید یہ کہ تانیا پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے مبینہ بوائے فرینڈ بلراج سمیت کئی افراد کو دھوکہ دیا، جس کا نتیجہ ان کے درمیان تنازع اور بلراج کی قید کی صورت میں نکلا۔

فیضان نے بتایا کہ وہ خود ممبئی سے گوالیار گئے تاکہ ثبوت جمع کروائیں۔

متعلقہ مضامین

  • ججز پر میڈیا سے بات کرنے پر پابندی لگا دی گئی
  • جج میڈیا پر بات نہیں کر سکیں گے، سپریم جوڈیشل کونسل نے ترمیم شدہ ضابطہ اخلاق جاری کردیا
  • بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر تانیا نئے اسکینڈل میں پھنس گئیں
  • ٹائٹینک کے ملبے کی جانب جانے والی آبدوز ’ٹائیٹن‘ کیوں تباہ ہوئی؟ وجوحات سامنے آگئیں
  • 2016 سے 2025 تک ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہرے؛ پولیس کے بھاری نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کب اور کیسے ہوگی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
  • خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کب اور کیسے ہوگی؟  تفصیلات سامنے آ گئیں
  • تحریک لبیک نے اب تک پولیس کا کتنا نقصان کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں
  • چیٹ جی پی ٹی بالغ صارفین کو بھی مواد فراہم کرے گا، حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں