گورنرکامران ٹیسوری نے سندھ اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ اسمبلی کا اجلاس کل بروز بدھ 26 نومبر 2025کو دوپہر 2 بجے طلب کرلیا ہے۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر سید اویس قادر شاہ کریں گے۔ اجلاس میں تلاوت اور نعت خوانی کے بعد سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے لیے دعائے مغفرت ہوگی۔
روایت کے مطابق اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے دوسرے روز تک ملتوی کردیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ کا میمن دیھ تھانو میں ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی دورہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی محمد سلیم بلوچ نے اپنے حلقے میں یوسی مراد میمن دیھ تھانو ملیر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے سموں گوٹھ میں جاری واٹر سپلائی اسکیم کا بھی معائنہ اور کام کی رفتار اور معیار کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر مقامی اسٹیک ہولڈرز، نمائندگان اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی سندھ کے افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔