کراچی: ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے کے بعد زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور ٹکر مارنے کے بعد جائے حادثہ پر ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا، میمن گوٹھ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک نے دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماری تھی، جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا، ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، گارڈن کے علاقے میں پولیس مقابلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے ڈسٹرکٹ سٹی گارڈن تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وارلی روڈ چڑیا گھر کے قریب پولیس گشت کے دوران مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔
پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے بعد دونوں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، جن کی شناخت سلیم اور آصف کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ راؤنڈز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔
زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔