خیبرپختونخوا کی کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ، اعلامیہ جلد جاری ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
پشاور:
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد خیبرپختونخواہ کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور جلد ہی اعلامیہ جاری ہونے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کابینہ کا اعلامیہ آئندہ چند گھنٹوں میں جاری ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کابینہ میں 8 وزرا کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن میں اکثریت علی امین گنڈاپور کی ٹیم کے وزرا کی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کے دور میں ناراض رہنے والے دو ارکان بھی کابینہ کی فہرست میں شامل ہیں اور ابتدائی طور پر کابینہ میں تمام نومنتخب ارکان کو شامل کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نئی کابینہ کی حلف برداری اتوار(کل) یا پیر کو ہونے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہونے کا امکان کابینہ کی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 26 سے زائد ارکان پر مشتمل کابینہ کی ابتدائی فہرست تیار کر لی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 26 سے زائد ارکان پر مشتمل کابینہ کی ابتدائی فہرست تیار کرلی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت مکمل کرلی اور ابتدائی طور پر 26 سے زائد رکنی کابینہ کی فہرست تیار کرلی ہے جو کل بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ نئے وزیراعلیٰ کی ٹیم میں علی امین گنڈاپور کی ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہوں گے اور مزمل اسلم مشیر خزانہ اور بیرسٹر محمد علی سیف مشیر اطلاعات رہیں گے۔
پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف واحد رہنما ہیں جو ڈونلڈ ٹرمپ کے رویے کو موثر انداز میں سنبھال سکتے ہیں: گارڈین
ذرائع کے مطابق کابینہ میں مینا خان، آفتاب عالم، ارشد ایوب، خلیق الرحمان، عدنان قادری اور فخر جہاں کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، اسی طرح سینئر ارکان اسمبلی کو بھی کابینہ کا حصہ بنانے کی تجویز زیرغور ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن کے دوران ٹکٹ سے محروم رہ جانے والے دو امیدواروں کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے اور خاتون کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مزید :