پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، جس میں علی الصبح پل کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی گئی۔

پولیس کے مطابق علی الصبح بنوں کے نواحی علاقے بسیہ خیل میں واقع دوا پُل کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، جس میں بم ڈسپوزل اسکواڈ بنوں پولیس نے 8 سے 10 کلو بارود سے بھری بالٹی سے بنائی گئی دیسی آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا۔

اہل علاقہ نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے زیر استعمال انفرا اسٹرکچر کو تباہ کر کے معصوم لوگوں کو مشکل میں ڈالنے والے شرپسند عناصر کسی رحم کے حقدار نہیں ہیں۔

پولیس کے مطابق شر پسندوں نے 8 سے 10 کلو گرام بارود سے بھری بالٹی سے بنی دیسی آئی ای ڈی کو دوا پل کے مرکزی ستون سے منسلک کر رکھا تھا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے جوانوں نے بروقت ناکام بنا دیا، جس کے باعث عوامی انفرا اسٹرکچر تباہی سے محفوظ رہا۔ اہل علاقہ نے بنوں پولیس کی بروقت کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے شر پسند عناصر کے خلاف مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

آر پی او بنوں سجاد خان نے بی ڈی اسکواڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئےکہا کہ عوام کے زیر استعمال انفرا اسٹرکچر کو تباہ کر کے عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنے والے عناصر کا قلع قمع ضروری ہے اور ایسے عناصر کسی رحم کے حقدار نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ناکام بنا بنا دیا

پڑھیں:

طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ  کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار