دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، پل دھماکے سے اُڑانے کی کوشش
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
بنوں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، جس میں بم ڈسپوزل اسکواڈ بنوں پولیس نے 8 سے 10 کلو بارود سے بھری بالٹی سے بنائی گئی دیسی آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، جس میں علی الصبح پل کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی گئی۔ پولیس کے مطابق علی الصبح بنوں کے نواحی علاقے بسیہ خیل میں واقع دوا پُل کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ بنوں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، جس میں بم ڈسپوزل اسکواڈ بنوں پولیس نے 8 سے 10 کلو بارود سے بھری بالٹی سے بنائی گئی دیسی آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا۔ اہل علاقہ نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے زیر استعمال انفرا اسٹرکچر کو تباہ کر کے معصوم لوگوں کو مشکل میں ڈالنے والے شرپسند عناصر کسی رحم کے حقدار نہیں ہیں۔
پولیس کے مطابق شر پسندوں نے 8 سے 10 کلو گرام بارود سے بھری بالٹی سے بنی دیسی آئی ای ڈی کو دوا پل کے مرکزی ستون سے منسلک کر رکھا تھا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے جوانوں نے بروقت ناکام بنا دیا، جس کے باعث عوامی انفرا اسٹرکچر تباہی سے محفوظ رہا۔ اہل علاقہ نے بنوں پولیس کی بروقت کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے شر پسند عناصر کے خلاف مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ آر پی او بنوں سجاد خان نے بی ڈی اسکواڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئےکہا کہ عوام کے زیر استعمال انفرا اسٹرکچر کو تباہ کر کے عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنے والے عناصر کا قلع قمع ضروری ہے اور ایسے عناصر کسی رحم کے حقدار نہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا بڑا منصوبہ ناکام بنوں پولیس نے ناکام بنا دیا
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔