پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، آسٹریلیا کا ویزا اب مزید آسان ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جس کے مطابق آسٹریلیا کا ویزا اب مزید آسان ہوگیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق پاکستانی شہریوں کے لیے بیرون ملک سفر خصوصاً ترقی یافتہ ممالک کے ویزا حصول ہمیشہ سے ایک مشکل اور وقت طلب مرحلہ رہا ہے، لیکن آسٹریلین ہائی کمیشن نے اس مسئلے کو کم کرنے کی ایک بڑی پیش رفت کرتے ہوئے ویزا پراسیسنگ کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنا دیا ہے۔
ہائی کمیشن کے مطابق اب پاکستان میں مقیم وہ تمام افراد جو آسٹریلیا کا ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں، ایک نئی متعارف کردہ موبائل ایپ کے ذریعے اپنی درخواست اور بائیومیٹرکس گھر بیٹھے جمع کرا سکتے ہیں۔ یہ سہولت نہ صرف وقت بچاتی ہے بلکہ درخواست گزاروں کو بائیومیٹرک سینٹر تک جانے کی جھنجٹ سے بھی آزاد کر دیتی ہے۔
یہ نئی ایپ 2024 میں تیار کی گئی تھی اور ایشیا و بحرالکاہل کے متعدد ممالک میں کامیابی سے استعمال ہو رہی ہے، جہاں ہزاروں افراد اسے آزما کر ویزا پراسیسنگ کو بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کر چکے ہیں۔
اس ایپ کا دائرہ کار اب پاکستان تک بھی بڑھا دیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستانی درخواست گزار بغیر کسی اضافی خرچ یا سفر کے اپنی معلومات براہِ راست آسٹریلین ادارے کو بھیج سکیں گے۔ ہائی کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اس سہولت سے وہ تمام لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں جنہوں نے ماضی میں آسٹریلین حکام کو بائیومیٹرکس فراہم کیے ہوں اور ان کے پاسپورٹ درست حالت میں ہوں۔
ترجمان کے مطابق درخواست گزاروں کو اپنے موبائل فون کے ذریعے چہرے کی تصویر اور پاسپورٹ کی تفصیلات اپ لوڈ کرنا ہوں گی اور یہ معلومات براہِ راست آسٹریلین سسٹم تک پہنچ جائیں گی۔ اس طرح انہیں طویل قطاروں، ٹوکن سسٹم اور سینٹر جانے کے لیے اضافی اخراجات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بڑی تعداد ایسے شہریوں کی ہے جو تعلیم، سیاحت، روزگار اور خاندانی وجوہات کی بنیاد پر آسٹریلیا سفر کرنا چاہتے ہیں، اس لیے یہ ایپ ان کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگی۔
پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی پاکستانی شہریوں کے لیے وقت اور پیسے دونوں کی بچت کرتی ہے۔ اب یہ ممکن ہے کہ ایک شخص گھر بیٹھے ہی اپنے ویزا پراسیس کا سب سے اہم مرحلہ مکمل کر دے اور یہ سہولت ان مسافروں، طلبہ اور ورک ویزا اپلائی کرنے والوں کے لیے بھی یکساں فائدہ مند ہے جن کے پاس سینٹر جانے کے لیے وقت نکالنا مشکل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اس عمل کو مزید جدید بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے تاکہ دنیا بھر کے لوگ اس سہولت سے یکساں فائدہ اٹھا سکیں۔
یہ ایپ اس وقت 34 ملکوں میں فعال ہے جب کہ مزید ممالک مشرقِ وسطیٰ، افریقا، لاطینی امریکا اور یورپ میں بھی اس نظام سے منسلک ہو رہے ہیں۔ آسٹریلیا کا منصوبہ ہے کہ 2026 کے اوائل تک اس ایپ کو عالمی سطح پر مکمل طور پر فعال کر دیا جائے، جس کے بعد ویزا پراسیسنگ دنیا بھر میں ایک جدید اور ڈیجیٹل شکل اختیار کر لے گی۔
ہائی کمشنر نے پاکستانی شہریوں پر زور دیا کہ اگر وہ اہل ہیں تو اس سہولت سے ضرور فائدہ اٹھائیں کیونکہ یہ محفوظ، تیز رفتار اور انتہائی سہل طریقہ ہے جو ویزا کے حصول کو نئی سمت دے رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آسٹریلیا کا کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
پاکستان میں ای ویزا نظام متعارف کرا رہے ہیں، برطانوی ہائی کمشنر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251125-08-19
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے برطانوی ویزا کے خواہش مند پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ای ویزا کو موجودہ پاسپورٹ سے لنک کرنا نہ بھولیں۔ یہ مشورہ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی 15 جولائی کی ایک پوسٹ کو بھی مارک کیا جس میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ پاکستان میں ای ویزا کا نظام متعارف کرا رہا ہے، ای ویزا کا نظام 6 ماہ سے زیادہ عرصے کے طلبہ اور کارکنان کے ویزا کیلیے ہوگا، نظام ’’سادہ اور محفوظ‘‘ ہوگا اور اس کے ذریعے افراد اپنا پاسپورٹ اپنے پاس رکھ سکیں گے۔ آج انہوں نے اس پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب آپ سفر کرنے کا ارادہ کریں تو اپنے ای ویزا کو موجودہ پاسپورٹ سے لنک کرنا نہ بھولیں۔