برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا برطانوی ویزا کے خواہش مند پاکستانیوں کو مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے برطانوی ویزا کے خواہش مند پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ای ویزا کو موجودہ پاسپورٹ سے لنک کرنا نہ بھولیں۔
یہ مشورہ انہوں نے اپنے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی 15 جولائی کی ایک پوسٹ کو بھی مارک کیا۔15 جولائی کی پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ پاکستان میں ای ویزا کا نظام متعارف کرا رہا ہے، ای ویزا کا نظام چھ ماہ سے زیادہ عرصے کے طلبہ اور کارکنان کے ویزا کے لیے ہوگا، نظام “سادہ اور محفوظ” ہوگا اور اس کے ذریعے افراد اپنا پاسپورٹ اپنے پاس رکھ سکیں گے۔
انہوں نے اس پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب آپ سفر کرنے کا ارادہ کریں تو اپنے ای ویزا کو موجودہ پاسپورٹ سے لنک کرنا نہ بھولیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس فیڈ رل گو رنمنٹ ایمپلا ئز ہا وسنگ اتھا رٹی کیخلاف شکا یات ،وفاقی محتسب کا نوٹس ، معائینہ ٹیم تشکیل دیدی بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح ، بلوچ عوام کے حقوق اور ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،چودھری شجاعت حسین تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں حوا کی ایک بیٹی پر تشدد کا سنگین واقعہ ،مساج سینٹر پر لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک.

.. احمقانہ نعروں سے سرحدیں تبدیل نہیں ہوتیں،راج ناتھ سنگھ کا بیان اشتعال انگیز اور احمقانہ ہے،ڈاکٹر رمیش کماروانکوانی کا ردعمل ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس ،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ویزا کے

پڑھیں:

فیصل ممتاز راٹھور کا مظفرآباد، کا پہلا تفصیلی دورہ، سرکارئ منصوبوں کا جائزہ لیا

وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد مظفرآباد شہر کا پہلا تفصیلی دورہ کیا ہے، دورے کے دوران انہوں نے مختلف منصوبوں، مزارات اور سرکاری دفاتر کا جائزہ لیا، جبکہ شہریوں نے وزیراعظم کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب

وزیراعظم نے سب سے پہلے سی ایم ایچ فلائی اوور کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ منصوبہ ہر صورت مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ فلائی اوور کا ایک ٹریک آئندہ دس روز میں فنکشنل ہو جائے گا۔

مزارات پر حاضری اور شہدا کو خراج عقیدت

وزیراعظم نے سابق صدور کے ایچ خورشید اور میرواعظ مولوی محمد یوسف شاہ کے مزارات پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ انہوں نے اپنے برادر نسبتی کرنل آصف اعوان شہید کے مزار پر بھی فاتحہ خوانی کی اور پاک افواج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے ثاقب فیاض میر کی قبر پر بھی فاتحہ خوانی کی۔

میونسپل کارپوریشن کا دورہ اور بریفنگ

وزیراعظم نے میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کا دورہ کیا جہاں پیپلزپارٹی کے کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ مئیر سکندر گیلانی اور ڈپٹی مئیر خالد اعوان نے شہر کے انتظامی امور پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟

وزیراعظم نے مرکزی عید گاہ، راجہ محمد حیدر خان اور خان عبدالحمید خان کے مزارات سمیت دربار پیر گلشن علاوالدین اور دربار شاہ عنایت پر بھی حاضری دی۔ انہوں نے پلیٹ قبرستان میں لائٹس کی تنصیب اور پانی کی فراہمی کا اعلان کیا، جبکہ انجم نثار میر ایڈووکیٹ اور سید علی حسنین فاطمی کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

 

اس دوران وزیراعظم نے پلیٹ میں ایک کاروباری مرکز کا افتتاح کیا جہاں کارکنان نے ان کے حق میں نعرے لگائے۔

مظفرآباد ریاست کا چہرہ ہے، وزیراعظم

دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ مظفرآباد ریاست کا چہرہ ہے اور اس شہر کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں ٹریفک مسائل کے حل کے لیے جامع پلان تشکیل دیا جائے گا جبکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبے کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔

وزیراعظم نے سی ایم ایچ فلائی اوور کی بروقت تکمیل کے لیے فنڈز کی فراہمی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مظفرآباد سے ان کا خصوصی تعلق ہے جو انہیں اپنے والد سے ورثے میں ملا ہے، اور اسی شہر نے ان کے والد کو ایم ایل اے منتخب کیا تھا۔

وفاق سے بھرپور تعاون کی توقع

وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاق کی بھرپور حمایت کی توقع ہے۔ پی ایس ڈی پی میں شامل منصوبوں پر مکمل عملدرآمد ہوگا اور اس حوالے سے وہ خود وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مانسہرہ–مظفرآباد موٹروے، ایم 4 اور لوہار گلی ٹنل ان کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

وقت کم ہے مگر کارکردگی بہترین ہوگی

وزیراعظم نے موجودہ حکومت کو ٹی 20 ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وقت کم ہے مگر کارکردگی بہتر سے بہتر دکھائی جائے گی۔

انہوں نے کرنل آصف علی اعوان شہید کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • دوسری شادی کا مشورہ دینے پر ،میرا شوہر پریشان ہو گیا ،منزہ عرف کا انکشاف
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس
  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح ، بلوچ عوام کے حقوق اور ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،چودھری شجاعت حسین
  • برطانوی ہائی کمشنر کا پاکستان میں نئی ای ویزا سہولت کا اعلان
  • “شوہر کو دوسری شادی کا مشورہ دیا تو وہ خوش ہونے کے بجائے پریشان ہوگئے” : منزہ عارف
  • شوہر کو مذاق میں دوسری شادی کا مشورہ دیا تو وہ پریشان ہوگئے، منزہ عارف
  • میں نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا، منزہ عارف
  • پیپلز پارٹی سندھ میں کسی اور صوبے کے قیام کے مطالبے کو مسترد کرتی ہے، کمیل حیدر شاہ
  • فیصل ممتاز راٹھور کا مظفرآباد، کا پہلا تفصیلی دورہ، سرکارئ منصوبوں کا جائزہ لیا