کراچی:

شہر قائد کے علاقے طارق روڈ ڈولمین مال کے قریب گھر ایک کمرے میں آگ لگنے سے دفتری سامان اور فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بہادر آباد کے علاقے طارق روڈ ڈولمین مال کے قریب گھر کے اندر کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

آتشزدگی کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ، فائر فائٹرز نے نصف گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ 

ایس ایچ او عقیل نے بتایا کہ گھر کے اندر ایک کمرے کو آفس بنایا ہوا تھا اس کے اندر آگ لگی تھی ، آتشزدگی کے نتیجے میں کمرے موجود دفتری ساما ن و کاغذات جل کر خاکستر ہوگیا۔

 جبکہ گھر کے دیگر سامان محفوظ رہا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے کا بتایا گیا ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا