کراچی، سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں سہراب گوٹھ پولیس نے سپر ہائی لاسی گوٹھ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی کو عوام نے تشدد کا نشانہ بنا کر لہولہاں کر دیا۔
دونوں زخمی ڈاکوؤں کو چھیپا کے رضا کاروں نے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران گولی لگنے سے ڈاکو کو 25 سالہ یوسف جبکہ عوام کے تشدد سے 22 سالہ ارباز زخمی ہوا ہے۔
سہراب گوٹھ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 ، پستول ، موبائل فونز ، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جس کا ریکارڈ اے وی ایل سی پولیس سے بھی معلوم کیا جا رہا ہے۔
جبکہ گرفتار ڈاکوؤں کا بھی پولیس کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔