"سادہ اکثریت مل گئی… مگرپیپلزپارٹی کے بغیر نہیں چل سکتے!،وفاقی وزیر کا دو ٹوک موقف
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اگرچہ ضمنی انتخاب کے بعد قومی اسمبلی میں ن لیگ کو پیپلزپارٹی کے بغیر سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے مگر پیپلزپارٹی پر ہمارا انحصار رہے گا۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمارا اٹوٹ انگ ہے اور ہم آگے بھی ملکر چلیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ اگرچہ ضمنی انتخاب کے بعد قومی اسمبلی میں ن لیگ کو پیپلزپارٹی کے بغیر سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے مگر پیپلزپارٹی پر ہمارا انحصار رہے گا۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تعریف کی کہ وہ شہیدوں کے جنازے میں شامل ہوئے۔تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہاکہ سیاسی ماحول جیسا بھی ہو ہمیں ملک میں امن و امان کیلئے اکھٹنے ہونا چاہیے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بانی تحریک انصاف سے ملاقات کروائی جائے تاکہ وہ دہشت گردی اور دوسرے معاملات پر گائیڈ لائن اور پالیسی لے سکیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے تمام نشستیں جیت لیں جن میں ایک این اے 18 ہری پور بھی شامل ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
انٹرویوز کے بھاری معاوضے پرعاطف اسلم کا موقف سامنے آگیا
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم بلاشبہ اپنے سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت رکھتے ہیں تاہم گلوکار کے لیے یہ بھی مشہور ہے کہ وہ انٹرویوز کے لیے بھاری معاوضے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ حال ہی میں گلوکار و اداکار نے صحافی ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ذاتی زندگی، اسٹارڈم سمیت مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دوران انٹرویو عاطف اسلم نے صحافی کے سوال پر کہا کہ میں اب اس مقام پر پہنچ گیا ہوں جہاں مجھے معلوم ہے کہ مجھے ہر شو میں جا کر بیٹھنے کی ضرورت نہیں ہے، اگر ایسا کوئی کہتا ہے کہ میں بھاری رقم لیتا ہوں تو اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ وہ مجھے بلانا چاہتا ہے اور شاید وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ دنیا اس کے بارے میں جان لے۔ انہوں نے کہا کہ اللّٰہ نے مجھے بے پناہ عزت دی ہے، شاید کبھی کبھی میں اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے ان کے شو میں نہیں جا پاتا، لیکن پھر بھی میرے بارے میں ایسا کہا جاتا ہے جس سے میں واقف ہوں اور میں اس پر بالکل معذرت خواہ نہیں ہوں اور نہ ہی اس کا جواب دینا چاہتا ہوں۔ گلوکار نے کہا کہ میں سب کو اچھی طرح جانتا ہوں، وہ تب تک اچھے رہتے ہیں جب تک ان کا شو یا انٹرویو نہ ہو جائے۔ یہ ہمیشہ تکبّر کی بات نہیں ہوتی، تکبّر انسان پر نہیں جچتا۔ کامیابی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عاطف اسلم نے کہا کہ میں نے صرف 18 برس کی عمر میں دنیا کو فتح کرنا سیکھا اور کیا بھی، میرے حیرت انگیز مداح ہیں، جب آپ کامیابی کی سیڑھیاں چڑھ رہے ہوتے ہیں تو آپ کے کچھ مخصوص گول ہوتے ہیں کہ زندگی میں یہ حاصل کرنا ہے وہ حاصل کرنا ہے اور جب وہ سب مل جاتا تو محسوس ہوتا ہے کہ یہ تو کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں ایک وقت ایسا آیا جب مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ یہ سب کبھی کافی نہیں ہوگا، کہیں رکنا ہوگا، ورنہ اسی دوڑ میں لگا رہوں گا اور جو کمایا ہے اس کا لطف حاصل نہیں کرسکوں گا۔