چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پیر کے روز اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ جسمیں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو “آسان خدمت مرکز” منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ “آسان خدمت مرکز” منصوبے کے 65 فیصد سے زائد ترقیاتی کاموں کو مکمل کرلیا گیا ہے اور منصوبے کو جلد مکمل کرکے شہریوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ “آسان خدمت مرکز” کو جدید خطوط پر استوار اور عوامی خدمات کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جارہا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ “آسان خدمت مرکز” منصوبے پر کام کی جلد تکمیل کے ساتھ اعلی معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ “آسان خدمت مرکز” کے قیام سے اسلام آباد کے شہریوں کو کئی محکموں کی خدمات و سہولیات کا حصول ایک ہی چھت تلے ممکن ہوگا۔متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو ٹی چوک فلائی اوور منصوبے اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبے میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹی چوک انٹرچینج کا تقریبا 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ جبکہ شاہین چوک انڈر پاس منصوبے پر گرڈر لانچنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شاہین چوک انڈر پاس اور ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے 24/7 تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے دونوں منصوبوں کو خوبصورت اور جاذب نظر بنانے کیلئے مستقل بنیادوں پر ایل ای ڈی لائٹس اور ایس ایم ڈیز نصب کرنے کی ہدایت کی۔فیض آباد انٹرچینج کی ری ماڈلنگ منصوبے کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فیض آباد انٹرچینج ری ماڈلنگ منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے نئی لوپس کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ فیض آباد انٹرچینج منصوبے کے تعمیراتی کاموں کے دوران ٹریفک کی بہا کو جاری رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر ٹریفک پلان ترتیب دیا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد شہر میں جاری تمام بڑے منصوبوں پر تعمیراتی کاموں کی بہتر نگرانی کیلئے کیمرے تنصیب کئے جاچکے ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ متعلقہ افسران اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز تمام ترقیاتی منصوبوں پر کیمروں کے ذریعے 24/7 مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مثر نگرانی کے زریعے منصوبوں کی جلد تکمیل اور انکے اعلی معیار کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ان تمام منصوبوں کا مقصد اسلام آباد کو دنیا کا بہترین اور مثالی شہر بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد شہر کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی سمیت شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیڈ رل گو رنمنٹ ایمپلا ئز ہا وسنگ اتھا رٹی کیخلاف شکا یات ،وفاقی محتسب کا نوٹس ، معائینہ ٹیم تشکیل دیدی فیڈ رل گو رنمنٹ ایمپلا ئز ہا وسنگ اتھا رٹی کیخلاف شکا یات ،وفاقی محتسب کا نوٹس ، معائینہ ٹیم تشکیل دیدی بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح ، بلوچ عوام کے حقوق اور ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،چودھری شجاعت حسین تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں حوا کی ایک بیٹی پر تشدد کا سنگین واقعہ ،مساج سینٹر پر لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک.

.. احمقانہ نعروں سے سرحدیں تبدیل نہیں ہوتیں،راج ناتھ سنگھ کا بیان اشتعال انگیز اور احمقانہ ہے،ڈاکٹر رمیش کماروانکوانی کا ردعمل ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس ،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار پاک سعودیہ وزارت انصاف کے درمیان عدالتی ترتیب، قانونی اصلاحات کیلئے ایم او یو پر دستخط TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جاری ترقیاتی منصوبوں محمد علی رندھاوا چیئرمین سی ڈی اے کے حوالے سے

پڑھیں:

اسلام آباد سے 17 سال قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی ایدھی سینٹر کراچی سے مل گئی

’جیو نیوز‘ گریب

اسلام آباد سے17 سال قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی ایدھی سینٹر کراچی سے مل گئی۔

اس حوالے سے ایدھی سینٹر حکام کا کہنا ہے کہ 27 سال کی کرن کو اس کے والد کے حوالے کر دیا گیا، کرن کی تلاش سیف سٹی پنجاب کی کاوشوں سے ممکن ہوئی۔

کرن نے کہا کہ میں گھر سے آئس کریم لینے نکلی تھی، گلی بھول گئی تھی، راستہ بھٹک گئی تو کوئی مجھے ایدھی سینٹر اسلام آباد چھوڑ گیا تھا، بعد میں مجھے امی بلقیس ایدھی کراچی لے کر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ایدھی سینٹر میں رہ کر میں نے دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کی۔ آج بہت خوشی ہے کہ والدین سے مل رہی ہوں۔ ایدھی سینٹر میں بہت اچھا وقت گزارا، ہمیشہ یاد رہے گا۔

شبانہ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ کرن کو والدین کی تلاش کے لیے کئی بار اسلام آباد بھیجا گیا، چند روز کے دوران ملک بھر سے 12 بچے والدین کے حوالے کیے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے یہ پانچویں لڑکی ہے جس کے والدین کی تلاش ممکن ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس: جناح میڈیکل کمپلیکس پر کام تیز کرنے کی ہدایت
  • اسلام آباد سے 17 سال قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی ایدھی سینٹر کراچی سے مل گئی
  • فضل الرحمن کی زیرصدارت جے یو آئی  اجلاس‘ 27  ویںترمیم کا جائزہ 
  • جے یو آئی، 27 ویں ترمیم کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لے لیا، اسلم غوری
  • جے یو آئی کا 27 ویں ترمیم کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ
  • عوام کو مفت وائی فائی ملے گا، فعال کرنے کی تاریخ سامنے آگئی
  • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز محکموںکی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہی ہیں
  • اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف صنعتی ترقی پر قائم نجی شعبے کی کمیٹی کے پہلے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • سی ڈی اے بورڈ کا 17واں اجلاس،جناح گارڈن فیز ٹوکیلئے این او سی جاری کرنے کے معاملے پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ