سندھ پولیس گیمز 2025ء کا اختتام، پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن ساؤتھ میں اختتامی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
تقریب سے خطاب میں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کراچی میں امن ہوگا تو کاروبار بھی ترقی کرے گا اور کراچی کی سیکیورٹی بہتر بنانے میں سندھ پولیس مؤثر کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس گیمز کے انعقاد کا سہرا آئی جی سندھ اور چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سر جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس گیمز 2025ء کا شاندار اختتام پر پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن جنوبی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، جن کے استقبال کے لیے پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جس کے بعد شہداء سندھ پولیس کی یادگار پر دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ تقریب میں آئی جی سندھ سمیت تمام رینج و دیگر معزز مہمانانِ گرامی نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بارہ سال بعد سندھ پولیس گیمز کا انعقاد خوش آئند ہے اور امید ظاہر کی کہ اب یہ ایونٹ ہر سال باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے 217 خواتین کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت کو قابل تحسین قرار دیا اور تمام کھلاڑیوں کے اسپورٹس مین اسپِرٹ کی تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی رینج نے پہلی، ایس ایس یو نے دوسری جبکہ ٹیلی کام پولیس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس میں اسپورٹس کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں اس ضمن میں اسپورٹس کوٹے پر بھرتی کی سمری جلد ارسال کی جائے۔اسپورٹس کوٹے پر بھرتی ون ونڈو سسٹم کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کراچی میں امن ہوگا تو کاروبار بھی ترقی کرے گا اور کراچی کی سیکیورٹی بہتر بنانے میں سندھ پولیس مؤثر کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس گیمز کے انعقاد کا سہرا آئی جی سندھ اور چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سر جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تربیت یافتہ اور مضبوط پولیس ہی جرائم کے خلاف مؤثر ڈھال ہوتی ہے جبکہ گیمز ٹیم ورک، نظم و ضبط اور لیڈر شپ کی صلاحیتوں کو ابھارتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے آئی جی سندھ سے کہا کہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے ون بیسک کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی، ذہنی اور اخلاقی مضبوطی جرائم کے خلاف جنگ کے لیے ناگزیر ہے جبکہ گیمز اس مضبوطی کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل انسانی جسم اور ذہن کو توانا رکھتے ہیں، اور پولیسنگ جیسا چیلنجنگ شعبہ ہر سال ایسے مقابلوں کا متقاضی ہے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اعلان کیا کہ سندھ پولیس گیمز کا انعقاد اب ہر سال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس اس خطے کی قدیم ترین اور پہلی باقاعدہ فورس ہے اس فورس کو جدید تیکنیکس سے آراستہ کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تفتیش اور کرائم کے شعبہ جات میں بہتری لائی جارہی ہے اور پولیس جرائم کے خلاف اپنی کارروائیاں تسلسل سے جاری رکھے گی۔ آئی جی نے مزید بتایا کہ ان کے سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد اور میرپور خاص کے دوروں کے دوران پولیس کو پرعزم پایا اور یہی عزم کھیل کے میدانوں میں بھی جاری رہیگا۔ تقریب کے آخر میں فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز اور شیلڈز تقسیم کی گئیں جبکہ شاندار آتش بازی نے آسمان کو روشن کردیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ سندھ سندھ پولیس گیمز کہ سندھ پولیس نے کہا کہ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔