Daily Mumtaz:
2025-10-13@15:27:11 GMT

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ ان کی آمد غزہ جنگ بندی معاہدہ طے ہونے کے چند دن بعد ہوئی ہے جبکہ حماس نے اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنا شروع کر دیا ہے۔

بین گوریون بین الاقوامی ایئرپورٹ پر اترنے سے پہلے صدارتی طیارے ایئر فورس ون نے تل ابیب کے ہوسٹجز سکوائر پر پرواز کی جہاں دسیوں ہزار لوگ جمع تھے۔

یہ پرواز غزہ سے ابتدائی سات قیدیوں کے اسرائیل پہنچنے کے فوراً بعد ہوئی اور بظاہر اسرائیلیوں کی حمایت کا واضح پیغام تھی۔

ٹرمپ پیر کو بعد ازاں اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے ہیں۔ اسرائیل کے صدر اسحاق ہرتصوغ نے کہا ہے کہ انہیں اس سال کے آخر میں اسرائیل کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا جائے گا۔

اتوار کو واشنگٹن سے اسرائیل کے لیے پرواز کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں سوار صحافیوں کو بتایا، “جنگ ختم ہو چکی ہے۔”

اس کے بعد امریکی صدر مصر جائیں گے جہاں وہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ہمراہ شرم الشیخ میں غزہ امن اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اسرائیل پہنچنے پر ٹرمپ کا استقبال صدر ہرتصوغ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کیا۔

اس موقع پر امریکی سفیر سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اور ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ایران نے ٹرمپ کی اسرائیل سے متعلق تجویز کو یکسر مسترد کردیا

تہران:

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیل کو تسلیم کرنے تجویز کو خیالی باتیں قرار دے کر یکسر مسترد کردیا۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کو خیالی باتیں قرار دیا جس میں انہیں کہا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرسکتے ہیں۔

ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سرکاری ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کسی صورت ایک ایسی قابض حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا جو نسل کشی اور بچوں کے قتل میں ملوث ہو۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل 4 مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے متعلق ابراہم ایکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی نہیں جانتا، ہوسکتا ہے کہ ایران بھی اس میں شامل ہوجائے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ امن سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے شرم الشیخ پہنچ گئے
  •  اسرائیلی پارلیمنٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے دوران احتجاج، فلسطین کو تسلیم کرنے کے نعرے
  • ہم نے وہ کر دکھایا جو ناممکن سمجھا جا رہا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ میں استقبال، ملک کا اعلیٰ ترین ایوارڈ بھی دیا جائے گا
  • اسرائیلی پارلیمنٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کھڑے ہوکراستقبال
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم الشیخ پہنچ گئے
  • جنگی حل کرنے میں ماہر ہوں، امریکی صدر
  • اسرائیل کے دورے سے واپسی پر پاک افغان جنگ معاملے کو دیکھوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایران نے ٹرمپ کی اسرائیل سے متعلق تجویز کو یکسر مسترد کردیا