برطانیہ کی اہم شاہی اور سیاسی شخصیات کے بعد اب سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون بھی کینسر جیسے موزی مرض کا شکار ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیراعظم 59 سالہ ڈیوڈ کیمرون نے انکشاف کیا کہ انھیں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

انھوں نے اس مرض کی اسکریننگ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ برطانوی مردوں میں پائے جانے والا سب سے عام کینسر ہے جس کی بروقت تشخیص کی اشد ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ صرف برطانیہ میں ہر سال پروسٹیٹ کینسر کے تقریباً 55 ہزار نئے کیس سامنے آتے ہیں۔ جن میں 12 ہزار ہلاکتوں کی تعداد تشویشناک ہے۔

ڈیوڈ کیمرون نے اس مرض کے خلاف اپنی جنگ کے بارے میں بتایا کہ مجھے ٹیسٹ کرانے کا مشورہ اہلیہ سمانتھا نے اُس وقت دیا تھا جب ہم نے ریڈیو پر سوہو ہاؤس کے بانی نک جونز کا کینسر سے متعلق تجربہ سنا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد ہی میں نے پی ایس اے ٹیسٹ، ایم آر آئی اسکین اور پھر بایوپسی کرائی جس سے پروسٹیٹ کینسر بیماری کی تصدیق ہوگئی۔ یہ بہت ہولناک تھا لیکن بروقت تشخیص نے علاج میں مدد دی۔

ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ بروقت تشخیص کی وجہ سے علاج میں مدد ملی۔ اس لیے مردوں کو مشورہ دوں گا کہ پروسٹیٹ اسکریننگ کو سنجیدگی سے لیں اور اپنی صحت کے بارے میں بات کرنے یا معائنے کرانے میں مت ہچکچائیں۔

ڈیوڈ کیمرون نے بتایا کہ مرض کی تشخیص کے بعد ان کا علاج فوکل تھراپی کے ذریعے کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس میں برقی لہریں استعمال کرکے متاثرہ خلیات کو ختم کیا جاتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈیوڈ کیمرون نے

پڑھیں:

پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی

وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • وفاقی بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ