جے یو آئی، 27 ویں ترمیم کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لے لیا، اسلم غوری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف نے 27 ویں آئینی ترمیم کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لے لیا۔اسلام آباد میں پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیرِ صدارت جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا 2 روزہ اجلاس ہوا ہے۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے بتایا ہے کہ اجلاس میں ملک بھر سے پارٹی کی مجلسِ شوریٰ کے ممبران شریک ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم اور حالیہ قانون سازی کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ترجمان جے یو آئی نے مزید کہا ہے کہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس کل بھی جاری رہے گا جس میں دینی مدارس کی رجسٹریشن اور حکومتی رویے پر غور کیا جائے گا۔
اسلم غوری کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور خطے کی صورتحِ ال پر غور و خوض بھی ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جے یو ا ئی
پڑھیں:
ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
واشنگٹن:امریکا نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران ایرانی فوجی تنصیبات، ڈرون مراکز اور ساحلی نگرانی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ تازہ کارروائی میں فوجی کمانڈ سینٹرز، ڈرون ذخیرہ گاہیں، مواصلاتی نیٹ ورک، ساحلی نگرانی کے مراکز اور بحری صلاحیتوں سے متعلق اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
https://t.co/Wtbk84dEsc
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 24, 2026سینٹکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور شہری بحری نقل و حمل کو درپیش خطرات میں مزید کمی لانا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز بدستور کھلی ہوئی ہے اور تجارتی جہاز امریکی فوج کی معاونت کے ساتھ معمول کے مطابق اس اہم بحری راستے سے گزر رہے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے مزید بتایا کہ اس وقت مشرق وسطیٰ کے مختلف علاقوں میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں جو خطے میں جاری صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔