پاکستان ہائی کمیشن نے ڈھاکہ میں پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے تعاون سے ڈھاکہ میں سب سے بڑے پاکستان ایجوکیشن ایکسپو کی میزبانی کی، جس میں بنگلہ دیشی طلبا کے لیے تعلیمی پروگرامز اور اسکالرشپ کے مواقع پیش کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈھاکہ میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے، عوام خوف کا شکار

تقریب میں پاکستان کی 15 سے زائد نمایاں جامعات کے نمائندگان نے حصہ لیا اور اپنے مختلف کورسز اور مواقع کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

یہ ایکسپو پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کا حصہ ہے، جو اگست میں پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران شروع کیا گیا تھا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ 500 بنگلہ دیشی طلبا کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپ دی جائیں گی۔ ڈھاکہ اور دیگر بڑے شہروں میں ہونے والی یہ سیریز طلباء میں تعلیمی مواقع کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈھاکہ میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے، عوام خوف کا شکار

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کی قیادت کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد تعلیم، تحقیق اور جدت میں تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔ منصوبے کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مضبوط حمایت بھی حاصل ہے۔

تقریب میں بنگلہ دیش کے وزارت نوجوانان و کھیل کے سیکرٹری محمد محبوب العالم بطور چیف گیسٹ شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ دیگر سینئر افسران، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد فخرالاسلام، وائس چانسلرز، پرنسپلز، سول سوسائٹی کے ممبران، پاکستان کے HEC کے نمائندگان، صحافی اور بڑی تعداد میں طلباء بھی موجود تھے۔

نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز کے ریکٹر آفتاب احمد نے کلیدی تقریر کرتے ہوئے نالج کوریڈور اور پاکستان کی اعلیٰ جامعات میں دستیاب اسکالرشپ پروگرامز کے بارے میں تفصیل فراہم کی۔

چيف گیسٹ نے تقریب سے خطاب میں اس اقدام کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اہم قدم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈھاکہ یونیورسٹی میں علامہ اقبال اور قاضی نذر الاسلام پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس

انہوں نے کہا کہ نالج کوریڈور بنگلہ دیشی نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر کی تربیت کے ذریعے بااختیار بنانے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے چٹاگانگ، راجشاہی اور سلہٹ میں مستقبل کے ایکسپوز کی حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی اور اس طرح کے تبادلے عوامی رابطوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

پاکستان کے ہائی کمشنر برائے بنگلہ دیش، عمران حیدر نے کہا کہ یہ ایکسپو وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے اگست کے دورے میں کیے گئے وعدے کی تکمیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نالج کوریڈور تعلیمی نقل و حرکت اور مشترکہ تحقیق کو مضبوط کرتا ہے اور طلباء کو مستقبل کے مواقع کے لیے تیار کرتا ہے۔

عمران حیدر نے پاکستان کی طبی، انجینئرنگ، آئی ٹی، سماجی علوم، زراعت، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجیز میں مضبوطیوں کو اجاگر کرتے ہوئے اس اقدام کو تعلیمی شراکت داری اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی و اعتماد کی علامت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈھاکا میں پاک بنگلہ دیش عسکری تعاون پر اہم ملاقات

ایکسپو میں طلبا نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور جامعات کے نمائندگان سے داخلہ کے عمل، تعلیمی پروگرامز اور اسکالرشپ کی تفصیلات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

ڈھاکہ کے ایونٹ کے بعد پاکستان ایجوکیشن ایکسپو 26 نومبر کو چٹاگانگ، 28 نومبر کو راجشاہی اور 30 نومبر کو سیلٹ میں منعقد ہو گا تاکہ بنگلہ دیش میں اس کے اثرات کو مزید بڑھایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایجوکیشن ایکسپو بنگلہ دیش پاکستان ڈھاکہ ہائی کمشنر.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایجوکیشن ایکسپو بنگلہ دیش پاکستان ڈھاکہ ہائی کمشنر نالج کوریڈور یہ بھی پڑھیں میں پاکستان پاکستان کے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کو مضبوط کرتا ہے کے لیے

پڑھیں:

یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام

یورپی یونین نے سرچ انجن کے شعبے میں مبینہ اجارہ داری کا غلط استعمال کرنے پر گوگل کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے کمپنی پر 89 کروڑ یورو (تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر)کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ گوگل نے اپنی بالادست پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کمپنیوں کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا اور اپنی مختلف سروسز کو ناجائز برتری فراہم کی۔

یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوگل نے سرچ انجن میں اپنی مضبوط پوزیشن استعمال کرتے ہوئے شاپنگ، ٹریول، گیمز اور دیگر سروسز کو سرچ نتائج میں نمایاں جگہ دی، جبکہ حریف کمپنیوں کی سروسز کو نیچے دکھایا گیا، جس سے منصفانہ مسابقت متاثر ہوئی۔

کمیشن نے کہا کہ یہ طرزِ عمل ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (Digital Markets Act) کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنی سروسز کے حق میں امتیازی یا جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں۔

یورپی کمیشن نے گوگل پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ کمپنی نے گوگل پلے اسٹور پر ایپ ڈویلپرز کو صارفین کو متبادل ادائیگی کے طریقوں سے آگاہ کرنے سے روکا، تاکہ گوگل کی سروس فیس برقرار رہے۔ کمیشن کے مطابق یہ عمل بھی ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، جس کا مقصد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی اجارہ داری کو روکنا ہے۔

کمیشن نے گوگل کو ہدایت کی ہے کہ وہ 60 دن کے اندر فیصلے پر عملدرآمد کرے، بصورت دیگر کمپنی کو مزید جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب گوگل نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی کمیشن کے اس اقدام سے یورپی صارفین اور کاروباری اداروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ یورپی یونین نے گوگل کے خلاف کارروائی کی ہو۔ 2018 میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں اجارہ داری کے الزام پر گوگل پر 4.7 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، جبکہ 2017 میں سرچ انجن کے شعبے میں مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر کمپنی کو 2.8 ارب ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد ازاں ان مقدمات میں گوگل کی اپیلیں بھی مسترد کر دی گئی تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی سے یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ امریکی انتظامیہ اس سے قبل یورپی یونین کی بعض تجارتی اور ڈیجیٹل پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی