عمران خان کی اپیل پرضمنی انتخاب کابائیکاٹ
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد :عوام نے عمران خان کی ضمنی انتخاب بائیکاٹ اپیل پر بھرپور ساتھ دیا، 80 فیصد سے زائد ووٹرز نے ان فراڈ انتخابات میں حصہ لینے کے بجائے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی۔
پی ٹی آئی اسد قیصر نے اپنے ٹویٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ ضمنی انتخابات کا پاکستان تحریک انصاف نے باضابطہ بائیکاٹ کیا اور عوام نے عمران خان کی اس اپیل پر بھرپور ساتھ دیا۔
اب تک موصول رپورٹس کے مطابق ٹرن آو ¿ٹ محض پندرہ سے اٹھارہ فیصد رہا، جبکہ اسی فیصد سے زائد ووٹرز نے ان فراڈ انتخابات میں حصہ لینے کے بجائے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی۔
یہ انتخابات کسی طور بھی عوامی نمائندگی کا تقاضا پورا نہیں کرتے۔عوام کا اصل فیصلہ واضح ہے کہ ان انتخابات کی کوئی آئینی، قانونی یا سیاسی حیثیت نہیں بنتی، لہٰذا ان نتائج کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے۔
انتخابات کا مقصد عوام کو یہ موقع دینا ہے کہ وہ اپنی قیادت آزادانہ طور پر منتخب کر سکیں، مگر بدقسمتی سے موجودہ حکومت اور اس کے ماتحت الیکشن کمیشن ایسا ماحول فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں جہاں عوام بلا خوف و خطر، منصفانہ اور شفاف انتخابات میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں۔
اغوا، گرفتاریوں، خوف و ہراس، انتخابی مہم پر پابندیوں، ووٹر دھاندلی اور پھر فارم 47 کے ذریعے نتائج میں ردوبدل کرنا اس الیکشن کمیشن کا معمول بن چکا ہے۔
ایک نیا، خودمختار اور قابلِ اعتماد الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے جو ایسے ممبران پر مشتمل ہو جو انتخابی عمل پر عوام کا اعتماد بحال کر سکیں۔
پاکستان میں سیاست پر عائد تمام غیر آئینی پابندیاں ختم کی جائیں اور عوام کو سیاسی عمل میں آزادانہ حصہ لینے اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی ضمنی انتخاب میں کامیاب ن لیگی امیدواروں کو مبارک باد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہبازشریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ن لیگی امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے پیغام جاری کر دیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ عوامی مینڈیٹ کا منہ بولتا ثبوت پاکستان مسلم لیگ (ن) ضمنی انتخابات میں مزید کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا کہناتھا کہ میں NA-104 فیصل آباد کے امیدوار دانیال احمد٫ PP-98 فیصل آباد کے امیدوار آزاد علی تبسم, NA 96 کے امیدوار محمد بلال بدر ٫ NA 18 ہری پور کے امیدوار بابر نواز خان, اور PP-73 سرگودھا کے امیدوار میاں سلطان علی رانجھا کو ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
مریم نواز کا ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر
ان کا کہناتھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو یہ کامیابی، قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن اور انکی بے مثال قیادت اور پارٹی کارکنان کی محنت کی بدولت حاصل ہوئی، ضمنی انتخابات میں جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، تمام امیدواروں کی محنت، لگن اور عوامی خدمت کے جذبے نے ضمنی انتخابات کے نتائج کو باعث فخر بنایا ہے۔ یہ جیت نہ صرف ان امیدواروں کی کوششوں کا صلہ ہے بلکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترقی اور فلاح کے لیے ایک مثبت قدم بھی ہے۔ضمنی انتخابات میں کامیابی وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی صوبے کی عوام کی ترقی کیلئے شبانہ روز محنت پر عوام کے اعتماد کی عکاس ہے ۔
گورنر خیبر پختوںخوا نے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی تفصیلات طلب کرلیں
عوامی مینڈیٹ کا منہ بولتا ثبوت پاکستان مسلم لیگ (ن) ضمنی انتخابات میں مزید کامیابیاں سمیٹتے ہوئے
میں NA-104 فیصل آباد کے امیدوار دانیال احمد٫ PP-98 فیصل آباد کے امیدوار آزاد علی تبسم, NA 96 کے امیدوار محمد بلال بدر ٫ NA 18 ہری پور کے امیدوار بابر نواز خان, اور PP-73 سرگودھا کے…
مزید :