وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب پہنچ گئے ؛ سعودی ہم منصب سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
سٹی 42: وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب پہنچ گئے ۔دارالحکومت ریاض میں سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات کی جس میں باہمی امور اور تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزارت داخلہ کے ہیڈ کوارٹر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے وفاقی وزیر محسن نقوی کا استقبال کیا ۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں خصوصا منشیات کی سمگلنگ سے نمنٹے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٹرین جعفر ایکسپریس پر ایک اور حملہ ہو گیا
ملاقات میں سکیورٹی امور پر بات چیت کی گئی، مششرکہ اہداف کے حصول کے لیے دونوں ملکوں کےسٹریٹیجک تعلقات کے فریم ورک کے اندر باہمی تعاون مضبوط بنانے پر زور دیانائب وزیر داخلہ ڈاکٹر عبدالعزیز بن محمد بن عیاف، معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ھشام بن عبدالرحمن الفالح، وزیرداخلہ کے دفتر کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبدالعزیز الیحیی، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور وزارت داخلہ کے عہدیدار شریک تھے ریاض میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، وزارت داخلہ اور انسداد منشیات کے انڈر سیکرٹری محمد خرم آغا بھی موجود تھے.
آپ جیسا بڑا دل کسی کا نہیں تھا، دھرمیندر جی ہمیشہ یاد آئیں گے;شلپا شیٹی
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ
پڑھیں:
محمد آصف اور اسجد اقبال نے ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا؛ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
سٹی 42: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑیوں محمد آصف اور اسجد اقبال کو مبارکباد دی ۔
محسن نقوی نے کہا محمد آصف اور اسجد اقبال نے ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ محمد آصف اور اسجد اقبال نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے فائنل میں فتح حاصل کی۔پاکستان کے کھلاڑیوں نے ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا ۔
پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
محسن نقوی نے کہا دونوں کھلاڑیوں اور کوچز کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔پاکستان ہر میدان میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔