روس یوکرین جنگ ختم کرانےکے قریب پہنچ گئے: ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کی انتظامیہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے ایک معاہدے کے قریب پہنچ چکی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں تھینکس گیونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ اس جنگ میں ہزاروں فوجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، تاہم امن معاہدے کے لیے کی جانے والی کوششوں میں اب غیر معمولی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ 9 ماہ کے دوران آٹھ جنگیں رکوائیں اور اب اس تنازع کے خاتمے پر کام جاری ہے۔ انہوں نے اپنے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف کو ماسکو روانہ ہونے اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق معاہدے تک پہنچنے میں اب صرف چند اختلافی نکات باقی ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امن فارمولے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، تاہم چند حساس نکات پر مزید بات چیت ضروری ہے۔
چند روز قبل امریکی اور یوکرینی حکام نے جنیوا میں 28 نکاتی امریکی امن تجویز پر مذاکرات کیے تھے، جس کے بعد دونوں ممالک نے نئے فریم ورک پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ یوکرین کو امن معاہدہ قبول کرنے کے لیے 27 نومبر کی ڈیڈ لائن دے چکے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کو ڈیجیٹل دنیا سے مزید جوڑنے کی جانب پیشرفت، عالمی سطح کی سب میرین کیبل کراچی پہنچ گئی
پاکستان کو ڈیجیٹل دنیا سے مزید جوڑنے کی جانب پیشرفت، عالمی سطح کی سب میرین کیبل کراچی پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان کو ڈیجیٹل دنیا سےمزید مضبوطی کے ساتھ جوڑنے کی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، عالمی سطح کی سب میرین کیبل کراچی میں ہاکس بے کے ساحل پر پہنچا دی گئی ہے۔
عالمی سطح کی سب میرین کیبل سی می وی 6 (SE-ME-WE 6) کراچی کے ساحلی مقام ہاکس بے پر پہنچ گئی۔
کیبل بچھانے کی تقریب ہاکس بے کے ساحل پر منعقد کی گئی، جس میں وفاقی سیکرٹری وزارتِ آئی ٹی زرار احمد خان نے بھی شرکت کی۔
ترجمان وزارت آئی ٹی کے مطابق کیبل مجموعی طور پر 21 ہزار 700 کلو میٹر طویل ہے اور سنگاپور سے شروع ہو کر فرانس تک جاتی ہے،جس کے راستے میں کراچی کا ایک اہم پوائنٹ شامل ہے۔
کیبل کے ذریعے پاکستان دنیا کے متعدد ممالک سے مزید مضبوط ڈیٹا لنکس کے ساتھ منسلک ہو جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجی 20 اجلاس: فلسطین، سوڈان، یوکرین اور کانگو کے تنازعات کے منصفانہ حل کا مطالبہ جی 20 اجلاس: فلسطین، سوڈان، یوکرین اور کانگو کے تنازعات کے منصفانہ حل کا مطالبہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے مسلسل حملے جاری، حماس نے ثالثوں سے فوری مداخلت کی اپیل کردی پاک افغان سرحدی بندش؛ افغانستان کو کتنے ملین ڈالر کا نقصان ہونے لگا؟ قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے وفد کا اسکانکم کا دورہ جی 20 سربراہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ، فلسطین، سوڈان، یوکرین، کانگو تنازع کے منصفانہ حل کا مطالبہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم