’ایتھوپیا میں آتش فشاں پھٹنے سے راکھ کا بادل جنوبی پاکستان تک پہنچ سکتا ہے
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
’ایتھوپیا میں آتش فشاں پھٹنے سے راکھ کا بادل جنوبی پاکستان تک پہنچ سکتا ہے
ادیس ابابا (ویب ڈیسک)ٹولوز وولکینک ایش ایڈوائزری سنٹر (وی اے اے سی) نے کہا ہے کہ شمال مشرقی ایتھوپیا میں آتش فشاں پھٹنے سے راکھ کا بادل یمن اور عمان کے اوپر سے ہوتا ہوا جنوبی پاکستان تک پہنچ سکتا ہے۔
اریٹیریا کی سرحد کے قریب ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا کے شمال مشرق میں 800 کلومیٹر دور افار علاقے میں واقع ہیلی گوبی آتش فشاں اتوار کو کئی گھنٹوں تک پھٹا، یہ تقریباً 12 ہزار سالوں میں پہلا موقع تھا،جب اسے ریکارڈ کیا گیا۔
آتش فشاں پھٹنے سے دھوئیں کے گہرے بادل آسمان میں 14 کلومیٹر تک پہنچ گئے، جو قریبی دیہاتوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر بحیرہ عرب کے علاقے کی طرف بڑھ گئے۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر ضیغم نے ڈان کو بتایا کہ راکھ کے بادل کے اثرات کراچی میں محسوس نہیں کیے جائیں گے اور یہ بحیرہ عرب کے اوپر سے گزریں گے۔
ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تخمینہ کل رات سے ہے اور اس کا اثر گہرے بحیرہ عرب، عمان اور ممبئی ایف آئی آر (فلائٹ ریجن) میں محسوس کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ راکھ کے بادل 50 ہزار فٹ کی بلندی پر اس علاقے سے گزریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انجم نذیر ضیغم نے واضح کیا کہ راکھ کے بادل کا اثر آج گوادر سے 60 ناٹیکل میل جنوب میں دیکھا گیا، دفتر نے متعلقہ حکام کو وارننگ جاری کر دی ہے جو تاحال برقرار ہے۔
ایک مقامی رہائشی نے دی ایڈیس اسٹینڈرڈ کو بتایا کہ یہ دھماکا مرکزی پہاڑ سے 8 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا۔
ایک رہائشی نے بتایا کہ ہم آواز سے بہت چونک گئے اور خوفزدہ ہوگئے، اسٹیشن کی جانب سے کیے گئے فون انٹرویوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ آواز اور اس کے اثرات جبوتی، ٹگرے اور وولو کے علاقے کے قصبوں تک محسوس کیے گئے تھے۔
دی اسٹینڈرڈ نے رپورٹ کیا کہ دھماکے سے آس پاس کے علاقے میں جھٹکے محسوس کیے گئے اور اس کی آواز جبوتی تک سنی گئی، اس کے بعد راکھ کے بادل نے آس پاس کی بستیوں کو تاریکی میں ڈوبو دیا۔
ڈچ نیوز ایجنسی بی این او نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے دی اسٹینڈرڈ نے کہا کہ دھماکا صبح 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوا اور دوپہر تک دھماکے ہوتے رہے۔
ایتھوپیا کے آؤٹ لیٹ نے رپورٹ کیا کہ ٹولوز آتش فشاں راکھ ایڈوائزری سینٹر کی طرف سے جاری ایک ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ راکھ تقریباً 45 ہزار (13.
مشی گن ٹیکنولوجیکل یونیورسٹی میں آتش فشاں کے ماہر اور پروفیسر سائمن کارن نے بلوسکی پر تصدیق کی کہ ہیلی گوبی کے پاس ہولوسین کے پھٹنے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا تش فشاں پھٹنے سے راکھ کے بادل کہ راکھ تک پہنچ کیا کہ
پڑھیں:
بھارت جتنی کوششیں کرلے مگر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، بلال سلیم قادری
اپنے بیان میں مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ بھارت کی یہ بھول ہے کہ وہ پاکستان کو کسی دبا، سازش یا بزدلانہ کاروائی سے جھکا سکتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج، سیکیورٹی ادارے اور عوام دشمن کے مقابلے کیلئے آئینی و قومی جذبے سے سرشار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارت جتنی بھی سازشیں کرلے، اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا، بھارتی حکمرانوں کی خطے میں عدم استحکام پھیلانے کی کوششیں نہ صرف ناکام ہوچکی ہیں بلکہ پوری دنیا بھارت کے مکروہ کردار کو پہچان چکی ہے، پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا، جھوٹے الزامات، سرحدی خلاف ورزیاں اور دہشت گردی کی پشت پناہی جیسے اقدامات بھارت کے چہرے کو مزید بے نقاب کر رہے ہیں، بھارت کی جانب سے پاکستان کو کمزور کرنے کے خواب ماضی میں بھی نامکمل تھے اور آج بھی نامکمل رہیں گے، پاکستان نہ صرف ایک مضبوط دفاعی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ اس کے عوام نظریاتی طور پر بھی انتہائی باشعور ہیں، پاکستان سنی تحریک، اہلسنت قیادت اور پوری قوم مادرِ وطن کی حفاظت کیلئے ایک پیج پر ہیں اور دشمن کے ہر حربے کو ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں۔