پاک فوج کی حمایت میں ہمارا اعلان پرامن پاکستان کی ریلی
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سماجی تنظیم ہمارا اعلان پر امن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کی ہدایت پر مرکزی پریس سیکریٹری نباض حکیم جوہری کامران علی اویسی کی قیادت میں ایس پی چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، جس سے حکیم کامران علی اویسی نے خطاب میں کہا کہ پاک فوج پاکستان کا فخر ہے اور فوج کے جوانوں کی قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان کے عوام سکون کی نیند سوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت کے لیے ملک کا بچہ بچہ قربانی دینے کو تیار ہے۔ فوج کے جوانوں نے جس طرح جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ کچھ ملک دشمن قوتوں پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہی ہیں لیکن وہ اپنے ناپاک مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے، انہوں نے کہاکہ افواجِ پاکستان مادرِ وطن کے محافظ ہیں، جنہوں نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ وطن کی حفاظت کرنے والے یہ جوان ہماری شان اور ہمارا فخر ہیں۔پاکستان کی ترقی، امن اور استحکام کا راز ہماری متحد قوم اور مضبوط فوج میں پوشیدہ ہے۔ آج عوام نے ریلی میں شرکت کر کے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ریلی میں شہر کے معزز شہریوں، سماجی شخصیات، تنظیمی اراکین اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور افواجِ پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔شرکا نے کہا کہ اس قسم کی ریلیاں قومی اتحاد و اتفاق کو مضبوط کرتی ہیں اور دنیا کو پیغام دیتی ہیں کہ پاکستانی قوم اپنی فوج کے ساتھ ایک پیج پر ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فوج کے
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
— تصویر بشکریہ پی ایم آفسپاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
یہ اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارک باد دی ہے۔
وزیرِ اعظم نے اس اہم ذمے داری کی انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔